جوڑوں اور کمر کے موہروں کا شرطیہ علاج اب گھر بیٹھے۔

دوستو آج ہم جس موضوع پر بات کرنے لگے ہیں وہ ہے جوڑوں کا درد۔ آج کل جوڑوں کے درد کے شکار لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے تو یہ درد صرف بزرگوں کو ہوتا تھا جن کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہوتی تھی پر اب یہ درد نوجوانوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ زیادہ تکلیف دہ بن جاتا ہے اور انسان کا چلنا پھرنا محال ہو جاتا ہے۔جوڑوں اور کمر کے موہروں کا شرطیہ علاج اب گھر بیٹھے۔

جوڑوں کے درد کی جو سب سے بڑی وجوہات ہیں وہ ہیں جسم کا موٹاپا، جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی۔ خواتین میں یہ درد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مبتلا مریض کی ہڈیاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں جس وجہ سے اسکو کافی تکلیف اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور چلنے پھرنے میں بھی دشواری آتی ہے۔

اس کا بروقت علاج ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کے ساتھ کچھ ایسے گھریلو نسخے شیئر کریں گے جن کے استعمال سے آپ گھر بیٹھے چند ہی دنوں میں اپنے جوڑوں کے درد کا مؤثر علاج کر سکیں گے۔ تو آئیے بڑھتے ہیں اپنے ٹوٹکوں کی طرف:
(1) زیتون کا تیل
زیتون کا تیل اپنے اندر قدرتی حسیات رکھتا ہے جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی۔ زیتون کے تیل کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ ہمارے جسم میں خون کی روانی کو بھی بڑھاتی ہے۔
اب کرنا کیا ہے
1کپ زیتون کا تیل
1کری پتہ
2سے 3 چھوٹی الائچی کے چھلکے
2سے3 بڑی الائچی کے چھلکے
سب سے پہلے 1کپ زیتون کا تیل ایک شیشے کے ڈبے میں جس میں ہوا نہ جائے اس میں ڈالنا ہے پھر اس میں 1کری پتہ جس کے 2سے 3ٹکڑے کئے ہوں وہ ڈالنا ہے پھر چھوٹی الائچی کے چھلکے اور پھر بڑی الائچی کے چھلکے ڈالنے ہیں۔ ان کو تیل میں ڈال کے 15دنوں کے لیے چھوڑ دیں اور ان 15 دنوں میں تیل کو ہلاتے رہیں تاکہ ان تمام چیزوں کے قدرتی اجزا تیل میں حل ہو جائیں۔ پھر اس تیل کو روئی پر لگا کے جہاں درد ہے وہاں لگائیں اور کپڑے سے وہ جگہ باندھ دیں آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہی دیر میں درد میں فرق پڑنا شروع ہو جائے گا۔

(2) سفید زیرہ
نیم گرم دودھ لیں اور اس میں ایک چمچ سفید زیرہ ڈال کے ملا لیں۔ پھر یہ دودھ پی لیں اور آپ 3 مہینے لگاتار یہ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا درد کیسے غائب ہوگیا۔

(3) ایلو ویرا جل
نیم گرم دودھ ایک کپ لیں اور اس میں ایلو ویرا جل ایک چمچ ڈال لیں۔ اس ریمیڈی کو آپ ایک مہینے تک لگاتار استعمال کریں۔ دن میں 2 بار صبح ناشتے کے بعد اور رات کو کھانے کے بعد۔ آ پ اپنے اندر خود فرق محسوس کریں گے۔

(4) بھنڈی کے بیج
بھنڈی کے بیج بازار سے خرید لیں اور 2سے3 کھانے کے چمچ پانی میں رات کو بھگو لیں پھر صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں اور ساتھ ہی بیج بھی کھا لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ بھنڈی کے بیج سے آپ کو کتنا فائدہ حاصل ہوا وہ بھی صرف ایک ماہ کے استعمال سے۔

(5) لیموں کے چھلکے
لیموں کے چھلکے لیں 3 سے 4 عدد اسکو زیتون کے تیل میں ڈال کر ڈبے کو اچھی طرح 2 ہفتوں کے لیے رکھ دیں۔ 2 ہفتوں کے بعد اس تیل کو روئی کی مدد سے درد والی جگہ پر لگائیں اور لگا کے چھوڑ دیں اور ہوا نہ لگنے دیں لہٰذا تیل لگا کے کپڑے سے وہ جگہ ڈانپ لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ایک ہی رات میں آپ کو بہت فرق پڑ گیا ہے۔

(6) پھول مکھانے اور گوند
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پھول مکھانے پوٹاشیم، زنک، کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرے ہوتے ہیں یہ آپ کے جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہوتے ہیں۔
آپ نے کرنا کیا ہے
100گرام پھول مکھانے
100 گرام گوند
100 گرام مصری
ان تینوں چیزوں کو لے کے پیس لیں اور اس کا ایک چمچ روزانہ رات کو گرم دودھ میں ملا کے پی لیں۔

(7) آلو اور ادرک کا لیپ
ایک آلو لیں اور اس کو ابال لیں۔ ابالنے کے بعد اسکوہاتھ سے باریک کرکے رکھ دیں اس میں ایک چمچ ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔
سرسوں کا تیل لیں اور اسکو نیم گرم کر کے اس جگہ لگائیں جہاں درد محسوس ہو رہا ہو پھر اس پر تیار شدہ پیسٹ لگا دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ تھوڑی دیر میں ہی آپ کو کافی بہتر لگنا شروع ہو جائے گا۔

(8) ہینگ کا چائے میں استعمال
جیسا کہ آپ چائے بناتے ہو آپ چائے بنائیں۔ پھر اس میں ایک چٹکی ہینگ ڈال دیں۔ اور پھر اسکو استعمال کریں اور روزانہ اسکو رات کو لیں۔

(9) ہلدی
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہلدی بہت ہی مفید ہے ہمارے جسم کے لئے۔ نیم گرم دودھ میں روزانہ ایک چمچ ہلدی کا شامل کریں اور روزانہ صبح ناشتے میں لیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ کچھ ہی عرصے میں آپ اپنے جوڑوں کے درد سے مکمل طور پر جان چھڑا لیں گے۔

(10) سفید موصلی اور اسگند ھ ناگوری
10گرام سفید موصلی لیں
10گرام اسگندھ ناگوری
ایک چمچ ہلدی
ان تینوں چیزوں کا پاؤڈر بنا کے رکھ لیں۔ نیم گرم دودھ میں روزانہ سونے سے پہلے ایک چمچ ڈال کے پی لیں۔

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں