اب گھر بیٹھے کیل مہاسوں کا شرطیہ علاج صرف ایک ہی رات میں۔ 1,192

اب گھر بیٹھے کیل مہاسوں کا شرطیہ علاج صرف ایک ہی رات میں۔

آج ہم آپ کے ساتھ کچھ ایسے دیسی ٹوٹکے شیئر کرینگے جس سے آپ کے کیل مہاسے ایک ہی رات میں بہت کم ہو جائیں گے۔
کیل مہاسے ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہمارے جسم میں ہارمونز کی تبدیلی ہے جو کہ 14سال سے 24سال تک عام طور پر رہتا ہے اس کے بعد ہماری باڈی کے اندر ہارمونز کافی حد تک سیٹ ہوجاتے ہیں اور ہم اکنے سے بچ جاتے ہیں۔
دوسری جو بڑی وجہ ہے وہ ہمارا بازار کی تلی ہوئی چیزوں یا زیادہ میٹھا کھانے سے ہوتا ہے۔

تو آئیے ہم آپ سے کچھ ایسے ٹوٹکے شیئر کریں جن کے کرنے سے آپ ایک ہی رات میں خود فرق محسوس کریں گے۔ اب نہ پارلر جانے کی ضرورت ہے نہ ہی مہنگے علاج کی صرف ان دیسی ٹوٹکوں پر عمل کر کے اکنے سے جان چھڑائیں۔

(1) ایپل سائیڈر وینیگر اور کولڈ واٹر۔
ایک پیالی میں ٹھنڈا پانی لیں اس میں ایک چمچ سیب کا سرکا ڈال دیں اور روئی کی مدد سے چہرے پر ہر 2سے 3 گھنٹے بعد دن میں لگائیں ٹونر کے طور پر۔ آ پ محسوس کریں گے کہ 2سے 3دنوں میں آپ کے چہرے پر موجود کیل مہاسے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

(2) دار چینی اور شہد
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دار چینی اور شہد دونوں ہی انٹی بیکٹیریل پراپرٹیز رکھتی ہیں۔ ایک پیالی میں تھوڑا سا شہد اور ایک چٹکی دار چینی ملا لیں پھر اسکا پیسٹ بنا لیں اور اسکو اپنے اکنے پر لگا لیں 15سے 20منٹ کے لئے اسکو لگا کے چھوڑ دیں۔ خشک ہونے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ایک ہی رات میں کیسے آپکے کیل مہاسے کم ہوگئے۔

(3) ایلو ویرا اور نیم پاؤڈر
ایلو ویرا میں بہت سے انٹی بیکٹیریل اور انٹی انفلے میٹری کمپوننٹس کے ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن Aاورc پایا جاتا ہے جو چہرے پر موجود کیل مہاسوں کے لیئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
اس رمیڈی کے لیے آپنے کرنا کیا ہے ایک ایلو ویرا کا ٹکڑا لینا ہے جس کو آپنے فریج میں رکھا ہوا تھا اور ساتھ میں تھوڑا سا نیم پاؤڈر وہ یا تو آپ کسی پنساری کی دکان سے لیں یا خود نیم کا پاؤڈر بنا لیں۔
فریج سے نکالا ہوا ایلو ویرا کے ٹکڑے کو نیم پر لگانا ہے اور سرکلر موشن میں اس کو لگائیں جہاں اکنے ہوں۔ 15سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہے اس کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اسکی ایک ہی اپلیکیشن سے آپکے اکنے کافی حد تک کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

(4) جما ہوا ٹماٹر
ٹماٹر کو فریز کر کے رکھ لیں پھر اس فریز ٹماٹر پر تھوڑا سا نمک اور چینی ڈال لیں۔ پھر اسکواکنے پر سرکلر موشن میں رَب کریں۔ اور تھوڑی دیر کے لئے اسکو اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں خشک ہونے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ رَب کرنے سے آپکی اکنے ایک ہی رات میں کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

(5)ہلدی
ہلدی ایسا قدرتی اجزاء ہے جو کہ اپنے اندر انٹی بیکٹیریل اور انٹی انفلے میٹری خصوصیت رکھتی ہے جو کہ کیل مہاسوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس ریمیڈی میں آپکو ایک چٹکی دار چینی چاہیے اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈال لیں اسکو ایک چمچ شہد میں ایڈ کرلیں اور اسکا پیسٹ بنا کے اکنے پر لگائیں اور ایک رات کے لئے لگا رہنے دیں صبح اٹھ کے ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ایک ہی رات میں اکنے کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

(6)ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ کافی حد تک آپکے چہرے پر موجود اکنے کو کم کرتا ہے کیوں کہ اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو اکنے پیدا کرنے والے جراثیم کافی حد تک مر جاتے ہیں۔
اپنی انگلی پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لیں اور اسکو اپنے کیل مہاسوں پر لگا لیں 15سے 20منٹ لگا رہنے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ آپ کو اپنے چہرے پر ایک ہی رات میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

(7) بیکنگ سوڈا اور فیوسیڈک ایسڈ
اس ریمیڈی کے لیے آپ کو ایک چٹکی بیکنگ سوڈا چاہیے اسکے ساتھ ایک چٹکی دار چینی اور فیوسیڈک ایسڈ کریم تھوڑی سی۔
ان تینوں چیزوں کو پیسٹ بنالیں اور اپنے کیل مہاسوں پر لگائیں اور اوور نائٹ لگائیں صبح اٹھ کے چہرا ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے استعمال سے 2سے 3 دن میں آپ کی اکنے بلکل ختم ہوجائے گی۔

(8) میتھی دانہ اور انڈے کی سفیدی
اس ریمیڈی کے لیے آپکو ایک چائے کا چمچ میتھی دانا چاہیے ساتھ میں ایک چٹکی نمک ڈال لیں اور اس میں ایک چمچ مالٹے کے پسے ہوئے چھلکے ملا لیں ساتھ ہی ساتھ ایک چھوٹا چمچ انڈے کی سفیدی ملا لیں اور اسکا پیسٹ بنا کے چہرے پر لگائیں 20سے 25 منٹ تک چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ایک ہی دن میں آپ اپنے کیل مہاسوں میں واضے فرق دیکھیں گے۔

(9) مٹر اور ملتانی مٹی کا ماسک
یہ بات بہت ہی کم لوگوں کو پتا ہوگی کہ مٹر میں موجود اینضائم ہمارے جسم سے نکلنے والے آئل کو کنٹرول کرتے ہیں جسکی وجہ سے چہرے پر موجود اکسٹرا آئل ختم ہوجاتا ہے اور پورس بھی کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
اب کرنا کیا ہے آپنے کچھ دانے مٹر کے لینے ہیں اور اسے اچھی طرح سکھا لینا ہے پھر اسکا پاؤڈر بنا لینا ہے۔
ملتانی مٹی لینی ہے تھوڑی سی اور مٹر کا پاؤڈر لینا ہے ان دونوں کو ہم وزن شامل کرنا ہے گلاب کے پانی میں۔
یہ ماسک آپنے 25سے 30منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگانا ہے پھر اسکو پانی کی مدد سے ہلکے ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر مساج کرنی ہے اور یہ مساج پورے 5منٹ کے لیے کرنی ہے پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ کوشش کریں کہ یہ ماسک رات کہ سونے سے پہلے لگائیں اس ک بعد صابن سے منہ دھونے سے گریز کریں آپ دیکھیں گے کہ صبح جب آپ منہ دھوئیں گے تو ایک قدرتی نکھار محسوس کریں گے۔

(10) نیم کے پتے اور چاول کا فیس ماسک
نیم میں موجود اینٹی بکٹیریل انضائم چہرے کے کیل مہاسوں کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کویہ چیزیں چاہیے ہیں وہ یہ ہیں:
س
10 ے12نیم کے پتے
ایک چمچ چاول کا آٹا
ایک چمچ دہی
3 سے4 قطرے گلاب کے پانی کے

نیم کے پتے لے کے انہیں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور پھر انکو پیس لیں۔ اسکے اندر ایک چمچ دہی اور ایک چمچ چاول کا آٹا ایڈ کرلیں اور ساتھ ہی ساتھ 2سے3قطرے گلاب کا پانی ایڈ کرلیں۔
یہ ماسک بنا لیں اور اسکو رات میں لگا لیں۔ خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں