اذان کا جواب 685

اذان کا جواب

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مؤذن ﷲ اکبر ﷲ اکبر کہے، اور تم میں سے کوئی اس کے جواب میں ﷲ اکبر ﷲ اکبر کہے، پھر مؤذن اشھدان لا الہ الا ﷲ کہے، اور یہ شخص بھی اشہدان لا الہ الا ﷲ کہے، پھر مؤذن اشہدان محمدا رسول ﷲ کہے یہ شخص بھی اشہدان محمدا رسول ﷲ کہے، پھر مؤذن حی علی الصلوۃ کہے، یہ شخص لا

حول ولا قوۃ الا باللہ کہے، پھر مؤذن حی علی الفلاح کہے، یہ شخص لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہے، پھر مؤذن ﷲ اکبر ﷲ اکبر کہے، تو یہ شخص بھی ﷲ اکبر ﷲ اکبر کہے، پھر مؤذن لا الہ الا ﷲ کہے تو یہ شخص صدقِ دل سے لا الہ الا ﷲ کہے، تو یہ (جواب دینے والا) جنت میں جائے گا (مسلم) “وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ” إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا، ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ لِيَ الْوَسِيلَةَ؛ فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَاتَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ وَ أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ فَمَنْ سَأَلَ لِيَ الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ عَلَيْهِ الشَّفَاعَةُ. رَوَاهُ مُسلم”. (مشکاة، باب فضل الأذان و إجابة المؤذن) ترجمہ: حضرت عبدﷲ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں: فرمایا رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے: جب تم مؤذن کو سنو تو تم بھی وہی الفاظ کہو جو وہ کہہ رہا ہے،

پھر مجھ پر درود بھیجو ؛ کیوں کہ جو مجھ پر ایک درودبھیجتاہے ﷲ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ پھر ﷲ سے میرے لیے وسیلہ مانگو وہ جنت میں ایک درجہ ہے جو ﷲ کے بندوں میں سے ایک ہی کے مناسب ہے مجھے امید ہے کہ وہ میں ہی ہوں گا، جو میرے لیے وسیلہ مانگے اس کے لیے میری شفاعت لازم ہے۔ (مسلم) فقط واللہ اعلم

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں