شو بز انڈسٹری پاکستان کی 8 ہٹ اور فلاپ بہنیں 318

شو بز انڈسٹری پاکستان کی 8 ہٹ اور فلاپ بہنیں

شو بز انڈسٹری پاکستان کی 8 ہٹ اور فلاپ بہنیں:

خواتین و حضرات ہماری شوبز انڈسٹری میں ایسی اداکار بہنیں موجود ہیں جن کاآپس میں تعلق بہت زیادہ سٹرانگ ہے اور وہ ایک دوسرے پر جان چھڑکتی ہیں۔ آج ہم ایسی ہی 8 اداکار بہنوں کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں۔ جنہوں نے ایک ہی وقت میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔لیکن ان میں سے ایک بہت زیادہ ہٹ ہوئی اور دوسری بری طرح فلاپ ہوگئی۔ سارہ خان اور نور ظفر خان

(1) سارہ خان اور نور ظفر خان:
سارہ خان ایک معصوم شکل اور خوبصورت آنکھوں والی اداکارہ ہے۔ اس کو شو بز میں بے پناہ شہرت ملی۔ فلک شبیر سے شادی کرنے کے بعد سارہ خان کی نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوا بلکہ ان کے فالورز بھی بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔سارہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل بڑی آپا سے کیا تھا۔ یہ اب تک پاکستان کے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ سارہ خان کا شوبز کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ان کی بہن نور ظفر خان کئی ڈراموں میں نظر آئی ہیں۔ لیکن ان کو وہ کامیابی نہیں مل سکی جو سارہ خان کو ملی ہے۔

(2) ثناء جاوید اور حناجاوید:
ثناء جاوید کو شوبز کی خوبصورت اکٹرس مانا جاتا ہے۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل شہرزاد میں ایک چھوٹے سے رول سے کیا تھا۔ ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے بے پناہ شہرت ملی تھی۔ اس کے بعد ثناء جاویدنے ایک سے بڑھ کر ایک ڈراموں میں اداکاری کی۔ ان کا شمار اب پاکستان کی خوبصورت اور مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس کے برعکس حناجاوید ڈرامہ سیریل میرے پاس تم میں سپورٹنگ کریکٹر نبھاتی نظر آئیں۔اس کے علاوہ بھی وہ کئی ڈراموں میں نظر آچکی ہیں لیکن ان کو وہ کامیابی نہیں مل سکی۔

(3) ثناء بلوچ اورثمرین عثمانی:
ثناء بلوچ اگر کسی ڈرامہ میں آجاتی ہیں تو وہ ڈرامہ سپر ہٹ ہو جاتا ہے۔ ثناء بلوچ کی معصومیت اور خوبصورت ایکٹنگ سے ڈرامے کی ریٹنگ شروع سے ہی بڑھ جاتی ہے۔اور لوگ اس کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ لیکن ثناء بلوچ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر پروجیکٹس پر کام نہیں کرتیں بلکہ ان کو جو پسند آتا ہے اس پر کام کرتی ہیں۔اور دوسری طرف ثمرین عثمانی سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ یہ ثناء بلوچ سے عمر میں کافی بڑی ہیں۔ ثمرین عثمانی نے کافی ڈراموں میں اداکاری کی ہے لیکن لوگوں نے ان کو پسند نہیں کیا۔اس لیے ہم ایک بہن کو کامیاب اور دوسری کو ناکام کہہ سکتے ہیں۔

(4) جویریا عباسی اور انوشیا عباسی:
جویریا عباسی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں کیا تھا۔ یہ اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ لیکن یہ اکثر سپورٹنگ کریکٹر نبھاتی نظر آتی ہیں۔ جویریا عباسی لیڈنگ کریکٹر نہ کرنے کے باوجودلوگوں میں کافی مقبول ہیں۔دوسری طرف ان کی بہن انوشیا عباسی بھی کئی ڈراموں میں نظر آچکی ہیں۔لیکن یہ اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل نہیں جیت سکیں۔یہ بھی اکثر سپورٹنگ رول کرتی رہتی ہیں۔ ان کو تھوڑی بہت شہرت ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل سے ملی تھی۔

(5) سمبل اقبال اور کومل اقبال:
سمبل اقبال نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ لیکن ان کا ڈرامہ روگ 2011کا ہائسٹ ریٹنگ ڈرامہ تھا۔ یہ ہر طرح کا کردار نبھاتی نظر آتی ہیں۔سمبل اقبال نے نیگیٹو رول کو بھی بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔ان کا شمار پاکستان کی پاپولر ایکٹرس میں ہوتا ہے۔اور دوسری طرف ان کی بہن کومل اقبال کو لوگ بہت کم جانتے ہیں۔یہ بھی پاکستان کی ایکٹر اور ماڈل ہیں۔لیکن یہ اپنی بہن کی نسبت فلاپ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

(6) صنم چوہدری اور زیب چوہدری:
یہ دونوں بہنیں بھی پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔ صنم چوہدری نے کئی بڑے بڑے پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ ان کا ڈرامہ میری آبرو پاکستان کا سپر ہٹ ڈرامہ تھا۔لیکن شادی کے بعد انھوں نے دینِ اسلام کی خطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ صنم چوہدری کا شمار بھی پاکستان کی بہترین ایکٹریس میں ہوتا ہے۔ دوسری طرف ان کی بہن زیب چوہدری کافی ڈراموں میں نظر آچکی ہیں۔انھوں نے کافی سٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔لیکن ان کو کوئی بھی بڑا پروجیکٹ نہیں ملا۔اس لیے ان کو صنم چوہدری کی نسبت فلاپ اداکارہ مانا جاتا ہے۔

(7) سارہ یوسف اور علشباہ یوسف:
سارہ یوسف نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ اور یہ اب تک شوبز انڈسٹری میں کافی کام کرچکی ہیں۔ ان کا نیا ڈرامہ سمتھیان کو لوگ بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔اس کے برعکس ان کے بہن علشباہ یوسف بہت کم ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔ان کو شوبز انڈسٹری میں زیادہ کام نہیں ملا۔ جب کہ سارہ یوسف پاکستان کے بڑے بڑے پروجیکٹس میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔

(8) روشنا ء شاہ اور عیشاء غزل:
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ روشنا شاہ اور عیشاہ غزل آپس میں بہنیں ہیں۔ کیونکہ ان دونوں کے درمیان عمر کا کافی فرق ہے۔ عیشاء غزل کو پاکستان کی شو بز انڈسٹری کی سینئر ایکٹرس مانا جاتا ہے۔ اور وہ کافی عرصہ سے ان انڈسٹری میں موجود ہیں۔ لیکن ان کو وہ شہرت نہیں مل سکی جو ان کی بہن روشناء شاہ کو بہت تھوڑے وقت میں ملی ہے۔ اس لیے عیشاہ غزل کو روشناء شاہ کی نسبت فلاپ ایکٹرس مانا جاتا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں