دولت مند بننے کا پاور فل وظیفہ جس سے آپ چنددنوں میں امیر بن جائیں گے 1,531

دولت مند بننے کا پاور فل وظیفہ جس سے آپ چنددنوں میں امیر بن جائیں گے

دولت مند بننے کا پاور فل وظیفہ جس سے آپ چنددنوں میں امیر بن جائیں گے

خواتین و حضرات آج جو وظیفہ آپ کو بتانے جا رہا ہوں وہ ایسا پاور فل وظیفہ ہے جو آپ کو دنوں میں امیر بنادے گا۔جتنے یقین سے آپ یہ وظیفہ کریں گے اتنی جلدی آپ کو اس کے اثرات ملنے شروع ہوجائیں گے۔ہمیں دنیا کے ہر کام کرنے کے لیے پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے چاہے یہ کام چھوٹا ہو یا بڑا۔ بغیر پیسوں یا دولت کوئی دنیاوی کام نہیں کرسکتے۔اگر آپ کو بھوک لگی ہے تو کھانے کے لیے رقم چاہیے۔ کپڑے خریدنے ہیں، مکان خریدنا ہے، گاڑی خریدنی ہے یا کوئی کاروبار کرنے چاہتے ہیں تو سب کے لیے دولت یا پیسوں کی ضرورت پڑے گی۔بعض اوقات کچھ کام ایسے کرنے پڑجاتے ہیں جن کے لیے کافی رقم کی ضرورت پڑجاتی ہے۔ جیسے گھر میں اچانک کسی کو کوئی بڑی بیماری ہوجائے اس کے علاج کے لیے، اپنی یا بچوں کی شادی کرنی ہووغیرہ۔

اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی دولت یا رزق نہیں دے سکتا۔جب بھی ہمیں کبھی اچانک زیادہ پیسوں کے ضرورت پڑ جاتی ہے تو اس کا انتظام بھی اللہ تعالیٰ ہی کہیں نہ کہیں سے فرما دیتا ہے۔ہر مسلمان کو چاہیے کہ ایسے وقت میں فوراً اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے۔اور اپنی ضرورت کے لیے اللہ تعالیٰ سے مانگے۔ایسے افراد کے لیے ایک خاص وظیفہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے ناموں کا وظیفہ ہے۔یہ صرف ایک تسبیح کا وظیفہ ہے اگر آپ یہ کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کی ضرورتوں کو اپنے فضل سے پورا فرمائے گا۔اور آپ کو اتنی دولت مل جائے گی کہ آپ کی ہر ضرورت پوری ہوجائے گی۔ یہ اللہ تعالیٰ کے کونسے نام ہیں اور ان کا وظیفہ کیسے کرنا ہے یہ سب آپ کو آگے بتائیں گے۔

اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر مہربان کوئی ذات نہیں ہے۔ اس کی عطا کے دروازے ہر وقت اور ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ اللہ کے علاوہ جب ہم کسی سے کچھ مانگتے ہیں تو وہ اکثر ناراض ہوجاتے ہیں اور انکار کر دیتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے ذات ایسی ذات ہے اس سے جتنا مانگو وہ خوش ہوتا ہے ناراض ہیں ہوتا اور جھولیا ں بھر بھر کے اپنے بندوں کو عطا کرتا ہے۔ آج کے وظیفے میں اللہ تعالیٰ کے نام وہاب کے ساتھ ہم صفاتی نام بھی شامل کریں گے اور اس طرح یہ وظیفہ یا اللہ ُ یا وہابُ ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ کا 16واں صفاتی نام یاوہابُ ہے۔ یہ اسمِ جمالی ہے اور اس کے 14اعداد ہیں۔یہ اسمِ مبارک وہب اور ہبا سے مشتب ہے۔اس کے معنی بخشنے اور عطا کرنے کے ہیں۔ایسی بخشش اور عطا جس کے پیچھے کوئی غرض نہ ہو۔اللہ تعالیٰ بغیر کسی غرض کے عطا کرتا ہے۔اس لیے حقیقاتً یا وہابُ کہلانے کا حقدار ہے۔اس اسم سے فائدہ اٹھانے کے لیے بندے کو چاہیے کہ وہ اللہ کی راہ میں بے دریغ خرچ کرے۔اور بغیر کسی مفاد اور لالچ کے اللہ کے بندوں کی مدد کرے۔جو بھی ایسا کرے گا اللہ اس کو بے حساب رزق عطا فرمائے گا۔اور وہ کبھی محتاج نہ ہوگا۔

آپ نے یا اللہ ُ یا وہابُ کی ایک تسبیح روزانہ پڑھنی ہے۔ اول اور آخر میں کم ازکم تین مرتبہ درود شریف لازمی پڑھیں۔ چاہے کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔ اگر فجر کے بعد پڑھیں تو یہ بہتر ہوگا۔ اور یہ تسبیح پڑھنا معمول بنالیں۔یہ تسبیح جب بھی پڑہیں باوضو پڑھیں۔ فجر کے فوراً بعد آپ پہلے ہی وضو سے ہوں گے تو ٓآپ کو آسانی ہوگی۔اور اگر کسی اور وقت پڑھنی ہے تو وضو لازمی کرنا ہوگا۔اس تسبیح کو معمول بنانے کے کچھ ہی عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کی دولت اور پیسوں کی ضرورت کیسے پوری ہوتی ہے۔بس یہ ایک ہی تسبیح پڑھیں لیکن مکمل دھیان اور مکمل یقین کے ساتھ پڑھنی ہے۔اور اس تسبیح کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں تو انشاء اللہ وہ پورا فرمائے گا۔ یہاں آپ کے اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام یا وہابُ کے دو بڑے فضائل بتاے ہیں۔ وہ یہ کہ جو شخص اس صفاتی نام کا ہر وقت چلتے پھرتے ورد کرے گا تو اس کو اللہ کے موجود ہونے کا دل میں یقین پیدا ہوجائے گا۔ اور ہم نے یہ جانا ہے کہ جس شخص کے دل میں اللہ کے موجود ہونے کا یقین پیدا ہوجائے تو وہ کوئی معمولی سے گناہ کا ارتکاب بھی نہیں کرسکتا۔کیونکہ اس کو یہ یقین ہوگا کہ اللہ دیکھ رہا ہے سن رہا ہے اور میرے ساتھ ہے۔ اس ورد کا دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو کشادہ روزی عطا فرمائے گا۔وہ کبھی بھی رزق کی تنگی کا شکار نہ ہوگا۔ اور یہ بات پکی ہے کہ جو بھی شخص تقویٰ اختیار کرتا ہے تو اللہ اس کے لیے ایسی جگہ سے رزق کا بندوبست فرماتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں