Back pain in women during pregnancy 452

حمل کے دوران خواتین میں کمر درد کی اہم وجوہات

حمل کے دوران خواتین میں کمر درد کی اہم وجوہات، بچے کی صحت پر گہرے اثرات:

بہت سی خواتین میں حمل کے دوران کمر میں شدید درد رہتا ہے۔ آج ہم آپ سے یہی بات کریں گے کہ حمل کے دوران خواتین کی کمر میں درد کیوں رہتا ہے۔ ایسی خواتین دیسی ٹوٹکے اور طاقتور چیزیں لینا شروع کر دیتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار رہتی ہیں جس کی وجہ سے انکے آنے والے بچے کی صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

50% خواتین حمل کے دوران کمر میں درد محسوس کرتی ہیں کیوں کہ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ حمل کے دوران آپکے بچے کا سارا وزن آپ کی کمر کو اٹھانا ہوتا ہے اس نظریہ سے جیسے جیسے حمل کے دن بڑھتے ہیں بچے کا وزن بھی بڑھتا رہتا ہے اور بچے میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں جو کہ کمر کے درد میں اضافہ کرتی ہیں۔

تو ایسی صورتِ حال میں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ ایسی صورتِ حال میں اکژ خواتین یہ سوچنے لگ جاتی ہیں کہ کہیں وہ کمزور ہو رہی ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ نہ ہی ایسی صورت میں آپ کوطاقتور چیزیں کھانی چاہیں۔

عام طور پر یہ بات تحقیق شدہ ہے کہ ہر 10میں سے 8 خواتین ایسی ہیں جو کہ حمل کے دوران کمر کے درد کا شکار رہتی ہیں۔ اب یہ دیکھنا کہ ایسی بڑی وجوہات کیوں ہیں اور کمر کے درد سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ آج ہم آپ سے اسی موضوع پر بات کریں گے کہ آخر ہم کن باتوں پرعمل کر کے کمر درد سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

آخر کمر درد ہوتا کیوں ہے۔ اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ سب سے پہلی وجہ آپ کے حمل کا ہارمون پروجسٹیران (progesteran) جو ہمارے حمل کو قائم کرتا ہے۔ پروجسٹیران کی وجہ سے عورت کی بچے دانی کے مسلز کافی نرم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کمر میں درد رہتاہے۔ دوسری جو اہم وجہ ہے وہ ہے آپکے بچے کا سائز جیسے جیسے آپکے بے بی کا وزن بڑھے گا اُسی طرح آپکا خود کا وزن بھی بڑھے گا اور سارے کا سارا وزن آپکی کمر پر آئے گا جس کی وجہ سے آپکی کمر بُری طرح متاثر ہوگی۔ جیسے جیسے آپکا پیٹ بڑھے گا آپکی ریٹرھ کی ہڈی پر بھی دباوٗ آئے گا جو ایک وجہ ہے کمر درد کی۔

تیسری وجہ ایک اہم وجہ ہے کمر درد کی وہ ہے عورت کے جسم سے دورانِ حمل سفید بدبودار مادے کا خارج ہونا۔ تو آپ کو بیکٹیریل اور فنگل انفیکشن ہے اور اس انفیکشن کے ہوتے بھی آپ کو کمر کا درد ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں آپ اپنے ڈاکٹر کو ضرور بتائیں وہ آپکا فوراً علاج شروع کر دیں گے۔ جیسے ہی آپ کا سفید ڈسچارج ختم ہوگا کمر درد بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

ایک اور جو وجہ ہوتی ہے وہ ہے آپ کے گردے (کڈنی) میں پتھری کا ہونا۔ بہت سی خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ ہماری کمر میں کافی درد ہو رہا ہے ہمارے نیچے کی طرف بہت درد محسوس ہو رہا ہے۔ اکثر ایسی خواتین میں پیٹ کا درد بھی پایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں پورے پیٹ کی سونوگرافی کرائی جاتی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کہیں پتھری تو نہیں۔ کیوں کہ جب آپ کو آخری مہینے میں لیبر پین ہوگا یا پیٹ کا درد تو آپ دونوں میں فرق نہیں کر سکیں گے اور پریشانی کا شکار ہونگی۔

ایک اور جو وجہ ہوتی ہے وہ ہے آپ کے جسم میں موجود کیلثیم اور وٹامن ڈی کی کمی۔ اسی لیے آپکو چاہیے کہ حمل کے دوران آپ اپنے وٹامینز کا پورا خیال رکھیں۔

اگر آپکو کبھی کبھار کمر درد ہوتا ہے اور اس کے ساتھ باقی سب نارمل ہے یعنی آپکو کوئی ڈسچارج نہیں ہے نہ ہی گردے میں پتھری ہے تو یہ ایک معمولی بات ہے۔ کیوں کہ ایسی صورت میں آپکو کمر پر دباوٗ کی وجہ سے درد محسوس ہوتا ہے۔

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں