Zindagi-ki-ghaltian 845

زندگی کی وہ غلطیاں جن کی وجہ سے آپ ہمیشہ ناکام رہتے ہیں

زندگی کی وہ غلطیاں جن کی وجہ سے آپ ہمیشہ ناکام رہتے ہیں:
اگر آپ میں بھی یہ غلطیاں ہیں تو خبردار ہو جائیں:

خواتین و حضرات ہمارے ارد گرد کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ایسی غلطیاں کرتے ہیں یا ایسے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوتے اور بالآخر ہار مان جاتے ہیں اور مایوس ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ کئی دفعہ ایسے لوگ اپنی معمولی غلطیوں کو غیر اہم سمجھتے ہیں یا ان کے نزدیک ان غلطیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ آج ہم آپ کے ساتھ ایسی 4چیزیں شیئر کریں گے کہ اگر آپ یا وہ لوگ جو مسلسل ناکام ہو رہے ہیں وہ اگر ان باتوں کا خیال رکھ لیں تو آئندہ زندگی میں وہ نہ ہی ناکام ہونگے نہ ہی مایوس ہوں گے۔

خواتین و حضرات دنیا میں ہر موضوع پر تحقیق ہوئی ہے، سائنس، میتھ، نیچرل سائنس، ٹیکنالوجی ہر موضوع پر ہی تحقیق ہوئی ہے اور ہوتی جا رہی ہے۔ اور ان میں سے سب سے زیادہ مزیدار تحقیق انسان کے رویوں پر ہوئی ہے کہ کونسے ایسے رویے ہیں جو انسان کو کامیاب بناتے ہیں اور کونسے رویے انسان کو ناکام بناتے ہیں۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کامیابی اور خوشحالی کے لیے آپ کی باہر کی دنیا سے زیادہ آپ کے اندر کی دنیا میں تبدیلی آنا زیادہ ضروری ہے۔ کیونکہ آپ کا اندر آپ کے باہر کی دنیا کو کشش کر رہا ہوتا ہے۔ دوستو آپنے بعض لوگ ایسے دیکھے ہونگے جو کہتے ہیں کہ میرے ساتھ تو ہمیشہ ہی برا ہوتا ہے۔ دوستو یہ جو بیڈ لک یا بری قسمت کا کنسیپٹ ہے یہ شاید اصل میں نہیں ہوتا۔ لیکن انسان دماغ کی فلاسفی ہے کہ حقیقت سوچ کا روپ دھار لیتی ہے۔ یعنی جو آپ سوچتے ہیں یا کچھ عرصے تک سوچتے رہتے ہیں وہ کچھ عرصے کے بعد حقیقت بن جاتا ہے۔

خواتین و حضرات پہلا کام جو ہم غلط کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں ہم اپنے آپ کو مختلف کاموں میں پھنسا لیتے ہیں۔ جیسے کہ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں 2سے3 کام کرتے ہیں۔ یعنی جس چیز میں آپ کا ذہنی شوق ہے آپ اس کے علاوہ بھی اپنے آپ کو مختلف کاموں میں پھنسا لیتے ہیں۔ لوگوں کی دیکھا دیکھی اور ایک کام کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اور بھی کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں تو دوستو اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو ایسا کام کرنا بند کر دیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ ہر کام میں ڈسٹرکٹ رہیں گے۔ اور پھر کسی بھی کام میں صحیح سے دھیان نہیں رہتا اس لیے ایک وقت میں ایک ہی کام کریں اور پورے دھیان سے کریں تاکہ آپ کے کام کا نتیجہ اچھا نکلے۔

دوسری بات یہ کہ جو بھی آپ سوچ رہے ہیں یا کچھ نیا آپ کے دماغ میں ہے تو وہ کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے بعض اوقات سامنے والا آپ کو مایوس کر دیتا ہے کہ یہ تمام خیالات تو بیکار ہیں۔ آپ اس آئیڈیا میں ناکام ہوجائیں گے سامنے والا روز ہی آپ کو باتوں ہی باتوں میں مایوس کر سکتا ہے۔ اور وہ آپ کے پلان کو آپ کے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کرے گا جس سے آپ کو بہت نقصان ہو سکتا ہے۔

ایک شخص حضرت علی ؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میری کہیں بھی عزت نہیں ہے میں ہر جگہ رسوا ہوجاتا ہوں تو حضرت علیؓ نے فرمایا کہ اگرتم چاہتے ہو کہ تم کہیں بھی رسوا نہ ہوتو اپنے راز چھپایا کرو کیونکہ جب تک تمہارے راز تمہارے پاس ہیں وہ تمہارے غلام ہیں اور جب تم اپنے راز دوسروں کوبتا دیتے ہو تو تم اپنے ہی راز کے غلام بن جاتے ہو۔ تو دوستو آپ کو چاہیے کہ آج سے ہی یہ غلطی کرنا بند کردیں۔

تیسری بات کہ اگر آپ کو کامیاب ہونا ہے اور بہت سارا پیسہ کمانا ہے تو کبھی بھی ایک جگہ مت رُکیئے گا۔ یعنی آپ اپنی زندگی کا ایک مقصد حاصل کر کے رک نہ جائیں بلکہ اس کے بعد آگے کی یعنی دوسرے اور تیسرے گول کی تیاری کریں اور اس کے لیے محنت کریں۔ یہ مت سوچیں کہ میں نے یہ کر لیا ہے یا میرے لیے بہت ہے یا میں نے اپنے لیے بہت کچھ کر لیا ہے۔ اگر آپ ایسی سوچ اپنائیں گے تو آپ سیکھنے کے عمل سے بھی رُک جائیں گے اور جو تخلیق آپ کے اندر موجود ہو وہ رک جائے گی اور جو کامیابی حاصل کی ہے وہ وہیں رک جائے گی۔ اس لیے محنت کرتے رہیں اور جو پیسہ آپ نے کمایا ہے اس میں سے ضرورت کے پیسے نکال کے باقی پیسے کوکسی اچھے اور منافع بخش کام میں لگا دیں۔ اور پیسے کو ایسی جگہ لگائیں جہاں سے آپ کو نقصان کا خطرہ کم سے کم ہو۔ اپنے دماغ سے اچھا پلان کریں کہ کس پیسے کو کہاں لگانا ہے اور کتنا لگانا ہے۔

آپ کو چاہیے کہ آپ سمارٹ ورک کریں اور اپنے دماغ کا صحیح استعمال کریں۔ آپ اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو دوسروں سے کسی بھی قسم کی کوئی امید نہ رکھیں کیونکہ امیدیں ہی انسان کو سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہیں۔ کیونکہ امید ٹوٹنے سے انسان بہت مایوس ہو جاتا ہے۔ اور پھر اپنے کاموں پر اتنا دھیان نہیں دے پاتا۔ اس لیے اگر آپ کو اپنی زندگی میں اپنا مقصد حاصل کرنا ہے تو کوئی امید نہ رکھیں اگر امید رکھنی ہے تو صرف اور صرف اُس واحد ذات اللہ پاک سے رکھیں کہ جس کے در سے آپ کھبی بھی مایوس نہیں ہوں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں