الائچی کھانے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں، جان کر آپ بھی روز الائچی کھانا چاہیں گے 428

الائچی کھانے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں، جان کر آپ بھی روز الائچی کھانا چاہیں گے

الائچی کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں، چھوٹی سے سبز الائچی غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش ہے، یہ نہ صِرف کھانوں میں بلکہ منہ کی خوشبو کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
اس کا استعمال میٹھوں کے ساتھ ساتھ ماؤتھ فریشنر پان اور چھالیہ وغیرہ میں بھی کیا جاتا ہے، چھوٹی سی سبز الائچی اپنے اندر کئی بڑے بڑے فوائد رکھتی ہے۔

سبز الائچی کے استعمال کے فوائد:
• الائچی معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔
• پیٹ بڑھنے سے روکتی ہے اور موٹاپا بھی کم کرتی ہے۔
• ہیضہ اور دست کی صورت میں الائچی کا عرق پلانے سے بے حد فائدہ ہوگا۔
• سانس کی بو ختم کرتی ہے۔
• بدہضمی دور کرنےکا مفید زریعہ ہے۔
• بدہضمی، گیس اور سر درد کیلئے سبز چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
• الائچی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہے یہ منہ سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے۔
• الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ، زکام، کھانسی ، دمہ میں آرام پہنچاتی ہے جبکہ بلغم بھی صاف کرتی ہے۔
• الائچی کھانے سے ڈیپریشن اسٹریس اور دیگر دماغی و نفسیاتی امراض میں کمی آتی ہے۔
• الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کو کنڑول کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں