ویسے تو رنگ گورا کرنے کے لیے مارکیٹ میں بہت سی کریم، فیسل ماسک وغیرہ دستیاب ہیں لیکن آج ہم آپکو ایسا ڈرنک بنانا سکھائیں گے جسکو پینے سے 10سے 15 دن میں آپکے چہرے پر گلو اور فریشنش آئے گی اور آپ کارنگ بھی صاف ہوگا۔رنگ گورا کرنے والا شربت اب گھر میں تیار۔
تو آئیے ہم ڈرنک بناتے ہیں:
(1)سونف کا قہوا
اجزاء
2سے 3 چھوٹی الائچی
کچھ دانے سونف کے
گرم ابلا ہوا پانی
پانی کو پہلے ابال لیں پھر اس میں 2سے 3 دانے چھوٹی الائچی کے ڈال دیں۔ ساتھ میں سونف بھی شامل کریں۔ پانی کو ڈھک کے رکھ دیں۔ آپ دیکھیں گے کے پانی کا رنگ بدل رہا ہے ٹھنڈا ہونے پر قہوہ پی لیں۔ آپ نیم گرم قہوہ بھی لے سکتے ہیں۔ اسکو ہر روز آپنے پینا ہے رات کو سونے سے پہلے اس کے 2فائدے ہیں ایک تو یہ سکن پر گلو لائے گا اور سیکنڈ یہ آپکے معدے کی گرمی کو کم کر کے تیز مرچ مصالحہ سے ہونے والی تیزابیت کو ختم کرے گا آپ کی بلڈ سرکولیشن انہانس ہوگی اور اس طرح آپکو قدرتی گلو ملے گا۔ روزانہ پینے سے آپکے چہرے کو 10سے15دن میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے کا۔
(2) لیمن اور ہنی
لیمو میں وٹامن C پایا جاتا ہے۔ وٹامن c نیچرل وٹامن ہے جس سے چہرے کہ تازگی ملتی ہے کیونکہ یہ بلڈ سرکولیشن بہتر کرتا ہے۔ ہنی جو کہ اینٹی ٹاکسیڈنٹ ہے مطلب یہ ہمارے خون کو صاف رکھتا ہے جس سے ہماری جلد کو تروتازگی ملتی ہے۔ اسکو بنانے کا بہت آسان طریقہ ہے۔
پانی کو ابال کر اس میں 2لیموں اگر بڑے سائز کا ہو تو ایک لیمو بھی کافی ہے ڈال دیں اور ایک چمچ ہنی شامل کرلیں۔ نیم گرم ہونے پر یہ جوس پی لیں کوشش کریں کہ نہار منہ پیئں وہ زیادہ اثر کرے گا۔ اس کے استعمال سے کچھ ہی دنوں میں آپ کے چہرے پر واضًح گلو نظر آنے لگ جائے گا۔
(3) پودینہ کا پانی
پودینہ میں وٹامن A پایا جاتا ہے جو ہمارے آئلی گلینڈز سے آئل کی سکریشن کو کنٹرول کرتا ہے جس سے اکنے وغیرہ نہیں ہوتی۔ اسکا مین کمپوننٹ سیلی سائیکلک ایسڈ ہوتا ہے جو اینٹی بیکٹیریل ایفکٹ دیتا ہے جسکی مدد سے چہرے کے کیل مہاسے نہیں ہوتے۔
پانی کو بوائل کرنے کے لیے رکھ دیں جب ایک گلاس پانی آدھا گلاس بن جائے اس میں 2سے 3 پتے پودینہ کے ڈال دیں۔ اور آگ بند کردیں جس برتن میں پانی گرم ہو رہا ہو اسکو ڈھک دیں۔ 5سے 10منٹ کے بعد ڈھکن اٹھائیں اور پانی کو چھلنی سے چھان لیں۔ آپ چاہیں تو اس میں ذائقہ صحیح کرنے کے لئے آدھے لیمو بھی ڈال لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر وہ پانی پی لیں۔
لیکن یہ ڈرنک آپنے روز نہیں پینا کیونکہ پودینہ کا ذیادہ اثر ہماری کڈنیز پر اثر انداز ہوتا ہے اور ہمیں کڈنی ایشو ہو سکتے ہیں۔ ہفتے میں 2 سے 3بار اسکے استعمال سے آپ کو چند ہی دنوں میں فرق نظر آنے لگ جائے گا۔
(4) انار کا پھول گلنار
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ انار چہرے کی خوبصورتی کو نکھارتا ہے کولیجن بنانے میں مدد کرتا ہے خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔
سب سے پہلے جو چیزیں چاہیں وہ ہم وزن ہونی چاہیے
10گرام بادام
10گرام چھوٹی الائچی
10گرام مصری
10گرام گلنار
1کپ گرم دودھ
سب چیزیں ہم وزن لے لیں گلنار یعنی انار کے پھول کا پاؤڈر نکال لیں باقی جو سخت حصہ یعنی پھول رہ جائیں اسے اورتمام چیزوں کو گرئینڈر میں ڈال کے پیس لیں اور پاؤڈر بنا لیں۔
دودھ کو گرم کریں اور آدھا چمچ اس میں یہ پاؤڈر ڈال دیں۔ اسکے روزانہ استعمال سے کچھ ہی دنوں میں آپکے چہرے کی رنگت میں قدرتی گلو آئے گا اور سکن بہتر ہو جائے گی۔
(5) واٹر میلن کا جوس
واٹر میلن میں لائیکو پینی نامی کمپوننٹ پایا جاتا ہے جو سکن میں موجود اینٹی ٹاکسیڈنٹس اور منرلز کے عمل کو دیکھتا ہے۔ سکن میں موجود تمام امپیوریٹیز کو یہ صاف کر ک سکن کہ تروتازہ بناتا ہے۔
اس جوس کو بنانے کے لئے ایک سے 2 سلائس واٹر میلن کے چاہیے ساتھ ہی ایک لیموں شامل کرلیں اور آدھا کھیرا بھی ایڈ کرلیں۔
شیکر یا جوسر میں پانی ڈالیں پھر واٹر میلن سلائسز، لیموں اور کھیرا ڈال کے شیک کریں۔
جوس کو چھان لیں۔ اور ہفتے میں 2سے3بار اسکا استعمال لازمی کریں آپ کو ہفتے میں ہی فرق نظر آنے لگ جائے گا۔