دلچسپ طریقے جن سے آپ اپنی قسمت چمکا سکتے ہیں اور یہ جانیئے کہ آپ امیر کیسے ہو سکتے ہیں 629

دلچسپ طریقے جن سے آپ اپنی قسمت چمکا سکتے ہیں اور یہ جانیئے کہ آپ امیر کیسے ہو سکتے ہیں

دلچسپ طریقے جن سے آپ اپنی قسمت چمکا سکتے ہیں اور یہ جانیئے کہ آپ امیر کیسے ہو سکتے ہیں:

دوستو آپ اپنی زندگی میں امیر آدمی بنیں گے یا غریب ہی رہیں گے۔ آپ کی قسمت میں کیا لکھا ہے یہ کوئی نہیں بتا سکتا لیکن انسان کی عادتوں، رویوں، زندگی میں اس کی چوائسس سے ہم یہ اندازا ضرور لگا سکتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں کہاں تک جائے گا، کتنا کامیاب ہوگا۔ اگر شیر اور بکری آمنے سامنے ہوں تو ہم شیر کی طاقت اور صلاحیت دیکھ کے یہ بتا سکتے ہیں کہ کون اپنی زندگی کی بازی ہار جائے گا یا آپ کچھوے کی عادتیں دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ریس کون جیتے گا۔ کچھوا یا خرگوش۔ اسی طرح کسی انسان کی عادتیں دیکھ کے یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کتنا کامیاب ہوگا، کتنا آگے جائے گا اور کتنا امیر ہوگا۔

دوستو اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کتنا پیسہ کمائیں گے یا اپنی ضروریات کو ترسیں گے تو آج ہم آپ کے لیے یہی لائے ہیں۔
آپ کسی شاپنگ مال گئے اور وہاں جوتوں پر سیل لگی ہوئی ہے۔ اگر آپ ایک جوڑا جوتے کی بجائے 2جوڑے جوتوں کے خریدیں گے تو آپ کو ایک جوڑا جوتے کا مفت ملے گا تو آپ کیا کریں گے۔ آپ کے پاس تین چوائسز ہیں:
(1) آپ موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور 2جوڑے جوتے کے لے لیں گے۔
(2) آپ سوچتے رہیں گے کہ لوں یا نہ لوں۔
(3) یا آپ لسٹ کے مطابق ہی خریداری کریں گے۔
تو ہماری زیادہ تر جو خیال روکنے والی رائے ہے وہ یہ ہے کہ میں جو لینے آیا ہوں وہی لوں گا یعنی لسٹ کے مطابق ہی خریداری کروں گا۔

آپ کی سالگرہ ہے۔ آپ کے خیال میں آپ کے لئے سب سے اچھا سالگرہ کا تحفہ کیا ہوگا:
(1) مجھے سب پیسے دے دیں۔
(2) میری پسندیدہ چیز۔
(3) کچھ ایسا جو آپ خودخرید نہیں سکتے۔
اس سوال پر سب سے عقلمندانہ رائے ہے میری پسندیدہ چیز۔ کیونکہ وہ آپ کو پسند بھی آئے گی اور آپ اس سے لطف اندوز بھی ہوں گے۔

کیا آپ خریداری کرتے وقت لسٹ بنا کے جاتے ہیں اور بجٹ بھی طے کرتے ہیں؟
(1) یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہوئی بھلا میں تو ہمیشہ ایسے ہی کرتا ہوں۔
(2) یار اب لسٹ بنانے میں کون وقت ضائع کرے۔
(3)کبھی کبھی بنا لیتا ہوں جب پیسے کم ہوں اور صرف ضروری چیزیں ہی خریدنی ہوں۔
سب سے عقلمند جواب ہے ہمیشہ ایسے ہی کرتا ہوں اور لسٹ کے لحاظ سے ہی خریداری کرتا ہوں۔ اس طرح کرنے سے آپ فضول خرچی سے بھی بچیں گے اور بچت کی بچت ہو جائے گی۔

آپ کی لاٹری نکلی ہے اور اس میں ایک ڈیل آئی ہے یعنی اگر آپ اپنا پرائز ابھی نکلوائیں گے تو ایک لاکھ ملے گا لیکن اگر سال بعد نکلوائیں گے تو 50لاکھ ملے گا۔ ایسی صورت میں آپ کیا کریں گے؟
(1) ابھی دو بھائی سال کس نے دیکھا ہے۔
(2) 50لاکھ تو 1لاکھ سے کافی زیادہ ہیں میں ایک سال انتظار کروں گا۔
(3) یار یہ تو کوئی چکر ہی لگتا ہے کہیں پھنس ہی نہ جاؤں۔ دال میں کچھ کالا لگتا ہے۔
زیادہ تر عقلمند لوگ دوسرا آپشن اپناتے ہیں یعنی 50لاکھ ایک لاکھ سے کافی زیادہ ہے تو سال انتظار کرنا ایک اچھا نظریہ ہے۔

آپ کس طرح کا کھانا کھانا پسند کرتے ہیں؟
(1) میں تو زیادہ تر باہر کا کھانا پسند کرتا ہوں لیکن کسی اچھی جگہ سے۔
(2) میں تو گھر کا بنا ہوا غذائیت سے بھرپور کھانا پسند کرتا ہوں۔
(3) مجھے تو فاسٹ فوڈ پسند ہے۔
زیادہ تر کامیاب لوگ گھر کا غذائیت سے بھرپور کھانا پسند کرتے ہیں۔

کیا آپ ایسی نوکری کرنے پسند کریں گے جو اچھی تنخواہ والی ہو لیکن آپ بور ہوتے ہیں یا ایسی جس میں پیسہ کم ہو لیکن آپ شوق سے کریں؟
(1) 1/2مجھے تو اچھی تنخواہ والی نوکری ہی پسند ہے میں خام خواہ رسک نہیں لیتا۔
(2) میں کچھ ایسا کرنا چاہتا ہوں جس سے میں اپنے شوق سے ہی پیسہ کما لوں۔
(3) میں وہی کروں گا جو مجھے پسند ہے پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔
زیادہ تر عقلمند اور کامیاب لوگ اپنے شوق کو ہی اپنا کاروبار بنا لیتے ہیں اور ایک کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔

یہ کچھ ایسے سوال ہم نے معاشرے سے اٹھائے جو ہماری زندگیوں میں کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر ہم اپنی سوچ، رویوں، عادتوں میں تبدیلی لے آئیں تو ہم اپنی زندگی کو کافی حد تک بہتر بنا سکتے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں