حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیںنوخوش نصیب لوگ جن کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی 532

حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں: نوخوش نصیب لوگ جن کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان لوگوں کی دعائیں رد نہیں ہوتی۔ اکثر لوگ دعائیں کرتے ہیں لیکن اس کے قبول نہ ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ کسی کی دعا رد نہیں ہوتی۔ وہ خوش نصیب لوگ جن کی دعائیں رد نہیں ہوتیں۔ پہلے نمبر پر بے بس انسان کی دعا۔ انسان کی زندگی میں ایسے لمحات بھی آتے ہیں کہ

جب وہ بالکل بے بس ہو جاتا ہے تو اس وقت اللہ تعالی اس کی دعا قبول کر لیتا ہے۔ دوسرے نمبر پر مریض کی دعا۔ جب مرض حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو انسان بے بس ہو جاتا ہے اس وقت اللہ کی ذات اس کے لئے نرم ہو جاتی ہے۔اس وقت انسان جو بھی دعا کرتے ہیں اللہ تعالی قبول کرلیتا ہے اسی لئے کہتے ہیں کہ مریض سے دعا کروایا کرو۔ تیسرے نمبر پر مسافر کی دعا۔ انسان کا جسم راحت کا خواہش مند ہوتا ہے لیکن حالت سفر میں مسافر جو بھی دعا کرتا ہے اللہ تعالی اس کو رد نہیں کرتا۔ چوتھے نمبر پر باپ کی دعا۔ اولاد اللہ کی نعمت ہے۔ اللہ تعالی جس سے یہ نعمت عطا فرماتا ہے اس پر ذمہ داریاں بھی بڑھا دیتا ہے۔ جب ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں تو اللہ تعالی اس وقت اس کی دعا رد نہیں کرتا۔

پانچویں نمبر پر۔انصاف کرنے والے حاکم کی دعا کو اللہ تعالی رد نہیں کرتا چھٹے نمبر پر اللہ تعالی کا ذکر کرنے والے کی دعا۔ جو بندہ اللہ کا بن جاتا ہے تب اللہ بندے کا ہاتھ بن جاتا ہے۔ ساتویں نمبر پر۔ میدان جنگ میں اللہ کی راہ میں لڑنے والے سپاہی جب وہ مشکل حالات سے گزر رہا ہوتا ہے۔ اس وقت وہ جو بھی دعا کرے اللہ رد نہیں کرتا۔ آٹھویں نمبر پر۔ روزہ دار کی دعا اللہ تعالی کبھی رد نہیں کرتا۔ نویں نمبر پر جودعا اپنے مسلمان بھائی کی عدم موجودگی میں کی جائے۔ اللہ تعالی اس دعا کو رد نہیں کرتا

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں