لائی پوما کا علاج اور فَیٹ برننگ گھر میں کیسے ممکن ہے

لائی پوما کا علاج اور فَیٹ برننگ گھر میں کیسے ممکن ہے:

آج ہم آپ کو لائی پوما کے بارے میں مکمل تفصیل بتائیں گے اور اس کا ممکنا علاج بھی بتائیں گے۔ تو بھائیو اور بہنوں لائی پوما میں جسم پر سوجن ہوجاتی ہے تو یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ لائی پوماہی ہو وہ سِسٹ بھی ہوسکتی ہے۔ جسم پر گھٹلیاں یا گانٹھیں سی بن جاتی ہیں اس کو لائی پوما کہتے ہیں۔ اس مرض میں ایسا ہوتا ہے کہ جسم میں جگہ جگہ چربی کی گانٹھیں بن جاتی ہیں یہ لائی پوما کہلاتا ہے۔ اس مرض میں لازمی نہیں کہ وہ کینسر کی شکل اختیار کرلے یا خطرناک ہو۔ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے مرض کی تشخیص کروائے کہ وہ لائی پوما ہے یا سِسٹ ہے یامول ہے یا کچھ اور ہے۔اس کے بعد آپ اپنا علاج شروع کریں۔ آپ کے جسم میں کہیں بھی کوئی گانٹھ بن جاتی ہے اور وہ ہاتھ کے ساتھ آگے پیچھے آسانی کے ساتھ حرکت کر رہی ہے اور سوفٹ ہے تو وہ بالکل بھی خطرناک یا نقصان دہ نہیں ہے۔ اور اگر آپ کی وہ گانٹھ مسلسل بڑھتی چلی جاتی ہے اور سخت بھی ہے اور آپ کو تکلیف دے رہی ہے اور اس میں درد بھی ہوتا ہے تو آپ اس کو لازمی چیک کروائیں کہ وہ لائی پوما ہے یا سِسٹ ہے یامول ہے یا کچھ اور ہے۔ یہ کسی زخم یا چوٹ وغیرہ کی وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں آپ کو پریشان ہونا چاہیے اور اپنا علاج شروع کردینا چاہیے۔

اب آپ کو اس کے علاج کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اگر اس کے بارے میں تفصیل سے بات کی جائے تو وہ بہت لمبی ہو جائے گی اس لیے ہم آپ کو اس کے علاج کی طرف لے کر چلتے ہیں۔ تا کہ اس علاج سے آپ ان گانٹھوں سے اور چربی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ جب جسم میں چربی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے تو ا س سے خون کی گردش رکنا شروع ہوجاتی ہے۔ ان گانٹھوں کے بننے کی وجہ سے خون جسم میں صحیح طریقے سے گردش نہیں کر سکے گا۔ اور جسم کا وہ حصہ درد محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔ بہت سے لوگ اس بات سے پریشان ہوجاتے ہیں کہ کہیں یہ مرض لائی پوما کا کینسر کی شکل تو اختیار نہیں کر گیا ہے۔ یہ عام طور پر اتنے زیادہ خطرناک نہیں ہوتے جب تک مکمل تشخیص نہ ہوجائے۔

اس مرض کے گھریلو علاج کے لیے آپ کو نیم کے پتے اور کالی مرچ چاہیے ہوگی۔ یہ دونوں چیزیں آپ کو باآسانی مل جائیں گے۔ 40نیم کے پتے اور 10کالی مرچ لے لیں۔ نیم کے تازہ پتے تو آپ کہیں سے بھی لے سکتے ہیں اور کالی مرچ آپ کے کچن میں موجود ہوتی ہے۔ اسی نسبت سے آپ زیادہ بھی لے سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ نیم کے پتے سائے میں خشک کر لیں اس کے بعد دونوں چیزوں کو پیس لیں یا گرائنڈر کر کے رکھ لیں۔

اس کی خوراک صرف ایک چٹکی صبح اور ایک چٹکی شام پانی کے ساتھ لینی ہے یہ تھوڑی سے کڑوی ہوگی۔ اس سے یہ ہوگا کہ انشاء اللہ آپ کی چربی آہستہ آہستہ پگھلنی شروع ہوجائے گی۔اور گانٹھیں بھی ٹھیک ہو جائیں گی۔ اور اس کے علاوہ السی کے بیج بھی اس مرض میں فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں۔ آدھا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ آپ ایسا کریں کہ صبح کے وقت آپ نیم اور کالی مرچ والا پاؤڈر استعمال کر لیں اور شام کو السی کے بیج کا پاؤڈر استعمال کر لیں۔

اس کے علاوہ ہمیں ان گھٹلیوں کو پگھلانے کے لیے دوا کے ساتھ ساتھ اور کیا کریں جیسے کوئی تیل استعمال کریں یا کوئی مالش یا کوئی ورزش کریں۔ تو آپ ایسا کریں کہ خالص ہلدی ثابت لے کر خود پیس لیں اور خالص زیتون کا تیل لے لیں۔ ان دونوں کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اور اب اس پیسٹ کو اس گٹھلی پر چنے کے برابر لگانا ہے اورتھوڑا سے مل لیں اور پھر بینڈج کرلینا ہے۔ اس کو روزانہ استعمال کرنا ہے اور دیکھیں گے کہ آپ کی گٹھلی بہت جلد پگھلنی شروع ہو جائے گی۔ اور اس کے علاوہ آپ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اور خوب سبزیاں کھائیں۔ فریش فروٹ کا استعمال کریں۔ اس سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزانہ ورزش ضرور کریں کیونکہ عام طور پر اس بیماری کی شکایت عام طور پر جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کو یہ شکایت ہوتی ہے۔ ورزش اس لیے ضروری ہے کہ آ پ کی چربی جسم کے کسی بھی حصے میں جمع نہ ہونے پائے اور ساتھ کے ساتھ پگھلتی رہے اور ہمیشہ تندرست اور توانا رہیں۔

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں