جب پیسہ ہاتھ میں نہ ٹکے اور برکت نہ رہے تو یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں 962

جب پیسہ ہاتھ میں نہ ٹکے اور برکت نہ رہے تو یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں

جب پیسہ ہاتھ میں نہ ٹکے تو یہ وظیفہ پڑھنا شروع کر دیں، بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹکتا، جو کماتے ہیں وہ خرچ ہو جاتا ہے،گویا ایسے لوگوں کے رزق میں برکت نہیں پائی جاتی۔

اس مسئلے میں
مبتلا افراد بعد از نماز فجر اور عشا کے گیارہ گیارہ سو مرتبہ یا غنی کا ورد کریں تو انشا اللہ رزق میں برکت ہو گی اور پیسہ بھی ٹکنا شروع ہو جائے گا۔ جو دکاندار اور تاجر دکان اور دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یا غنی پڑھے گا تو انشا اللہ کاروبار میں برکت ہو گی اور کبھی نقصان نہ ہو گا۔

جمعرات کے دن یا جمعہ کی رات میں انیس ہزار مرتبہ اس اسم پاک کا ورد کرنااور ہمیشہ اس عمل کو جاری رکھنا انسان کو غریب سے دولت کا خزانہ ملے گا، یہ بڑامجرب عمل ہے ۔ جس شخص کی دکان نہ چلتی ہو یا آمدن بہت کم ہو یا دکان پہلے چلتی تھی اور اب آمدن کم ہو گئی ہے تواسے چاہئے کہ صبح دکان کھول کر سکون سے روزانہ ہزار مرتبہ یا غنی کا ورد کرے اور اس دوران کاروبار بھی کرتا رہے۔ انشا اللہ بہت جلد کاروبار میں ترقی ہو گی۔
(بحوالہ خواص المفاہیم اسما اللہ الحسنیٰ : ملا حبیب اللہ شریف کاشانی)

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں