اداکار احسن خان نے اپنے شو کے دوران اپنے مہمان کا مذاق بنا ڈالا۔ جانیئے کونسی اداکارہ مذاق کا شکار بنی:
اداکارہ مِیرا کو کون نہیں جانتا۔ میرا کا اصل نام ارتضاء رباب ہے لیکن یہ اپنے سٹیج نام مِیرا سے مشہور ہیں۔ میرا نے اپنی فلمی دنیا کا آغاز اپنی 1995 کی فلم سے کیا۔ انھوں نے اپنا پہلا نگار اعزاز اپنی فلم کھلونہ کے لیے حاصل کیا جو 1999 میں آئی تھی۔ اسی کے ساتھ ساتھ میرا نے ہندی فلمیں بھی کیں جن میں نظر اور بیگم پورا جیسے نام شامل ہیں۔ میرا کی سب سے پہلی اردو فلم ”کانٹا“ 1995 میں آئی۔ حال ہی میں 2019 میں انھیں پاکستانی فلمیں ”باجی“ اور ”پرے ہٹ لوّ“ جیسی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرتے ہوئے پایا گیا تھا۔ اداکارہ میرا کو پاکستانی گورنمنٹ کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے 2012میں۔
میرا اپنے منفرد اور دلچسپ انداز کی وجہ سے آئے دن شوشل میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں احسن خان نے ایک انٹرویو میں میرا کو بطور مہمان بلایا۔ اداکارہ میرا نے اس شو میں ایسی حرکتیں کیں کہ اداکار احسن خان بھی خود کو روک نہ سکے اور زور زور سے کہکہے لگانے لگے۔ اداکارہ میرا کے ساتھ شو کے دوران اداکار احسن خان نے کھیل کھیلنا شروع کئے جس میں میزبان احسن خان کو میرا سے کچھ سوالات کرنے تھے اور میرا نے بطور مہمان ان سوالوں کا جواب دینا تھا۔
احسن خان نے اپنے سوالات کا آغاز کیا ان کا پہلا سوال یہ تھا کہ ایسی 3 ہیروئین اداکاروں کا نام بتاو جو عمر میں آپ سے چھوٹی ہیں لیکن ہیروئن آ رہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے اس سوال پر ہنس کر جواب دیا کہ میں سب سے بڑی ہوں سب مجھ سے چھوٹی ہیں۔
احسن خان نے اپنے سوالوں کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے پوچھا کہ اگر اداکارہ ریما اور اداکار سعد کا موبائل کھلا رہ جائے تو کس کا موبائل چیک کرنا چاہے گی۔ جس کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ دونوں کا چیک کروں گی۔ احسن خان نے اداکارہ میرا سے پوچھا کہ وہ دونوں کا موبائل کیوں چیک کرنا چاہیں گی۔ جس پر میرا نے جواب دیا کہ دونوں سے ہی میری لڑائی رہتی ہے تو مجھے انکا فون چیک کرنے میں مزا آئے گا۔
احسن خان نے میرا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کس ہیرو کے ساتھ بطور ہیروئین رومانس کرنا چاہیں گی۔ اداکارہ میرا نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ۔ احسن خان نے اداکارہ میرا سے جب انکی پہلی محبت کے بارے میں سوال کیا تو میرا نے مذاق اڑاتے ہوئے یہ بات کہی کہ تقریباً تمام اداکار ہی شادی شدہ ہیں۔ اگر میں نے کسی کا نام لے لیا تو لڑائی ہو جائے گی۔
احسن خان نے اداکارہ میرا سے پوچھا کہ کوئی ایک ٹوٹکہ بتاؤ شوشل میڈیا پر مشہور رہنے کا۔ اس کے جواب میں اداکارہ میرا نے جواب دیا کہ میں شوشل میڈیا پر نہیں ہوں بلکہ میرا صرف ایک پیج ہے انسٹا پر۔ میرا جی آفیسیل کے نام سے۔ اپنی بات کو بڑھاتے ہوئے احسن خان نے مزید کہا کہ اگر تم پر کوئی تبصرہ کرے کہ یہ ڈریس میرا تم پر اچھا نہیں لگ رہا تو کس کی بات تم مانو گی۔ تو انھوں نے جواب دیا کہ میں جاوید شیخ صاحب کی بات مانوں گی کیونکہ وہ ایک ایماندار رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
اداکارہ میرا سے جب میزبان احسن خان نے سوال کیا کہ 7×4 کیا ہوتا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ 11 جس پر اداکار احسن خان نے نہایت زور کا کہکہا لگایا۔