سالوں بعد مسجد الحرام کے صحن میں عمرہ زائر خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، خوش نصیب بچہ اب کس حالت میں ہے؟ 860

سالوں بعد مسجد الحرام کے صحن میں عمرہ زائر خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، خوش نصیب بچہ اب کس حالت میں ہے؟

سعودی عرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے مغربی صحن میں عمرے پر آنے والی سوڈان کی ایک زائر خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان نے بیان میں کہا ’آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک زائر خاتون التوحید ہوٹل کے برابر میں مغربی صحن میں شدید درد میں مبتلا ہے‘۔ ’میڈیکل ٹیم فوری طور پر پہنچی تو پتہ چلا کہ زائر خاتون کے ہاں ولادت قریب ہے۔ امدادی ٹیم نے فوری طور پر مدد فراہم کی‘۔

ہلال احمر کا کہنا ہے’ زچہ و بچہ دونوں کو اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی صحت اب بہتر ہے‘۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں