اداکارہ کا 4سال قبل اسلام قبول کرنے کا انکشاف 382

اداکارہ کا 4سال قبل اسلام قبول کرنے کا انکشاف

تیلگو ، تامل اور کناڈا فلم انڈسٹری سے منسلک معروف بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی

نے اسلام قبول کرلیا…، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام بھیتبدیل کرلیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ سنجنا گلرانی نے 4 سال قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کرکے ماہرہ رکھا…..تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اسلام قبول کرنے کی بات کوخفیہ رکھا ، تاہم اب اُن کا اسلام قبول کرنے سے متعلق تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔…دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے مہتمم کے مطابق اداکارہ نے 9 اکتوبر 2018 میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ، انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا ، کیونکہدائرہ اسلام میں داخل ہونے کیلئے جو بھی مدرسہ سے رجوع کرتا ہے، تو ان کی طرف سے قانون کے مطابق تبدیل مذہب کی کارروائی انجام دی جاتی ہے ،عدالتی حلف نامہ کی بنیاد پر ہی تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے ، اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ شاہ ولی اللہ کے تحت جاری ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں