سورۃ رحمن کی آیت کا وظیفہ 545

سورۃ رحمن کی آیت کا وظیفہ

سورۃ رحمن کی آیت کا وظیفہ:

خواتین و حضرات آج ہم آپ کے لیے سورۃ رحمن کی بے حد خوبصورت آیت فَبِاَ یِّ اٰلَآ ءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّ بٰنِکا بہت پیاراوظیفہ لے کر آئے ہیں۔ اللہ پاک نے اس آیت کو سورۃ رحمن میں 31مرتبہ دہرایا ہے۔ یہ عمل آپ نے انگلی کے پوروں پر پڑھنا ہے کیسے پڑھنا ہے یہ آپ کو بتائیں گے۔ یہ بے حد مجرب عمل ہے آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ شام سے پہلے پہلے پوری ہوجائے گی۔ اگر آپ کو رقم کی ضرورت ہے تو اللہ کے غیبی خزانوں سے آپ کی مدد ہوگی۔اور رزق کے دروازے آپ کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ یہ عمل صبح کے وقت میں کریں گے۔ جس مقصد اور جس کام کے لیے آپ یہ عمل کریں گے اللہ کے حکم سے آپ کا وہ کام شام تک پورا ہو جائے گا۔ اس عمل کو مکمل یقین کے ساتھ کرنا ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد اس عمل کو کریں گے تو شام تک یا شام سے پہلے پہلے اللہ پاک آپ کی مالی مدد فرمادیں گے۔

بھائیو اور بہنوں یہ عمل بے حد لاجواب ہے لیکن اس کے لیے ایک خاص شرط ہے جس کو آپ نے ہر حال میں پورا کرنا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ بھائی اور بہنیں پہلے سے ہی اس شرط پر عمل کر رہے ہوں گے۔ اور جو نہیں کر رہے تو ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ بھی اس شرط کے ساتھ وظیفہ کریں۔ تو ایسا کریں گے تو یقین کریں کہ آپ کی زندگی کا رخ بالکل بدل جائے گا۔اور آپ کی قسمت بھی بدل جائے گی۔ اور آپ کی زندگی سے اللہ پاک پریشانیاں اور مشکلات ختم فرما دیں گے۔ آپ کو اس شرط کے بارے میں بھی بتایا جائے گا اور اس عمل کا مکمل طریقہ بھی بتایا جائے گا۔

عملی تجربات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کائنات کی کسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلہ ہو، دل کی گھبراہٹ ہو یا کوئی ذہنی الجھن ہوتو سورۃ رحمن کی اس آیت سے بدبختی، نحوست اور ہر قسم کی تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔ بلکہ صحابہِ کرام نے، اولیاء اللہ نے اور علماء کرام نے اس آیت کے فوائد آزمائے۔اس آیت کے بہت سے کمالات اور فضائل ہیں۔غربت اور افلاس سے نجات حاصل کرنے کے لیے، کاروبار میں ترقی کے لیے، قرض سے نجات کے لیے بھی اس آیت سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس آیت سے صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی شفاء حاصل کر رہے ہیں۔ سورۃ رحمن کو ہمارے پیارے آقا آنحضرت محمد ﷺ نے قرآن کی زینت کہا ہے۔ یہ پورے قرآن ِ پاک کو مزین کرنے والی ہے۔ اور اس سورۃ اور آیت کو جو بھی شخص پڑھتا ہو اس کی زندگی کو بھی مزین کر دیتی ہے۔ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی زندگی خوشیوں سے بھری ہوئی ہو۔ تو وہ اس آیت کو پڑھیں۔ اور اس آیت کے کمالات ملاحظہ فرمائیں۔ اگرکسی بیمار پر اس آیت کا دم کر دیا جائے تو اس کو شفاء ہو جاتی ہے۔ اور اس آیت کو پڑھنے والے کا چہرہ نور سے روشن ہوجاتا ہے۔ دنیا میں بھی اس کا چہرہ روشن ہوگا اور قیامت میں بھی اس کے چہرے پر نور ہوگا۔اس کو پڑھنے والے کی زندگی بھی روشن ہوجائے گی۔

یہ بے حدآسان عمل ہے لیکن اس کی برکات بہت بڑی ہیں۔ یہ سورۃ رحمن کی آیت فَبِاَ یِّ اٰلَآ ءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّ بٰن کا عمل ہے۔ اس آیت کو آپ نے انگلیوں پر پڑھنا ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ بار بار اپنے بندوں کی توجہ مبذول کروا رہا ہے۔ اور بار بار اپنے بندوں سے یہ سوال فرما رہا ہے کہ اے میرے بندے تم میری کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ اس آیت میں بندے سوچنے کا موقع دیا جا رہا ہے کہ اپنے ارد گرد تم اللہ تعالیٰ کی کون کونسی نعمتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہو۔ اپنے جسم پر غور کرو، اس کائنات پر غور کرو۔ جو نعمتیں تمہارے لیے پیدا کر رکھی ہیں ان کو تم شمار نہیں کر سکتے۔ تم ان کو گننا بھی چاہو تو نہیں گن سکو گے۔ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کر رہے ہیں یا نہیں۔ اور کیا ہم اس کی نعمتوں کی ناشکری تو نہیں کر رہے۔

آپ نے صبح سویرے اٹھ کر یہ آیت فَبِاَ یِّ اٰلَآ ءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّ بٰن 33بار اپنی انگلیوں پر پڑھنی ہے۔اور اس آیت کو پڑھنے وقت دل اور زبان سے یہ اقرار کرنا ہے کہ یا اللہ میں تیری کسی بھی نعمت کا انکار نہیں کرتا۔ میں تیری کسی بھی نعمت کو نہیں جھٹلاتا۔ اور میں تیری ہر نعمت کا اقرار کرتا ہوں۔ تیری ہر نعمت کا شکر ادا کرتا ہوں۔جب آپ زبان سے اقرار کریں گے تو آ پ کا دل بھی اس کو تسلیم کرنے لگ جائے گا۔اس عمل کو کرنے کے بعد اپنی حاجت کے لیے ہاتھ اٹھا لیں۔جس بھی مقصد کے لیے کریں گے انشاء اللہ آ پ کی حاجت پوری ہوگی۔ مگر شرط یہ ہے کہ اپنے والدین کی آپ کو خدمت کرنی ہوگی۔ والدین کو کسی قیمت پر ناراض نہیں کرنا ہمیشہ انھیں خوش رکھنا ہے۔ جن کی والدین اپنی اولاد سے ناراض ہوتے ہیں ان کی نماز، روزہ، حج وغیرہ قبول نہیں ہوتے۔ اور کوئی عمل قبول نہیں ہوتا۔ اس لیے سب سے پہلے والدین کو راضی کریں۔ پھر یہ عمل کریں۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص دربارِ رسالت ﷺمیں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ میرا ارادہ جہاد پر جانے کا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایاکیا تیرے والدین زندہ ہیں تو عرض کیا زندہ ہیں۔ تو آپ ﷺ نے فرما یا کہ تو ان کی ہی خدمت کر یہ تیرے لیے بہتر ہے۔ جہاد سے بڑا کوئی عمل ہو سکتا ہے لیکن تمہارے لیے والدین کی خدمت جہاد سے افضل ہے۔ لہٰذا اپنے والدین کی خدمت کریں کیونکہ والدین کی اطاعت بھی ضروری ہے۔ سورۃ رحمن کو اگر آپ 7مرتبہ یا 11مرتبہ پڑھ کر اپنے آپ پر پھونک ماریں تو آپ ہر آفت سے محفوظ رہیں گے۔ اور اگر پڑھنی نہیں آتی تو 11مرتبہ سن بھی سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص عشاء کی نماز کے بعد تین بار سورۃ رحمن پڑھے اول اور آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنے کا معمول بنالے تو اس کے رزق میں کبھی کمی واقع نہ ہوگی۔ اور اگر کوئی شخص باوضو 11بار سورۃ رحمن اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اپنے دکان کے مال پر دم کرے تو اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دکان خوب چلے گی اوروافر مقدار میں گاہگ آئیں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں