ان کی عمر 25 سال سے آگے کیوں نہیں بڑھتی؟ نوال سعید اپنی 25ویں سالگرہ منانے پر بری طرح سے تنقید کی زد میں آگئیں 304

ان کی عمر 25 سال سے آگے کیوں نہیں بڑھتی؟ نوال سعید اپنی 25ویں سالگرہ منانے پر بری طرح سے تنقید کی زد میں آگئیں

نوال سعید پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے مختصر شوبز کیرئیر میں خوب نام کمایا۔ اب تک نوال کئی ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں نظر آ چکی ہیں اور لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ روز خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نوال سعید نے اپنی 25ویں سالگرہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے قریبی دوستوں بشمول نور حسن، یشما گل اور عمر شہزاد کے ساتھ منائی۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مداح نوال سعید کی عمر سے اتفاق نہیں کر رہے اور کہہ رہے ہیں کہ ٹک ٹاکرز اور اداکار کبھی بھی اپنی اصل عمر ظاہر نہیں کرتیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ‘اگر وہ پچیس سال کی ہیں تو میں نے ابھی پیدا ہونا باقی ہے’۔ تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ‘وہ 35 سال کی لگتی ہیں’۔ ایک مداح نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘وہ اتنی چھوٹی لگتی ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ پچیس سال کی ہو گئیں ہیں’۔

لوگ مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘میں یہ کمنٹ اپنی ماں کے پیٹ سے لکھ رہا ہوں’۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ٹک ٹاکرز اور اداکاروں کا سال 24 مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے، اسی لیے وہ کبھی 25 کو پار نہیں کرتے۔’

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں