روزنامہ پیغام ٹی وی کو بھی اپنے پیارے وطن پاکستان کی طرح نشیب و فرازسے گزرنا پڑا اور مصائب کی بھٹی میں سلگنا پڑا لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے اس نے ہر آزمائش اور مشکل کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ عزت، قلم اور حرمت پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا۔ خدائی فوج دار اداروں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ اللہ پاک کی زمین پر اللہ پاک کی حکومت اور اسکے بندوں کے زریعے حکومت پراصرار کرتا رہا۔ روزنامہ پیغام ٹی و ی پاکستان کے وسائل اس کے تمام شہریوں کیلئے عام ہونے چاہیں ۔ پاکستان کا سب بچوں کو یکساں تعلیم دینی چاہیے۔ پاکستان کے ہر شہری کو ہرعلاج کی سہولت حاصل ہونی چاہیے۔
امیر لوگوں کے سکول ہسپتال بستیاں حتیٰ کے قبرستان بھی الگ ہیں۔ملک میں صحت اور تعلیم کو تجارت بنا دیا گیاہے۔غریبوں کے ہو نہار بچے امراء کی نالائق اولادوں کے سامنے بے بس ہیں۔ روزنامہ پیغام ٹی و ی کے بالادست طبقات کو انسان بنانے انسانیت سکھانے کا مطالبعہ کرتا ہے اور مطالبعہ کرتا رہے گا۔
روزنامہ پیغام ٹی وی کا سفر جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گا۔