عفّان وحید کی ناکام شادی سے لے کر ایک کامیاب اداکار بننے تک کا سفر جانیے انکی زبانی 247

عفّان وحید کی ناکام شادی سے لے کر ایک کامیاب اداکار بننے تک کا سفر جانیے انکی زبانی

عفّان وحید پاکستان کے مشہور ایکٹر ہیں جو کہ آج کل چھوٹی سکرین پر کافی نظر آتے ہیں۔ مداحوں نے ان کے تمام کرداروں کو کافی پسند کیا ہے۔ عفّان وحید نے 2020میں ایک فلم بھی کی ہے۔ انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں “تیرے پہلو میں ” ڈرامہ سیریل سے کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ان کے ابو ائیر فورس میں آفیسر تھے اور بچپن میں انھیں اپنی ایک ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی جو کہ نہایت ہی خوبصورت اور اچھے اخلاق کی تھی۔ ٹی وی ہوسٹ کو عفّان وحید نے یہی بات بولتے ہوئے بتایا کہ جب ان کی پوسٹنگ ہوئی تھی سرگودھا سے توان کو بخار چڑھ گیا تھا۔ اس پر ٹی وی ہوسٹ مسکرا دیا۔

اداکار عفّان وحید نے مزید بتایا کہ جب میں کلاس ٹو میں تھا تو مجھے اپنی کلاس فیلو سے محبت ہو گئی اور جب ہماری پوسٹنگ ہوئی سرگودھا سے تو میں نے اس کا آٹوگراف بھی لیا۔

عفّان وحید ایک نہایت ہی صابر اور سنجیدہ آدمی ہیں۔ ٹی وی ہوسٹ کے ساتھ گفتگو میں نہایت ہی پیارے اور معصومانہ انداز میں اپنی بچپن کی معصوم یادیں بانٹ رہے تھے۔

ٹی وی ہوسٹ نے ان سے مزید جب ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں سوال کیا تو نہایت ہی شائشتگی کے ساتھ میزبان ہوسٹ کو جواب دیا کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ میری طلاق ہوگئی ہے۔ جس پر ٹی وی ہوسٹ نے طلاق کے بارے میں سوال شروع کردیے۔

عفّان وحید نے لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں بتایا کہ اگر میں اس بارے میں نہ بتاؤں تو آپ معزرت قبول کر لیں گے۔ جس پر ٹی وی ہوسٹ نے بہت پیار سے پوچھا کہ اگر آپ اپنی کہانی لوگوں تک لے کے جائیں گے اپنے دل کی بات کریں گے تو بہت سے دیکھنے والے لوگ اپنی اپنی زندگی کو ریلیٹ کریں گے۔

عفّان وحید نے بتایا کہ اگر اس شو پر سب بول دیں گے تو انکی پرسنل زندگی میں کافی مسئلے شروع ہو جائیں گے لوگ طرح طرح کی باتیں کریں گے۔

عفّان وحید نے بتایا کہ ان کی لو میرج تھی۔ ٹی وی ہوسٹ نے ان سے پوچھاکہ طلاق ہونا اپنے اندر ایک بہت بڑا سانحہ ہے تو آپ اس سے باہر کیسے آئے اور اتنے کامیاب کیسے ہوئے۔ جس پر عفّان وحید نے بتایا کہ جب انکی طلاق ہوئی تو انکو لگا کہ اب انکی زندگی ختم ہوگئی ہے۔

اداکار عفّان وحید نے ٹی وی ہوسٹ کہ بتایا کہ ان کو شدید قسم کا ڈیپریشن ہو گیا تھا اور یہ راتوں کو گاڑی لے کے نکل جایا کرتے تھے اور زور زور سے رویا کرتے تھے۔ کہتے ہیں کہ ان دنوں ان کو اتنا ڈیپریشن تھا کہ ان کے بال گرنا شروع ہوگئے تھے۔ انھوں نے کام بالکل چھوڑ دیا تھا۔ اداکار عفّان وحید نے کہا کہ 8سے 9مہینے تک وہ مسلسل ڈیپریشن کا شکار رہے ہیں اس دوران ان کے دوستوں اور فیملی نے بہت سپورٹ کی۔ ان کے دوستوں نے ان کا بہت ساتھ دیا اور اسی تکلیف اور پریشانیوں کے بعد انھوں نے اپنی زندگی سے بہت کچھ سیکھا اور اپنے کام میں بہت اصلاح لائے اور آج جو یہ ایک کامیاب اداکار ہیں وہ بھی اسی کی بدولت ہے کیونکہ انھوں نے خود کو منوا لیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں