پولی سٹک اووری سنڈروم کیا ہے؟ بڑھتا وزن، چہرے پر بال، بالوں کے گرنے سے پریشان خواتین کے لئے آسان اور دیسی مشورے:
پولی سٹک اووری سنڈروم جسے ہم عام زبان میں رحم میں رسولی کا ہونا کہتے ہیں یہ درحقیقت آج کل تقریباً 5% سے 10% خواتین اور بچیوں کو اپنا شکار بنا رہی ہے۔ اس بیماری میں متاثر ہونے والی لڑکی کی عمر 12-45 سال تک ہو سکتی ہے۔ یہ بیماری عورتوں میں ہارمون کی عدم توازنی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
یہ آج کل کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کے بارے میں جتنی بات کی جائے کم ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے ریپروڈکٹو سسٹم میں ہارمون کی عدم توازن سے ہوتی ہے۔ ہر مرد اور عورت میں 2طرح کے ریپروڈکٹو ہارمون ہوتے ہیں۔ایسٹروجن اور اینڈروجن ہارمون۔ عورتوں میں ایسٹروجن ہارمون زیادہ ہوتا ہے۔ جب کسی کی وجہ سے خواتین میں اینڈروجن کی مقدار ایسٹروجن کے مقابلے زیادہ ہوجائے تو پیکوس (PCOS)کی شکایت ہو جاتی ہے۔
اس کی دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ جتنی بھی پیکوس سے شکار خواتین ہوتی ہیں ان میں انسولین ریزیسٹنس ہوتی ہے۔ انسولین ہمارے جسم میں موجود خون میں شوگر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے۔ اکثر عورتوں میں انسولین کا زیادہ بننا میل ہارمون ارڈروجن کو ٹرائیگر کرتا ہے جس کی وجہ سے ایسی عورتوں میں پیکوس کے مسئلے پیدا ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسی خواتین میں موٹاپا پایا جاتا ہے جو پیکوس کے ساتھ ساتھ آپکو شوگر کا مریض بھی بنا دیتا ہے۔
اس کی ایک اور بڑی وجہ ہے آپ کے جسم میں سوجن کا زیادہ ہونا۔ سوجن کا زیادہ ہونا بھی پیکوس کی طرف لے جاتا ہے۔
اگر ہم پیکوس کی ظاہری علامات کی بات کریں تو ایسی خواتین میں چہرے پر بالوں کا نمودار ہونا، چہرے کے کیل مہاسوں کا بڑھنا، اچانک وزن میں غیر معمولی اضافہ ہونا اور ماہواری کا صحیح نہ آنا شامل ہے۔
70% خواتین میں یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر انہوں نے پیکوس کا بروقت علاج نہیں کروایا تو وہ 40سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی شوگر کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ آپ کو موٹاپے کی بیماری ہوسکتی ہے جو اپنے ساتھ اور کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔
خواتین میں نیند کی کمی اور بانجھ پن کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔ اگر PCOSکا بروقت علاج نہ کیا جائے۔ چلیں ہم آپ کو آج بتاتے ہیں کہ کن طریقوں پر عمل کر کے ہم PCOS سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
(1) سب سے پہلے ایسی خواتین کو اپنی غذا میں بہتری لانی چاہیے۔ اچھی غذا کے استعمال سے وہ PCOSسے با آسانی چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں۔
(2) آپ نے اپنے لیئے ایسی غذا استعمال کرنی ہے جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہو۔
(3) آپ نے اپنی غذا میں آئرن اور میگنیشم کو بڑھانا ہے۔ یہ دونوں اجزاء آپ کو سبزیوں اور پھوں سے حاصل ہوں گے۔
(4) دارچینی اور ہلدی کا استعمال کریں۔
(5) کیلشیم اور وٹامن ڈی کو اپنے جسم میں بڑھائیں۔
(6) روزانہ ورزش کریں۔
(7) اپنے وزن کو کم کریں۔
(8) اپنی نیند کو بہتر بنائیں۔
(9) کلونجی، اسبغول اور سونف کو پیس کے ایک چمچ رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ کے ساتھ لیں۔
(10) مچھلی کے تیل کا استعمال کریں۔
(11) روزانہ اپنی غذا میں انڈے کا استعمال کریں۔
(12) چائے، کافی سے پرہیز کریں۔
(13) ایسے مریض ایک گلاس سے زیادہ دودھ کا استعمال نہ کریں۔
(14) خالی پیٹ چہل قدمی کریں۔
(15) سفید زیرے کا استعمال کریں نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ آپ آدھا کپ دودھ لے لیں۔ اس سے زیادہ نہ لیں۔
(16) کوشش کریں کہ ہلدی والا دودھ لیں اگر دودھ لینا ہے تو۔
PCOS ایسی بیماری نہیں ہے جس سے پوراشن ہو جائے بس اپنا طرزِ زندگی بہتر کر کے آپ PCOS سے جان چھڑا سکتے ہیں۔