دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹرز 327

دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹرز

دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹرز

دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل فٹ بال ہے لیکن فٹ بال کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پسند کرکٹ کو کیا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں 3ارب سے زیادہ کرکٹ کے مداح موجود ہیں۔ کرکٹ نہ صرف کسی کھلاڑی کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے بلکہ پانی کی طرح پیسہ بھی بہاتا ہے۔ اپنے کریئر کے دوران کرکٹرز اپنی تنخواہ اور میچ فیس سے بہت سا پیسہ کماتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے بے شمار ذریعے ہیں جن سے یوں کرکٹرز کروڑوں روپے کماتے ہیں۔

آج ہم آپ کو دنیا کے 10 ان مشہور امیر ترین کرکٹرز کے بارے میں بئائیں گے کہ یہ کرکٹرز کتنا کماتے ہیں، انکے کُل اثاثے کی مالیت کیا ہے اور یہ کن کن ذرائع سے پیسہ کماتے ہیں۔ یہ ساری معلومات آپ کو تفصیل سے بتائیں گے۔

ab de villiers
ab de villiers

(1) اے بی ڈی ویلیئرز
34 سالہ ساؤتھ آفریکن بلے باز اور سابقہ کیپٹن نے اپنے کھیل کا آغاز 17دسمبر 2014 کو انگلینڈ کے خلاف کیا۔ اے بی ڈی ویلیئرز نہایت قابل اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ان کو Mr. 360 بھی کہا جاتا ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز کے اثاثوں کی مالیت 25ملین ڈالر ہے جو 380کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز کا شمار ساؤتھ آفریکا کے 4th سب سے امیر ترین ایتھلیٹس میں کیا جاتا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز اپنا زیادہ تر پیسہ انٹرنیشنل لیگ کھیل کے کماتے ہیں۔ یہ IBL کے سب سے مہنگے ترین بلے باز ہیں۔ انہیں IBLکھیلنے کے عوض 22کروڑ روپے ملتے ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز کی پراپرٹی کی مالیت کل 6ملین ڈالرز ہے۔ توربن میں ان کے گھر کی قیمت 20کروڑ روپے ہے۔

Michael Clerk
Michael Clerk

(2) مائیکل کلرک
مائیکل کلرک آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کیپٹن اور قابل ترین بلے باز ہیں۔ انھوں نے اپنی کپتانی میں 2015میں آسٹریلیا کو ورلڈ کپ بھی جتوایا تھا۔ انھوں نے 2015 کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 2015 کے بعدانھوں نے کوئی بھی انٹرنیشنل لیگ نہیں کھیلی۔ مائیکل کلرک کے کل اثاثوں کی مالیت 30ملین ڈالرز ہے جو پاکستانی 450کروڑ روپے ہے۔

Shahid-Afridi
Shahid-Afridi

(3) شاہد آفریدی:
اپنے شاندار چوکے چھکے مار کے دنیا کو حیران کرنے والے پاکستانی کرکٹر کو دنیا بوم بوم آفریدی کے نام سے جانتی ہے۔ شاہد آفرید ی کے اثاثوں کی کل مالیت 30ملین ڈالرز ہے جو پاکستانی 450کروڑ روپے بنتی ہے۔ شاہد آفریدی ہر سال 5کروڑ سے زیادہ کما لیتے ہیں۔ آمدنی کے سب سے بڑے ذریعے انٹرنیشنل لیگ، سپانسرشپ اور ان کا خاندانی کاروبار ہے۔ شاہد آفریدی کپڑے کا کام بھی کرتے ہیں اور ان کا اپنا ایک کلاتھنگ برانڈ بھی ہے۔ شاہد آفریدی کے پاس 2گھر ہیں جن میں سے ایک گھر کراچی اور دوسرا گھر پشاور میں ہے۔ شاہد آفریدی کو مہنگی گاڑیوں کا بھی شوق ہے اور انھوں نے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے بھی بہت کام کیئے ہیں۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن پاکستان کے غریب بچوں کے لئے کام کرتی ہے۔

chris-gayle
chris-gayle

(4) کرس گیل:
کرس گیل اگر ان کا بلا چل جائے تو کسی بھی کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ لائن کو تہس نہس کر کے رکھ دیتا ہے۔ 40 سال کے کرس گیل کی اثاثوں کی معلومات 40ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی 600 کروڑ روپے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ کی طرف سے کرس گیل کو سالانہ 5کروڑ تنخواہ بھی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ کرس گیل بہت سا پیسہ انٹرنیشنل لیگ کھیل کے کماتے ہیں۔ انھوں نے IPL, PCL جیسی کئی انٹرنیشنل لیگز کھیلی ہیں۔ کرس گیل بہت سا پیسہ سپانسرشپ سے بھی کماتے ہیں۔ کرس گیل کو مہنگی گاڑیوں کا بھی شوق ہے۔

Shane-Watson
Shane-Watson

(5) : شین واٹسن
شین واٹسن کرکٹ کی دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ 38 سالہ شین واٹسن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ لیکن آج بھی یہ بہت سا پیسہ انٹرنیشنل لیگ کھیل کے کماتے ہیں۔ شین واٹسن کے پاس 40ملین ڈالر کے اثاثے ہیں۔

yuvraj-singh
yuvraj-singh

(6) یوراج سنگھ:
یوراج سنگھ کا شمار انڈیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انڈیا کو 2011 کا ورلڈ کپ جتوانے میں یوراج سنگھ کا بڑا ہاتھ ہے۔ یوراج سنگھ کے کل اثاثے کی مالیت 45ملین ڈالر ہے۔ ان کی آمدنی کا بہت سا پیسہ انٹرنیشنل لیگ، میچ فیس اور سپانسرشپ سے آتا ہے۔ یوراج سنگھ کے پاس بہت سی مہنگی گاڑیاں بھی ہیں۔

Ricky-Ponting
Ricky-Ponting

(7) رکی پونٹنگ:

رکی پونٹنگ آسٹریلیا کے بہترین بلے باز ہیں اور امیر ترین شخص بھی ہیں۔ ان کے اثاثے کی مالیت 65ملین ڈالر ہے یعنی 1000 کروڑ پاکستانی روپے۔

virat-kohli
virat-kohli

(8) ویرات کوہلی:
ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا میں سُپر سٹار کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان کے اثاثے کی کل مالیت 92ملین ڈالر ہے جو کہ 1500کروڑ روپے بنتے ہیں۔

ms-dhoni
ms-dhoni

(9) ایم ایس دھونی:
ایم ایس دھونی انڈیا کے قابل ترین بلے باز ہیں۔ انھوں نے انڈیا کو 2011 میں ورلڈ کپ بھی جتوایا۔ ایم ایس دھونی کے کل اثاثوں کی مالیت 111ملین ڈالر ہے جو کہ 1600 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ ان کی آمدنی کا ذریعہ میچ فیٹس، IPL اور سپانسرشپ ہے۔

sachin tendulkar
sachin tendulkar

(10) سچن ٹنڈلکر:
سچن ٹنڈلکر کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریز کرنے والے واحد کرکٹر ہیں۔ سچن ٹنڈلکر ایک نہایت مالدار کرکٹر ہیں۔ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 170ملین ڈالر ہے جو 2500 کروڑ روپے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں