تسبیح سے استخارہ ہر حاجت کے لیے 616

تسبیح سے استخارہ ہر حاجت کے لیے

تسبیح سے استخارہ ہر حاجت کے لیے:

آج ہم آپ کو تسبیح سے استخارہ کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔اس استخارہ کو ایمرجنسی استخارہ بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر جو استخارہ کیا جاتا ہے وہ سنت والا استخارہ کہلاتا ہے جس میں دو رکعت نمازنفل پڑھنے کے بعد دعاءِ استخارہ پڑھتے ہیں اور سو جاتے ہیں جو عموماً تین دن یا سات دن کیا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو جو استخارہ کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں وہ ہے تسبیح والا استخارہ اور یہ ایمرجنسی والا استخارہ بھی کہلاتا ہے۔ آپ کو جب کوئی اہم کام کرنا ہوتا ہے جیسے کوئی چیز خریدنی ہے کوئی اہم فیصلہ کرتے وقت یا آپ کسی بات سے پریشان ہواور یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا فیصلہ کروں تو ایسی صورت میں آپ ایمرجنسی یا یقینی استخارہ کر سکتے ہیں۔ تو تسبیح کے استخارہ میں آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آپ کے لیے کون سا فیصلہ کرنا بہتر رہے گا یا کون سی چیز بہتر رہے گی یا نہیں۔

اس طرح استخارہ کرنے سے آپ فوری طور پر مطمعن ہوجاؤ گے کہ آپ کے لیے کیا بہتر ہے اور یہ سنت والا استخارہ نہیں ہے یہ ایمرجنسی استخارہ ہے۔ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو آپ سنت والا استخارہ ہی کریں۔ اس استخارہ کو کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک عدد تسبیح ہونی ضروری ہے چاہے وہ 33دانے والی ہو یا 100دانے والی ہو۔ استخارہ کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ اس تسبیح پر تین بار درود شریف پڑھ لیں جو آپ کو آتا ہو زیادہ بہتر درودِ ابراہیمی ہے۔ اس کے بعد آپ نے اسی تسبیح پر 21مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنی ہے۔ اس کے بعد دوبارہ درود شریف پڑھنا ہے۔ اور پھر اس تسبیح پر پھونک دینا ہے۔ اگر آپ نے کسی شخص کے بارے میں استخارہ کرنا ہے تو آپ نے اس شخص کا نام اور اس کی والدہ کا نام لینا ہے۔ اور اگر وہ شخص آپ کے سامنے بیٹھا ہے تو آپ صرف اشارہ کر سکتے ہیں۔ یہ باتیں آپ زبان سے بھی کر سکتے ہیں اور دل اور دماغ میں بھی یہ باتیں دہرا سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے تسبیح پر ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنی ہے نہ بہت آہستہ اور نہ بہت تیز۔ اور تسبیح کو اوپرسے الٹے ہاتھ میں پکڑ کرسیدھے ہاتھ سے تسبیح کے شروع سے آگے کی طرف کھنچنا ہے ایک مناسب فاصلے تک جہاں پر بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل ہوجائے۔ وہاں رک جانا ہے اورجس دانے پر آپ کی شہادت کی انگلی رک جائے وہاں رک جانا ہے۔ اور اس دانے پرایک بار سبحان اللہ پڑھیں، دوسرے دانے پر الحمد للہ پڑھیں اور تیسرے دانے پر اللہ پڑھنا ہے۔ اس طرح جتنے دانے بچ گئے ہیں ان پر اسی ترتیب سے یہ اللہ کے نام پڑھنے ہیں اور آخر میں اگر لفظ سبحان اللہ یا الحمد اللہ یا اللہ آجائے تو آپ وہ لفظ اپنے دماغ میں محفوظ کر لیں۔ اب دوبارہ پھر تسبیح پر اسی طریقے سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنی ہے اور پھر جہا ں پر آپ کی شہادت کی انگلی آجائے وہاں سے آگے پھر ہردانے پر ایک ایک مرتبہ ایک لفظ پڑھنا ہے اور آخر میں جو لفظ آئے وہ اپنے دماغ میں محفوظ کر لینا ہے۔ اور پھر تیسری مرتبہ بھی آپ نے ایسا ہی کرنا ہے۔

اگر آپ کی تسبیح پر تین بار سبحان اللہ آئے تو آپ کے لیے وہ کام یا وہ چیز بہت ہی زیادہ بہتر ہے جیسے ہیرا ہو۔ اور اگر دو مرتبہ سبحان اللہ اور ایک مرتبہ الحمد اللہ آجائے تو پھر بھی بہتر ہے۔ جیسے سونا ہوتا ہے۔ اور اسی طرح ایک مرتبہ سبحان اللہ اور دو مرتبہ الحمد اللہ آجائے وہ بھی بہتر ہے۔ اور اگر آپ کا ایک مرتبہ سبحان اللہ ایک مرتبہ الحمد اللہ اور ایک مرتبہ اللہ آجائے تو یہ بھی آپ کے لیے بہتر اور اچھا ہے۔ اور اگر اللہ دو بار آجائے یا تین بار آجائے تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اشارہ ہوتا ہے کہ یہ کام آپ کے لیے بہتر نہیں ہے یا اس کام کو نہیں کرنا چاہیے۔ یا اس کام پر جلدی نہ کرو اور احتیاط کرو۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں