دھنیا کے حیرت انگیز فائدے 252

دھنیا کے حیرت انگیز فائدے

لاکھوں بیماریوں کا شرطیہ علاج اس معمولی سی چیز میں پوشیدہ، دھنیا کے حیرت انگیز فائدے جن سے آپ ابھی تک
بے خبر تھے:

آج ہم ہرے دھنیے کی بات کریں گے جسے ہم روز مرّہ اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ سبزی بناتے ہیں، دال بناتے ہیں، چٹنی میں استعمال کرتے ہیں۔ تو آج ہم آپ سے دھنیا کے حیرت انگیز فائدوں کے بارے میں بات کریں گے جن سے آپ شاید واقف نہ ہوں۔

اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کو پیشاب کرتے وقت جلن ہوتی ہے، سوزش کی شکایت محسوس ہوتی ہے تو ایسے لوگ 12گرام دھنیا لے کے پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں تو آپ کو پیشاب میں جلن اور سوزش سے کافی چھٹکارا مل جائے گا۔

آج کل کے لوگوں میں بلڈ پریشر کا بڑھ جانا بہت عام ہو گیا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے دھنیا کسی نعمت سے کم نہیں۔ ایسے مریض جب بھی کچھ کھائیں اس پر ہرا دھنیا چھڑک کر کھائیں اور کھانے میں ہو سکے تو ہر نوالے کے ساتھ ہرا دھنیا استعمال کریں۔ دھنیا کے کچھ دن کے استعمال سے آپ کا بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا اور آپ کو کسی بھی دواء کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اگر کسی بندے کو اچانک کمزوری ہوجائے اور چکر آنا شروع ہو جائیں تو فوراً ایسے بندے کو دہی میں دھنیا کے پتے ملا کے کھلائیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے چکر آنا اور کمزوری فوراً دور ہوجاتی ہے۔

کھانا کھانے کے بعد دھنیا کے پتے چبانے سے معدے کو تقویت ملتی ہے۔ کھانے کے درمیان تو دھنیا کھانا ہی چاہیے لیکن اگر آپ کھانے کے بعد دھنیا کے کچھ پتے چبا لیں گے، تو معدے کو تقویت ملے گی اور بدہضمی کی کیفیت نہیں ہونے پائے گی۔
اگر دانتوں میں سے خون آنے کی شکایت ہو تو دھنیا کے پتے پیس کے ان کو پانی میں ملا کے پینے سے یہ شکایت دور ہو جاتی ہے۔ دھنیاکو پیس کر اس کا پیسٹ لگانا چہرے کے کیل مہاسوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو جسم میں چبہن اور بے چینی کی کیفیت ہوتی ہے۔ ایسے لوگ ناریل کے تیل میں دھنیا کے پتے پیس کے ملائیں اور پھر اسے اپنے جسم پر لگا لیں تو ان کی چبہن اور بے چینی میں کافی حد تک فرق پڑے گا۔

بہت سے لوگ آدے سر کے درد جیسی تکلیف دہ بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جسے ہم اعضابی درد بھی کہتے ہیں۔ آنکھ اور کان کے درد کے لیے بھی دھنیا بہت مفید ہے۔ آنکھ اور کان کے درد کے لیے دھنیا کے کچھ پتے کافور میں ملا کے دونوں نتھنوں میں لگانے سے آنکھ اور کان کے درد کو کافی سکون ملتا ہے۔

گرمی اور دماغ کی کمزوری یا بیٹھنے کے بعد کھڑے ہونے سے جو چکر آتے ہیں اس میں ہرے دھنیا کا پانی مصری سے میٹھا کر کے پلائیں تو 4-3دنوں میں کمزوری سے مستقل آرام آجائے گا۔

کسی کے سر کے بال اُڑ رہے ہوں تو ہرا دھنیا پیس کے لگانے سے بالوں میں کافی فرق پرتا ہے۔ اکثر گرمی میں پیپ کے پھوڑے نکل آتے ہیں تو دھنیا کو پیس لیں اور اس کو جُو کے آٹے میں ملا کے لگائیں تو پھوڑے نکلنا بند ہوجاتے ہیں۔

بھوک اگر کم لگتی ہو تو عموماً بچوں کو یہ مسئلہ ہوتا ہے ایسے بچوں یا بڑوں کو دھنیا کا رس پلائیں۔ 2 سے 3 چمچ روزانہ پلانے سے بھوک میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔ دھنیے کا پانی معدے کے ہاضمے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

دوستو آپ نے دیکھا کہ اس معمولی سی چیز اپنے اندر کتنی نعمتیں رکھے بیٹھی ہے۔

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں