سورت مزمل کا ہر فجر کی نماز کے بعد ورد کرے ، اللہ نے چاہا تو انشاء اللہ ، پیسوں کے بند دروازے خود ہی کھول دے گا۔ معاشی تنگی سے نجات:معاشی تنگی کیلئے سورت مزمل نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجائے گی۔۔جاری ہے ۔دکھ درد سے نجات کیلئے اکتیس مرتبہ پڑھے۔ اگر کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو 101 بار پڑھے۔ لڑکے یا لڑکی کا رشتہ درکار ہو تو
تین تسبیح اس سورہ پاک کی پڑھے۔اگر کسی کی بیوی نافرمان ہو تو اس کیلئے 7 بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے اسے کھلادے۔ جسم درد کرتا ہو اور کام کاج میں جی نہ لگتا ہو تو سات بار پڑھ کر خود پر دم کرے۔ بچہ نافرمان ہوتو 3بار کسی چیز پر دم کرکے کھلادے۔امراض چشم کا علاج:اگر کوئی امراض چشم میں مبتلا ہو اور اس کی بینائی کمزور ہورہی ہو، آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہو تو ایسی صورت میں اکتالیس مرتبہ یہ سورہ مبارک پڑھ کر پانی پر دم کرے اور آنکھوں پر لگائے جو پانی بچ جائے اس کو یقین و عقیدت کے ساتھ پی لے تو حق تعالیٰ نے چاہا تو سات دنوں کے اندر ہی رب تعالیٰ اپنے فضل و کرم کی بدولت اپنے اسم مبارک کی برکت سے شفا عطا فرمائے گا۔۔جاری ہے ۔
آنکھوں کی جملہ تکالیف دور فرما کر اس کی بینائی میں اضافہ فرمادے گا۔ اس عمل کو معمول بنالینے سے کبھی بھی بینائی میں کمی واقع نہیں ہوتی اور امراض چشم سے بچاﺅ رہتا ہے۔اس سورہ مبارک کو بکثرت باوضو حالت میں پڑھنے والا مستجاب الدعوات ہوجاتا ہے۔رب تعالیٰ اس کی ہر جائز مراد کو قبولیت کا شرف بخشتا ہے اور اسے اپنے خصوصی انعامات سے نوازتا ہے۔کشف کیلئے:ہر نماز کے بعد تین مرتبہ اس سورہ پاک کا یکسوئی سے ذکر کرنے سے رب تعالیٰ صاحب کشف کے مرتبہ سے سرفراز فرماتا ہے۔ دین و دنیا میں اس کیلئے بھلائی کے سامان پیدا فرماتا ہے۔۔جاری ہے ۔اگر کوئی گھریلو قسم کی پریشانیوں میں مبتلا ہو اور سخت ذہنی دباﺅ کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ
وہ ہر نماز کے بعد اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے۔ درمیان میں 4 مرتبہ اس سورہ مبارک کو پڑھ کر پانی پر دم کرے اور پی لے۔حق تعالیٰ نے چاہا تو چند یوم میں ہی اس کی پریشانی راحت میں بدل جائے گی اور اسے سکون قلبی نصیب ہوگا۔مالی پریشانی کو دور کرنے کیلئے بھی یہ عمل انتہائی کارگر ثابت ہوا ہے۔