اداکارہ اقراء عزیزکی ازدواجی زندگی پر گہرے انکشافات
اقراء عزیزپاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے ڈرامہ “سنو چندا” سے کافی مقبولیت پائی۔ اقراء عزیز نے 14سال کی عمر سے ہی شوبز میں کام شروع کردیا۔ انھوں نے اپنے کئی شوز میں یہ بات کی کہ ان کی امی کی ہمیشہ یہی خواہش رہی تھی کہ اقراء شوبز میں آنے سے پہلے اپنی تعلیم مکمل کر لیں۔
یکم جولائی 2019، لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران اداکار یاسر حسین نے اداکارہ اقراء عزیز کو پروپوز کیا اور یوں دونوں کی شادی ہوئی۔ 28دسمبر 2019 میں ان دونوں کی شادی ہوگئی اور اب ماشاء اللہ سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ حال ہی میں جولائی 2021 میں پیدا ہوا ہے۔
ایک ٹی وی شو کے دوران انھوں نے اپنی شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری اور میرے شوہر کی نیچر کافی مختلف ہیں۔ میں تھوڑی سنجیدہ ہوں جبکہ میرے شوہر یاسر حسین کافی مذاق کرتے ہیں اور انکے زیادہ تر جوک اداکارہ اقراء عزیز پر ہی ہوتے ہیں۔
اقراء عزیز نے مزید اپنے شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر بہت خوبصورت ہے یہ کباڑ میں سے بھی ہیرا نیکال لاتے ہیں جس پر ٹی وی ہوسٹ نے ہنستے ہوئے بولا کہ انھوں نے ہماری انڈسٹری کے ہیرو ں میں سے ہی ہیرا نکالا ہے۔
ٹی وی ہوسٹ نے جب ان سے ان کی پہلی ملاقات کے بارے میں سوال کیا تو اداکارہ اقراء عزیز نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر اداکار یاسر حسین سے ایک ایوارڈ فنگشن کے دوران ملی جس میں ان کا موبائل فون گم ہوگیا تھا۔ اقراء عزیز نے بتایا کہ میں بیک سٹیج کافی پریشان تھی کہ میرا فون گم ہوگیا ہے تو ان کے شوہر اداکار یاسر حسین ان کے پاس آئے اور ان کو کہیں سے فون ڈھونڈ کے دے دیا۔
ٹی وی ہوسٹ نے ان سے پوچھا کہ آپ کی دوستی اپنے شوہر سے کیسے ہوئی۔ اقراء عزیز نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ یاسر حسین کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کے گئی تھیں جس دوران انھیں یہ اندازہ ہوا کہ ان کی اور ان کے شوہر یاسر حسین کی دوستی ہو سکتی ہے کیونکہ اداکار یاسر حسین اپنی مزیدار نیچر کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔
اقراء عزیز نے مزید بتایا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی عمر میں 11سال کا فرق ہے اور اقراء عزیز اس بات سے کافی متاثر ہیں کیونکہ اداکارہ اقراء عزیز اپنی نجی زندگی اور کاروباری زندگی دونوں میں اپنے شوہر یاسر حسین سے کافی مدد لیتی ہیں۔
اقراء عزیز نے مزید بتایا کہ ان کو اپنے شوہر میں سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ انکو کافی سپورٹ کرتے ہیں اور جب بھی اداکارہ اقراء عزیز ڈیپریسڈ ہوتی ہیں تو وہ مکمل وقت دے کے انکی مشکل حل کرتے ہیں۔
اقراء عزیز نے مزید بتایا کہ انکے شوہر اداکار یاسر حسین کافی پوزیٹو آدمی ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ ان کے اردگرد سب خوش رہیں اور یہ ہر وقت اپنے اردگرد لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں۔