دو منہ کے بال اب دوبارہ نہیں آئیں گے ۔۔ 2 چیزوں سے بنائیں زبردست ہیئر ماسک، جو بالوں کے روکھے پن کو ختم کر کے انہیں گرنے سے بچائے 366

دو منہ کے بال اب دوبارہ نہیں آئیں گے ۔۔ 2 چیزوں سے بنائیں زبردست ہیئر ماسک، جو بالوں کے روکھے پن کو ختم کر کے انہیں گرنے سے بچائے

کچھ خواتین کے بال لمبے تو ہوتے ہیں مگر وہ دیکھنے میں اچھے نہیں لگتے کیونکہ وہ روکھے اور بے جان ہوتے ہیں اور دو منہ کی وجہ سے ان کا رنگ بھی پھیکا ہوجاتا ہے۔

دو منہ کے بال، بالوں کو بری طرح خراب کردیتے ہیں اسلیئے آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان سا ہیئر ماسک بنانا سکھا رہے ہیں جس کے استعمال سے دو منہ کے بال ختم ہوجائیں گے ساتھ ہی بالوں میں رونق اور چمک بھی آئے گی۔

دو منہ والے بالوں کیلیئے ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ:
۔ کیلے 2 عدد

۔ دہی 1 کپ

۔ زیتون کا تیل 2 چمچ

۔ وٹامن ای 2 کیپسول

۔ کیلے کا چھلکا اتار کر اسکے ٹکڑے کر کے ایک پیالے میں ڈال دیں اورپھر اس میں دہی، وٹامن ای کی کیپسول اور زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکسر میں پیس لیں یہاں تک کہ وہ ایک ملائم پیسٹ کی شکل میں آجائے۔

۔ اب اسے نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے بالوں کی جڑوں اور سروں پر لگا کے شاور کیپ پہن لیں، اور پھر سر دھو کے شیمپو کرلیں۔

۔ اس ہیئر ماسک کو مہینے میں 2 بار استعمال کریں

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں