Some Benefits of Basin Bread 613

بیسن کی روٹی کے چند فوائد

بیسن کی روٹی کے چند فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں، اب بڑھتے کولِسٹرول کو دنوں میں گھٹائیں:

آج کل ہم یہ بات عام سنتے ہیں کہ آپ اگر روٹی کھائیں گے تو موٹے ہو جائیں گے۔ جب بھی کوئی لڑکا یا لڑکی ڈائیٹ کرتے ہیں تو سب سے پہلے وہ روٹی چھوڑ دیتے ہیں اور روٹی بالکل چھوڑ دینا یہ تو بالکل غلط سوچ ہے۔ آج ہم اسی بارے میں بات کریں گے کہ کونسے آٹے کی روٹی سے آپ موٹے ہوتے ہیں اور کونسے آٹے کی روٹی آپ کے لئے مفید ہے۔

ہمارے پاس دو طرح کے آٹے ہوتے ہیں۔ ایک جسے ہم عام آٹا کہتے ہیں اور ایک ہمارے پاس ہوتا ہے سفید آٹا۔ اگر ہم یہ جان لیں کہ ان دونوں آٹوں کے اجزاء کیا ہیں۔ تو ہم کھاتے وقت احتیاط کریں گے کہ کونسا آٹا ہمارے لئے فائدہ مند ہے اور کونسا نقصان دہ ہے۔ ان دونوں آٹوں میں فرق ہے ان کے بنانے میں، جسے ہم ہول گرین آٹا کہتے ہیں اس کے گرین کے اوپر والے حصے میں ساری غذائیت پائی جاتی ہے اور اندر والے حصے میں شوگر اور کاربوہائیڈریڈز پائے جاتے ہیں۔ اور جو سفید آٹا ہوتا ہے اس کا اوپر والا حصہ اتار لیا جاتا ہے اور اندر والا حصہ رہنے دیا جاتا ہے۔ اس اندر والے حصے میں موجود کاربوہائیڈریڈز اور شوگر رہ جاتی ہے۔ تو اب یہ آپکی مرضی ہے آپ غذائیت سے بھرپور آٹے سے بنی روٹی کھانا چاہتے ہیں یا سفید آٹے سے بنی صرف شوگر اور کاربوہائیڈریڈز والی۔ جتنے بھی لڑکے لڑکیاں ڈائیٹ کر رہے ہیں وہ اپنی غذا میں روٹی لازمی رکھیں۔

اب ہم بات کرتے ہین بیسن کی روٹی کی۔ بیسن کی روٹی کے بہت سے فائدے ہیں۔ بیسن کی روٹی شوگر کے مریض کے لئے بہت مفید ہے۔ بیسن کی روٹی میں موجود ٹرائی گلیسیمک ایسڈ شوگر کو بلڈ میں آہستہ آہستہ بھیجتا ہے۔ شوگر کے مریض میں انسولین کی مقدار کو متوازن رکھتی ہے۔

بیسن کی روٹی میں آپ کے پاس وٹامن اے، بی، سی اور ای یہ تمام وٹامنز پائے جاتے ہیں جب کہ عام آٹے کی روٹی میں وٹامنز اے، بی اور ای پائے جاتے ہیں۔ تو اس لحاظ سے بیسن کی روٹی زیادہ فائدہ مند ہے۔ بیسن کی روٹی میں موجود وٹامن سی ہماری جِلد کی تروتازگی بڑھاتا ہے۔

بیسن کی روٹی روز بھی کھائی جاسکتی ہے کیونکہ یہ غذائیت سے بھر پور ہوتی ہے۔ بیسن کی روٹی موٹاپے سے لے کر شوگر کے مریض کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ بیسن غذائیت کا خزانہ ہے لیکن بیسن میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اس لیے وہ لوگ جو موٹاپے کا شکار ہیں وہ اگر بیسن کی روٹی کا استعمال کریں گے تو ان کی بھوک بھی مٹے گی اور وزن بھی نہین بڑھے گا۔

اگر بلڈ پریشر کے مریض بیسن کی روٹی کا استعمال ناشتے میں کریں گے تو پورا دین ان لوگوں کا بلڈ پریشر کنٹرول رہے گا۔ بیسن کولیسٹرول کو بڑھنے نہیں دیتا۔ بیسن جسم میں موجود کولیسٹرول کو جزب کر لیتا ہے اس لیے اگر آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو بتایا ہے کہ آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے تو آپ بیسن کی روٹی کا استعمال شروع کر دیں۔

بیسن کی روٹی آپکے دل کے لیے بہت مفید ہے۔ کیونکہ دل کی 99% بیماریاں ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولسٹرول کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اگر آپ بیسن کی روٹی کا استعمال کریں گے تو نہ آپ کا کولیسٹرول بڑھے گا نہ ہی آپ کا بلڈ پریشر اور اس طرح آپ دل کی بیماریوں سے بھی بچے رہیں گے۔

اگر آپ بہت جلدی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں یا آپ کو ایسے لگتا ہے کہ آپ کے جسم میں جان نہیں رہی تو بھی آپ بیسن کی روٹی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ بیسن کی روٹی کو ایسے لوگ دوپہر میں استعمال کریں کیونکہ بیسن کی روٹی آپ کو لمبے عرصے کے لئے توانائی فراہم کرتی ہے۔ بیسن آپ کے میدے کے لیے بہت اچھی ہے یہ بہت جلدی ہضم ہوجاتی ہے تو جو لوگ بدہضمی کا شکار رہتے ہیں وہ بیسن کی روٹی کا استعمال روزانہ اپنے کھانے میں کریں۔

جن لوگوں میں گیس اور تیزابیت رہتی ہے وہ لوگ بھی بیسن کی روٹی کا استعمال اپنے کھانے میں کریں۔ اس سے ان کی تیزابیت اور گیس کافی حد تک دور ہو جائے گی۔

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں