تلوں سے اپنی شخصیت کے راز جانیئے 207

تلوں سے اپنی شخصیت کے راز جانیئے

تلوں سے اپنی شخصیت کے راز جانیئے۔ تلوں کے خصوصی وظائف:

آج ہم سے جانیے قدرت کے بنائے ہوئے نشانات جسے ہم تل کہتے ہیں وہ کیسے ہماری زندگی پر اثر ڈالتے ہیں۔ کیسے ہم ان تلوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کیسے ہم اپنے آنے والے کل کی مشکلات حل کر سکتے ہیں، اور کیسے ہم مشکلات سے بچ پائیں گے۔ کونسے وظائف پڑھیں، کونسے تل قدرت ہمارے جسم پر پیدا کرتی ہے اور اس کے ذریعے کیا قدرت ہمیں بتانا چاہتی ہے۔

ہم ہمیشہ سے سنتے آ رہے ہیں کہ اللہ کے کارخانوں میں کوئی بھی چیز بیکار نہیں ہے۔ ہاتھوں کی لکیریں ہیں، انگوٹھے کا نشان ہو یا ہمارا DNA کبھی بھی رپیٹ نہیں ہوئی یعنی دوہرائی نہیں گئی چاہے پھر وہ ہمارے جسم پر موجود تل ہوں، ہمارا چہرہ ہو یا پھر ہمارے ناخن۔ اس دنیا میں کسی بھی چیز کی بناوٹ میں کچھ بھی دہرایا نہ جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ان سب کو بنانے والی ایک ہی ذات ہے اور وہ اللہ کی ہے۔ کہتے ہیں کہ بتاؤ بنانے والے نے کہاں لگایا ہے ٹھپہ، ٹھپے کا نشان کہاں ہے۔

آج کی جدید سائنس تحقیق اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ جب بھی کہیں بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اس کے جسم پر 10 سے 40 چھپے ہوئے تل موجود ہوتے ہیں جو اسے دوسرے انسان سے مختلف کرتے ہیں۔ یہ پیدائشی نشانیاں ہیں جو ہر انسان کی مختلف ہیں چہرے پر، ہاتھوں پر،، پاؤں پر سب جگہ ہی موجود ہیں۔ آج ہم آپ کو ان تلوں کی خصوصیت، ان کی افادیت اور ان کے وضائف کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

(1) ماتھے پر تل:
ایسا شخص جس کی ماتھے پر تل ہوتا ہے وہ خوش نصیب ہوتا ہے، اپنے ارادوں میں پختہ اور ثابت قدم رہتا ہے یعنی اگر وہ کسی کام کی ٹھان لے تو وہ کر کے ہی رہتا ہے۔ اس کو چاہیے کہ وہ
یا اللہ ُ، یا علیم ُ، یا عظیم ُ
کا ورد کرے 100مرتبہ ہر نماز کے بعد۔ تا کہ اللہ اس کے علم میں اضافہ عطا کرے۔ یہ تمام وضائف ہم 100مرتبہ پڑھیں گے۔

(2) آنکھ کے ارد گرد تل:
ایسا شخص جس کی آنکھوں کے ارد گرد تل ہوگا وہ نہایت ہی محنتی شخص ہوگا۔ اپنے مقصد کو بہت جلد پا لینے والا شخص ہوگا۔ ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ
یا اللہ ُ، یا ستّارُ
پڑھے تاکہ کوئی رکاوٹ اس کے راستے میں نہ آ سکے۔

(3) آئی برو کے پاس تل:
جس شخص کی آئی برو کے پاس تل ہوتا ہے وہ اپنا کام نکلوانے میں انتہائی ماہر ہوتا ہے۔ اس کے سامنے چاہے بڑے سے بڑا طاقتور انسان ہو وہ اپنا کام باآسانی نکلوا سکتا ہے۔ ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ
یا اللہ ُ، یا نور ُ، یا صبُوحُ
پڑھے تاکہ وہ اپنی قدرتی صلاحیتوں سے ہمیشہ مالا مال ہی رہے۔

(4) ہاتھوں کے اوپرتل:
جس شخص کے ہاتھوں کے اوپر تل ہوگا وہ لوگوں کو بھی اور شیطانی طاقتوں کو بھی انتہائی خوبصورت لگے گا۔ ایسے انسان کہ چاہیے کہ وہ یہ پڑھے:
من الجنتی والناس

(5) ہاتھوں کے نیچے تل:
جن لوگوں کے ہاتھوں کے نیچے تل ہوتا ہے ان کے الفاظ بہت بھاری ہوتے ہے۔ وہ اپنے الفاظوں کا مان رکھنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، بڑے سے بڑا وعدہ نبھانے کے لیے بھی اپنی جان پر کھیل جاتے ہیں۔ ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ پڑھے:
یا اللہ ُ، یا حافظ ُ، یا مقیط ُ
100 مرتبہ ہر نماز کے بعد۔

(6) گالوں پر تل:
ایسے لوگ بہت سے خواب دیکھتے ہیں اور اکثر خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے خواب پورا کرنے کے لیے پڑھے:
یا اللہ ُ، یا رحمٰن ُ، یا رحیم ُ، یا کریم ُ
ہر نماز کے بعد 100مرتبہ۔

(7) ٹھوڑی کے پاس تل:
ایسے لوگ نہایت ہی پرکشش ہوتے ہیں اور محفل کی جان ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کام کو حاصل کرنے کے لیے پڑھے:
یا مجیبُ، یا اللہ ُ

(8) گلے پر تل:
ایسے لوگ جن کے گلے پر تل ہوتا ہے وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچانا خوب جانتے ہیں۔ اسی خواہش میں دوسروں کو مطمعن کرنے کے لیے دوسروں کا یقین اور خود کا اعتماد کھوہ بیٹھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ
یا سمیع ُ، یا اللہ ُ
کثرت سے پڑھیں۔

(9) گردن پر تل:
جن لوگوں کی گردن پر تل ہوتا ہے چہرے کے بالکل پیچھے کے حصہ پر۔ ان کے دشمن بہت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر آپ کو ان کے دوستوں میں ہی ملیں گے۔ لوگوں کی اصلیت کو پہچاننے کے لیے
(اللہ نور السماوات والارض)
کا ورد کریں یہ کافی مفید رہے گا ایسے لوگوں کے لیے۔

(10) سینے پر تل:
ایسے لوگ ہمدرد ہوتے ہیں، مددگار ہوتے ہیں۔ دوسروں کی طرف سے تکلیفیں ملنے کے باوجود بھی اپنا دل صاف رکھتے ہیں اور ہر دم مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ایسا شخص اگر ہر نماز کے بعد
یا اللہ ُ، یا ودودو، یا عزیز ُ
پڑھ لے تو وہ اچھا نام بھی بنا سکتا ہے اور دوسروں کے بہتر کام بھی آ سکتا ہے۔

(11) کمر پر تل:
جن لوگوں کی کمر پر تل ہوتا ہے وہ روحانیت کے قریب نظر آتے ہیں۔ جس کی کمر پر تل ہو وہ یہ پڑھے
یا اللہ ُ، یا وارث ُ، یا وکیل ُ

(12) ران پر تل:
جن لوگوں کی ران پر تل ہوتا ہے وہ معاملہ فہم ہوتے ہیں بڑے بڑے فیصلے کرواتے ہیں۔ خددادا صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، دور اندیش ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ
یا اللہ ُ، یا جبّار ُ، یا جلیل ُ
پڑھیں 100 مرتبہ ہر نماز کے بعد۔

(13) پنڈلی پر تل:
ایسے لوگ جلدی مطمعن نہیں ہوتے۔ کھانے پینے کی چیزوں میں عیب نکالتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہیے وہ
یا اللہ ُ، یا حیُٰ یا قیوم
پڑھیں کثرت سے۔

(14) پیر کے تلوے میں تل:
پیر کے تلوے میں یہ جو تل کا نشان چھپا ہوا ہوتا ہے، ایسے لوگوں کے فیصلے اٹل ہوتے ہیں۔ دنیا آپ کو دو ہاتھوں سے سلام کرے گی۔ آپ کے پاؤں میں سفر بہت ہوگا اور دوسروں کو فیض ملے گا۔ ایسے لوگوں کو چاہیے وہ
یا اللہ ُ، یا معزُّ، یا عزیز ُ
پڑہیں کثرت کے ساتھ۔

(15) ہاتھوں پر تل:
ایسے لوگ جن کے ہاتھوں پر تل ہوتے ہیں وہ کثرت سے اللہ کی راہ میں دیتے ہیں اور لوگ ان سے فیض پاتے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں