ان آیات میں 100بیماریوں کا علاج موجود ہے 539

ان آیات میں 100بیماریوں کا علاج موجود ہے

ان آیات میں 100بیماریوں کا علاج موجود ہے:

خواتین و حضرات آج ہم آپ کو جو وظیفہ بتانے جا رہے ہیں وہ نہایت ہی اہم اور بے حد قیمتی وظیفہ ہے جس کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں میں بھی کوئی ادا نہیں کر سکتا۔ یہ ایک انمول وظیفہ ہے۔ان آیات کا معمول صحابہ کرام ؓ کے زمانے سے چلا آرہا ہے اور ہمارے بزرگ اور اولیا اللہ بھی ان آیات کو صبح اور شام پڑھا کرتے تھے۔اور زبانی یاد کرکے پڑھنا ان کے معمول میں شامل تھا۔ اور جتنی بھی وظیفہ کی اچھی کتابیں ہیں ان میں یہ آیات شامل ہوتی ہیں۔ علیحدہ شائع کی ہوئی بھی بازار سے کسی بھی کتب سٹور سے باآسانی مل جاتی ہیں۔ ان کو پڑھ کر دم کرنا اور پانی پینا اور اپنی اولاد اور گھر پر پھونکنا۔جانوروں کو نظرِ بد سے بچانے کے لیے ان پرپڑھ کر پھونکنا۔ بیمار مریضوں پر دم کرنا۔ قرآن ِ پاک کی ان آیات کے فوائد بیان سے باہر ہیں۔ بڑے سے بڑا جادو اور اثرات ان آیا ت کو پڑھ کے پھونکنے سے ٹوٹ جاتا ہے۔

ان آیات کے طاقتور ہونے کے بارے میں آپ کو ایک ایمان افروز واقع سناتا ہوں کہ ان آیات کو اکھٹا پڑھنے سے کتنی بڑی قوت اور طاقت جمع ہو جاتی ہے۔ ایک شخص جو ان آیات کو اپنے معمول کے مطابق روزانہ پڑھا کرتا تھا اور اس کو یہ آیات زبانی یاد تھیں وہ سفر پر روانہ ہوا۔ یہ شخص شیخ کمال الدین ضمیری ؒتھے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک مرتبہ سفر پر تھے۔ سفر کے دوران جب رات کا وقت آیا تو آپ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک اچھی سی جگہ دیکھ کر پڑاؤ کیا۔ ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ کچھ لوگ آپ کے پاس آئے جو گھبرائے ہوئے لگ رہے تھے۔ آپ ؒ نے ان سے آنے کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ جس جگہ آپ رکے ہیں وہا ں پر عجیب و غریب اثرات ہیں اس غار میں جو بھی رہتا ہے اس کا مال و متاع لوٹ لیا جاتا ہے۔ اور اس کا حشر خراب ہو جاتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ کہیں اور جا کر پڑاؤ ڈال لیں اور یہاں سے چلے جائیں۔ یہ بات سن کے باقی تمام ساتھی بھاگ گئے لیکن شیخ کمال الدین ضمیری ؒ وہیں رکے رہے۔ اور اپنی جگہ پر بے خوف بیٹھے رہے۔ اور اسی جگہ رات کو رہنے کا ارادہ کر لیا۔ جب رات تقریباً نصف گزر گئی تو انھیں محسوس ہوا کہ کچھ لوگ ان کی طرف آرہے ہیں تو انھوں نے وہ قرآنی آیات پڑھنا شروع کر دیں۔ اچانک ایسے لگا کہ وہ لوگ رک گئے ہوں اور ان کی آوازیں آنا بند ہو گئیں ہوں۔ انھوں نے حیرت سے اٹھ کے باہر دیکھا تو انھیں اپنے سامنے 30بندوں کا لشکر نظر آیا جن کے ہاتھوں میں ننگی تلواریں تھیں اور وہ زور زور سے انھیں لہرا رہے تھے۔ اور ان پر حملہ کرنے کے لیے آرہے تھے۔ لیکن جیسے جیسے وہ آیات پڑھتے جا رہے تھے وہ بے بس ہوتے جارہے تھے اورانھوں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی پوری کوشش کرنے کے باوجودان تک نہیں پہنچ پا رہے تھے۔ اور جب انھوں نے وہ آیات مکمل پڑھ لیں تو وہ لوگ غائب ہو گئے۔ وہ کہتے ہیں کہ صبح میں سلامتی اور عافیت کے ساتھ بیدار ہوا۔ میرا مال بھی سلامت تھا۔ اب میں روانہ ہونے کے لیے تیاری کر رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک بوڑھا شخص میری طرف گھوڑے پر آ رہا ہے۔ میرے نزدیک پہنچ کر اس نے مجھ سے پوچھا کہ تم جن ہو یا انسان ہو۔ میں نے اس کو بتایا کہ میں انسان ہی ہوں اور تم ایسا کیوں پوچھ رہے ہو۔ وہ بوڑھا شخص گھوڑے سے اتر کر نیچے آگیا۔اور ابھی تک حیران نظروں سے مجھے دیکھ رہا تھا۔ وہ کہنے لگا کہ تمہارے اندر ضرور کوئی خاص بات ہے۔رات کو ہم 70مرتبہ تم پر حملہ کرنے آئے لیکن جب بھی ہم آتے ہمارے اور تمہارے درمیان لوہے کی موٹی موٹی سلاخیں حائل ہوجاتیں آخر اس کی وجہ کیا ہے۔ تو کمال الدین ضمیریؒ فرماتے ہیں کہ میں نے کہہ دیا کہ مجھے قرآن پاک کی ایسی آیات کا علم ہے جن کو پڑھ لینے کے بعد کوئی گھبراہٹ یا ٹنشن نہیں رہتی۔ تو پھر میں نے اس بوڑھے شخص کو وہ آیات بتائیں تو اس پر اتنا اثر ہوا کہ وہ بولا میں آج سے برے کاموں سے توبہ کرتا ہوں اور یہ کہہ کر وہ چلا گیا۔

اسی طرح ایک عامل بابا تھے جو خاندانی طور پر عملیات کا کام کرتے تھے۔ وہ ہمیشہ اپنے پاس ان آیات کے تعویز رکھا کرتے تھے۔ پھر جب بھی کوئی محلے دار یا کوئی دوسرا شخص حاجت کے لیے آتاتو آپ اس کو وہ تعویز دے دیا کرتے تھے۔اور کہتے تھے کہ یہ اپنے پاس رکھ لو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔ جو آیات آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ حقیقت میں جادو شکن اور بہت طاقتور آیات ہیں۔ آپ حیران ہوجائیں گے کہ جادو کا مریض ہو، نظرِ بد کا مریض ہو، غربت کا مسئلہ ہو، قرض کا مسئلہ ہو، بیماری کا مسئلہ ہو ہر مسئلے کے لیے وہ یقین کے ساتھ وہ تعویز دے دیا کرتے تھے اور لوگوں کے مسائل حل ہوجایا کرتے تھے۔ یہ قرآن ِ پاک کی 33آیات ہیں ان کا ذکر حدیث میں آیا ہے۔ شیخ الحدیث مولانا ذکریا تاندلوین نے انہیں ؒ منزل کا نام دے کر یکجا کیا تھا۔ یہ 33آیات والی منزل پورے پاکستان میں ہر بک سٹال سے حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے موبائل کے پلے سٹور سے پڑھ سکتے ہیں۔ اور اس کو یاد کرکے ہمیشہ پڑھنے کا معمول بھی بنا سکتے ہیں۔آپ کو کبھی گھبراہٹ محسوس ہوتو جیب سے نکال کے انہیں پڑھ لیں۔ اپنے بچوں کو نظرِبد سے بچانے کے لیے پڑھیں۔ اپنے گھر کو محفوظ کرنے کے لیے پڑھیں۔بیمار شخص پر پڑھ کر دم کریں۔ جس پر جادو وغیرہ کے اثرات ہوں اس کو لکھ کر تعویز بنا کر اس کے گلے میں ڈال دیں۔ رات کو پرسکون نیند کے لیے پڑھ کے دم کر کے سو جائیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں