جادو سے جکڑا ہوا دماغ کھولنے کا دم 619

جادو سے جکڑا ہوا دماغ کھولنے کا دم

جادو سے جکڑا ہوا دماغ کھولنے کا دم:

خواتین و حضرات آج ہم جس مسئلہ کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ جادو اور جنات کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔آج ہم آپ کو جادو سے جکڑے ہوئے دماغ کو کھولنے کا دم بتائیں گے۔ آج کل جو دم کرنے والے اڈے بنے ہوئے ہیں آپ ان سے بچیں۔ کیونکہ یہ لوگ غلط قسم کے تعویز دیتے ہیں جن سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے جس سے ایسے نام نہاد عاملین کو سزا مل سکے۔ جعلی عاملین کا زور بڑھتا جا رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اب تو فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے نجومی بابے بھی عملیات کرنے لگے ہیں۔ ہمارے لوگ معلوم نہیں اتنے سادہ لوح کیوں ہیں جو ان کے چکر میں آجا تے ہیں۔ اور اپنی جمع پونجی اور اپنا ایمان بھی ضائع کردیتے ہیں۔ کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ اس کے پاس کوئی علم ہوتا یا وہ کسی تعویزات کے ذریعے دوسروں کی پریشانیاں دور کرسکتا تو وہ خود کیوں اتنی سخت جلا دینے والی گرمی اور برف کی طرح جمادینے والی سردی میں فٹ پاتھ پر بیٹھا ہے۔ وہ اپنے مسائل کیوں حل نہیں کر سکتا۔ کچھ مساجد کے امام صاحبان نے بھی تعویزات کا کاروبار شروع کر رکھا ہے۔ چند ایک نے موکلات تابع کر رکھے ہیں اور خوب کمائی کر رہے ہیں۔ معصوم اور سادہ لوح افراد کو لوٹا جارہاہے۔ علماءِ کرام نے جادو کرنے اور کرانے والے کو کافر قرار دیا ہوا ہے۔ مگر کوئی بھی اللہ کا خوف نہیں کھا رہا۔ ان کا مقصد صرف اور صرف پیسہ کمانا ہے۔ جعلی عاملین جو مخلوقِ خدا کی زندگیا ں اجاڑ رہے ہیں ان کو معلوم ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ہم نے ایسے کئی جادوگر اور عامل تڑپ تڑپ کر مرتے دیکھے ہیں جن کی قبروں کو بھی آگ لگ گئی۔ شکل بگڑ گئی بیوی بچے در بدر بھیک مانگ کر ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ایسے لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے۔ اور ہمارے لوگوں کو بھی چاہیے کہ ایسے عاملین سے بچیں۔

آج کا عمل سننے والا عمل ہے۔ اور یہ عمل بہت پرانے لوگوں کے استعمال میں ہے۔اور بہت سے لوگوں نے اس کو سن کر امن اور سکون حاصل کیا ہے۔ آپ نے اپنے موبائل پر رُقیّہ شریعہ کو ڈاؤن لوڈ کر لینا ہے۔ اور 21دنوں تک اس کو سننا ہے۔ رُقیّہ شریعہ سننے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جادو جنات جڑ سے ختم ہوجاتے ہیں۔ آپ قرآن پاک کی سورتوں سے بھی رُقیّہ شریعہ کر سکتے ہیں۔ سورۃ النا س اور سورۃ الفلق کی تلاوت کر کے اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک دیں۔اور پھر وہ ہاتھ اپنے پورے جسم پر مل لیں۔ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺاپنے مرض الوفات میں اپنے اوپر سورۃ الااخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃالناس کا دم کیا کرتے تھے۔ اور جب آپ کے لیے دم کرنا دشوار ہوگیا تو میں آپ ﷺ پر دم کیا کرتی تھی۔ جب آپ ؓ سے پوچھا گیا کہ حضور ﷺ کیسے دم کیا کرتے تھے تو انھوں نے بتایا کہ ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لیتے تھے۔

رقیہ شریعہ سے مراد شرعی دم ہے۔ کسی بھی بیماری سے یا چوٹ کی جگہ پر دم کرنے سے شفاء ملتی ہے۔ سورۃ الفاتحہ کی بھی بطور رقیہ تلاوت کریں۔ اور اپنے تھوک کو شفاء بخش ہونے کے لیے اس جگہ پر لگائیں۔ حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ کے چند صحابہؓ حالتِ سفر میں عرب کے ایک قبیلہ پر سے گزرے۔ قبیلہ والوں نے ان کی ضیافت نہیں کی۔ کچھ دیر بعد قبیلہ کے سردار کو بچھو نے کاٹ لیا۔ اب ان قبیلہ والوں نے صحابہ ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس کوئی دوا یا کوئی جھاڑنے والا ہے۔ تو انھوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیں مہمان نہیں بنایا اور اب اس وقت تک دم نہیں کریں گے جب تک تم کوئی اجرت مقرر نہ کرلو۔ چنانچہ ان لوگوں نے چند بکریاں دیں جو منظور کرلی گئیں۔پھر حضرت ابو سعید خدری ؓ سورۃ فاتحہ پڑھنے لگے۔ اور دم کرنے میں منہ کا تھوک بھی اس جگہ پر ڈالنے لگے۔ اس سے وہ شخص اچھا ہو گیا۔ چنانچہ قبیلہ والے چند بکریاں لے کر آئے تو صحابہ ؓنے فرمایا کہ جب تک ہم نبی کریم ﷺ سے نہ پوچھ لیں ہم اس وقت تک یہ بکریاں نہیں لے سکتے۔تو جب آپ ﷺ سے پوچھا گیا تو آپ ؑ مسکرائے اور فرمایا کہ تمہیں کیسے معلوم ہوگیا تھا کہ سورۃ فاتحہ سے دم بھی کیا جاسکتا ہے۔ ان بکریوں کو لے لو اور اس میں میرا بھی حصہ لگاؤ۔ ہم پانی پر بھی دم کر سکتے ہیں اور اس کو پی بھی سکتے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں