اللہ کا دوست 290

اللہ کا دوست

رات کا وقت تھا میں نے آیت الکرسی پڑھ کرگھر پر پھونک ماری ۔ بابا نے دیکھ لیا پاس بلایا اور کہا ایک بات بتاو حفاظت کے لیے آیت الکرسی پڑھتی ہو یا ڈر لگے تب پڑھتی ہو۔ کبھی یہ سوچ کر پڑھی کہ اس میں اللہ سوہنے نے اپنا تعارف کروایا ہے۔کبھی کیا غور۔۔؟؟؟ بندے بھی جھلے ہوئے پڑے ہیں کسی سورۃ کو کاروبار کی ترقی تو کسی کو امتحان میں کامیابی کے لیے۔

کسی سورۃ سے قبر روشن کرتے ہیں تو کبھی پیسے کے لیے۔کبھی جن بھوت کو بھگانے کے لیے ۔ بس میری جھلی پتر قرآن پاک میں اس کائنات کے تسخیری فارمولے ہیں۔کبھی اس لیے بھی پڑھ کے اللہ کو جان سکے۔پتر اس کتاب پر غور کر اللہ کی دوست بن جاوگی۔ اور اللہ کے دوست کی خدمت میں تو فرشتے ہاتھ باندھ کر کھڑے رہتے ہیں۔ اللہ کے دوست کو ڈر اور خوف کیسا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں