547

عائزہ خان کو شادی کے بعد اپنے شوہر سے کیا منہ دکھائی ملی۔

عائزہ خان پاکستان کی مشہور ٹی وی اکٹرس جن کو ہم آج کل کئی ڈراموں میں دیکھ رہے ہیں حال ہی میں ان کا نیا ڈرامہ مہر پوش جیو ٹی وی پر لگا ہے جس میں یہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ بطور ہیروئن آئیں ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اکٹنگ سے کیا اور مختلف برانڈز کے لئے موڈلنگ بھی کی۔ حال ہی میں انہوں نے الکرم برانڈ کے ساتھ بہت اچھا کام کیا اور ان کے پاس بطور برانڈ ایمبیسڈر کام کیا۔
ؑعائزہ پاکستان کے شہر کراچی میں 15 جنوری 1991 کو پیدا ہوئیں ان کا اصل نام کنزہ خان ہے۔
اپنی خوبصورتی اور قابلیت کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے بہت نام کمایا۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ساتھی اداکار دانش تیمور سے شادی کی۔ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب شادیوں میں ان کی شادی کا شمار ہوتا ہے۔
عائزہ خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور اپنے آپ کو ہر کردار میں منوایا ہے۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کی محبت کے قصے تو آپ نے سنے ہی ہیں۔ اپنے ہر انٹرویو میں یہ دونوں ایک دوسرے کو سراہتے ہیں۔
عائزہ خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شوہر دانش تیمور کا پسندیدہ سوٹ بلیک شرٹ کو بلیو جینز کے ساتھ کیری کرنا ہے مزید بات بڑھاتے ہوئے بتایا کہ پسندیدہ ہیروئین کوئی بھی ہو سکتی ہے جس کا کام اچھا جا رہا ہو آج کال دیپیکا پدوکونی ہے۔
ٹی وی ہوسٹ کے پوچھنے پر عائزہ خان نے بتایا کہ ان کا اور دانش تیمور کا آپس میں بہت پیار بھرا رشتہ ہے اور یہ ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور ان میں کبھی بھی کسی بات کو لے کے بحث نہیں ہوئی۔
عائزہ خان نے بتایا کہ انکو منہ دکھائی میں 15تولے کا گولڈ کا سیٹ ملا جسے وہ دیکھ کے حیران ہو گئیں اور چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ عائزہ خان نے بتایا کہ یہ اسکی زندگی کا سب سے اچھا گفٹ تھا جو اسے پوری زندگی یاد رہے گا اور وہ اسے یادگار بنا کے پوری زندگی اپنے پاس رکھیں گی۔
عائزہ خان نے اور بتایا کہ دانش تیمور انکو عیدی نہیں دیتے بلکہ خود بول دیتے ہیں کہ جتنی عیدی چاہیے رکھ لو۔
ٹی وی ہوسٹ نے پوچھاکہ انکے شوہر دانش تیمور نے انکو آئی لَو یو آخری بار کب کہا جس پر عائزہ خان نے انتہائی شرماتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرے شوہر دانش تیمور بہت محبت دیتے ہیں اور اکژہی میں انکے منہ سے اپنے لئے آئی لَو یو سنتی رہتی ہوں۔
عائزہ خان نے بتایا کہ انھوں نے اپنا ہنی مون مل کے پلان کیا تھا اپنے شوہر کے ساتھ جن میں انہوں نے ترکی اور امریکہ کا پلان بنایا تھا لیکن وہ تھائی لینڈ اور دوبئی گئے کیونکہ انکے شوہر دانش تیمور کا ویزہ لگا ہوا تھا لیکن انکو اپنے ویزہ لگوانے میں مشکل ہو رہی تھی جسکی وجہ سے وہ لوگ دوبئی اور تھائی لینڈ ہی جاسکے۔
عائزہ خان سے ٹی وی ہوسٹ نے جب انکی ٹی وی پر مقبولیت کے لہاز سے بات کی تو انھوں نے اسکا پورا کریڈٹ اپنے پیرنٹس کو دیا بتایا کہ انکو انکے والدین کی طرف سے بڑی سپورٹ حاصل رہی ہے انکے والدین کا ان سے بس ایک ہی بات رہی کہ عائزہ خان پہلے اپنی پوری تعلیم مکمل کریں بعد میں جو کرنا ہے کریں۔

ٹی وی ہوسٹ کے پوچھنے پر بتایا کہ دانش تیمور نے ان پر کام کرنے کے متعلق کوئی پابندی نہیں لگائی بلکہ انکو آزادی ہے کام کرنے کی۔ وہ دونوں ایک دوسرے پر پورا اعتبار اور محبت کرتے ہیں توان کے لئے انکا کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
عائزہ خان خود بھی ایک نہایت عمدہ ٹی وی ایکٹرس ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے گھر اور فیملی کو بھی ٹائم دیتی ہیں اور ان پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتی۔
مزید بتایا کہ وہ بڑی سکرین پر آئیں گی جب بھی کوئی اچھی سکرپٹ آفر ہوئی فل حال وہ کوئی فلم نہیں کر رہی ہیں بلکہ انکو ڈرامہ کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔ اپنے ساتھی اداکار سے بھی بہت اچھے سے پیش آتی ہیں اور سب کے ساتھ فرینڈلی ماحول رکھتی ہیں۔
ٹی وی ہوسٹ نے پوچھا کہ کیا عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ڈرامہ اور فلم میں ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو کیا وہ کریں گی۔ جس پر عائزہ خان نے جواب دیا کہ وہ خوشی سے کریں گی جب بھی کوئی اچھی سکرپٹ انہیں آفر ہوئی۔
انھوں نے بتایا کہ انکے شوہر ایک نہایت نرم دل انسان ہیں وہ انھیں کسی بھی چیز سے منع نہیں کرتے کہ میں کسی اور کے ساتھ بھی ڈرامہ یا فلم میں کام کروں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر دانش تیمور کو کسی بھی ہیروئن کے ساتھ آنے سے نہیں روکتی ہوں بلکہ فلم کا سکرپٹ ضرور پڑھتی ہوں اور مشورہ بھی دیتی ہوں۔
ٹی وی ہوسٹ نے جب اداکارہ عائزہ خان سے انکے شوہر دانش تیمور کے بارے میں سوال کیا کہ کیا دانش اپنی ڈریسنگ کے معاملے میں ان سے مشورہ لیتے ہیں۔
جس پر عائزہ خان نے مسکرا کے جواب دیا کہ ہاں ہم لوگ ایک دوسرے کی ڈریسنگ پر رائے دیتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈینیٹ کریں۔
ٹی وی ہوسٹ نے عائزہ خان سے سوال کیا کہ وہ کوکنگ کرتی ہیں جس پر عائزہ خان نے بتایا کہ وہ اکژ اپنے بچوں اور شوہر دانش تیمور کے لئے کھانا بناتی ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں