روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے چند بہترین ٹوٹکے 1,200

روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے چند بہترین ٹوٹکے

روکھے بےجان بالوں کے لیےہفتے میں دو دفعہ اپنے بالوں میں میں تیل لگائیں۔اگربال بہت روکھے لگیں تو ان پرتھوڑا سا دودھ چھڑک کرکنگھی کریں، بال نرم ہو جائیں گے۔ایک انڈہ، ایک چائے کا چمچ زیتون ، ناریل یا سرسوں کا تیل، اور ایک یا دو چمچ دہی مکس کر کے کم از کم مہینے میں ایک بار اپنے بالوں میں آدھے گھنٹے کے لیے لگائیں اور پھر شیمپو کرلیں۔

جلد کے نکھار کے لیےایک لیموں میں دو چھوٹے سوراخ کر کرے اس میں مصری کے ٹکڑے بھرلیں اور سلور فوائل میں لپیٹ لیں۔فوائل میں لپٹے لیموں کو تقریبا 30 سیکنڈز کے لیےچولہے کی آنچ پر رکھیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد فریج میں رکھ دیں۔ استعمال کے وقت اس کے چند قطرے منہ پر لگائیں اور ایک منٹ بعد منہ دھولیںیا گیلی روئی سے صاف کرلیں۔ چند ہی روز میں چہرہ نکھر جائے گا۔

الٹیاں اورمتلی روکنےکے لیےصبح املی کا گاڑھا رس ایک ٹیبل اسپون پی لیں۔ رس سادہ پانی میں بنا ہوا ہو۔ اس سے پورا دن گھبراہٹ نہیں ہوگی ۔

ابلے انڈوں کا حیرت انگیز فائدہانڈے ابالنے کے بعدان کا پانی پھینکنے کے بجائے گھر میں رکھے گملوں میں ڈال دیں۔ حیرت انگیزطورپرپودوں کی نشوونما میں اضافہ ہوجائے گا۔

چنوں کو مزیدار بنانے کا طریقہچنوں کو رات کو گرم پانی کے ساتھ بھگو دیں، صبح وہ پانی نکال کر دوسرا گرم پانی ڈال دیں اور ساتھ تھوڑی سی مسور کی دال ڈال کرابالنے رکھ دیں۔ لکڑی کے چمچ کے ساتھ وقتا فوقتا چلاتے رہیں۔ جب چنے پھٹنے لگے تو ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں، گریوی کے ساتھ چنے بہت اچھے بنیں گے۔

سانس کی بیماری کے لیےایک سیب میں 4 لونگیں دبا کر باہر اوس میں رکھ دیں اور کپڑا ڈھک دیں۔ صبح اٹھ کر نہار منہ یہ سیب کھا لیں۔

جوڑوں کے درد کے لیےجوڑوں کے درد میں مبتلا افراد پکا ہوا ناریل لے کر اس کے اندر اسپغول کی بھوسی بھرلیں۔ اس کے بعد آٹے کی روٹی بیل کر پورے ناریل پرلپیٹ لیں اور لوہے کی کڑاہی میں خوب سارا تیل ڈال کر ناریل اس میں ڈال کر بادامی فرائی کرلیں۔ پھر اسے تیل سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور لوہت کی ہتھوڑی سے خوب کوٹ کر باریک چورا کرلیں۔ پر روز صبح پانی کے ہمرا ایک کھانے کا چمچہ کھائیں۔ جوڑوں کا درد چند ہی روز میں کم ہوتے ہوئے بتدریج ختم ہو جائے گا۔

مسوڑھوں سے خون روکنے کا آسان حلمسوڑھے کمزور ہوں تو دانتوں میں درد کے علاوہ منہ سے بدبو بھی آتی ہے۔ ایک پیالی پانی میں ایک چائے کا چمچ کلونجی، اور ایک ٹیبل اسپون شہد ڈال کر پکا لیں پھر چھان کر صبح شام خوب اچھی طرح مسوڑھوں میں گھما گھما کر قلیاں کریں۔ بہت فائدہ ہوگا۔

بچوں کا وزن کم ہوتوبچے کو سیب کھلائیں۔ سیب چھیل کر اس کے چوکور ٹکڑے کرکے اسے پانی کی بھاپ میں گلا لیں اور شہد ملا کر بچوں کو کھلائیں۔ بہت طاقت آئے گی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں