1 پتیلی کے ڈھکن سے گھر پر کمبل ڈرائی کلین کرنے کا انوکھا طریقہ! بغیر پانی کے گھر میں موجود چیزوں سے کمبل کی میل، بدبو، جراثیم کا خاتمہ

بالائی علاقوں میں سردیاں آ چکی ہیں، ہر کوئی اپنے کمبل اور رضائی نکال رہا ہے۔ لیکن استعمال سے پہلے ان کو دھونا بھی لازمی ہے کہ کہیں کوئی گندگی یا کوئی ایسا چھوٹا موٹا کیڑا اس کے اندر تو نہیں۔ اگر آپ بھی اپنا کمبل دھونے کا سوچ رہے ہیں تو اب اس کو اپنی واشنگ مشین میں ڈال کر آرام سے دھو لیں۔ وہ وقت الگ تھا جب اس کو ہاتھوں سے دھوتے تھے نچوڑتے تھے۔ اب اتنا وقت ہے اور نہ اتنی طاقت۔ اس لئے جانیئے کمبل کو دھونے کا سب سے آسان طریقہ :

آپ کو ہم بتا رہے ہیں سب سے آسان طریقہ اور وہ یہ کہ آپ اپنے کمبل کو زمین پر اچھی طرح پھیلا لیں یا پھر بستر پر اچھی طرح پھیلائیں اور اس پر چاروں طرف بیکنگ سوڈال ڈال کر اس کو برش کی مدد سے رگڑیں تاکہ کمبل کے روئیں کے اندر سے بھی گندگی باہر نکل جائے، اب ایک پیالے میں ڈیٹول، سرف، بیکنگ پاؤڈر، لیموں کا رس اور لیکیوئیڈ ڈٹرجنٹ ڈال رک اچھی طرح پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد ایک صاف کپڑے کو اس مکسچر میں ڈبوئیں اور اچھی طرح ڈپ کرنے کے بعد اس کپڑے کو سیدھا رکھیں، اس کے اندر کسی بھی پتیلی کا ڈھکن رکھ کر چاروں طرف سے بند کرلیں اور اس ڈھکن کو کپڑے پر یوں باندھے ہوئے سارے کمبل پر اچھی طرح پھیلائیں یوں آپ کا کمبل بھی صاف ہو جائے گا، میل کچیل اور گندگی بھی ختم ہو جائے گی اور دھونے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں