قد بڑھانے کے آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے 227

قد بڑھانے کے آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے

اکژ لوگ اپنے چھوٹے قد ہونے کی وجہ سے کافی پریشان اور فکرمند نظر آتے ہیں۔ تو اب ان کو گھبرانے یا پریشان ہونے کی ٖضرورت نہیں۔ بہت سے لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ کیا قد 18سال کے بعد بھی بڑھ جاتا ہے تو اسکا جواب ہے ہاں قد 24سال کی عمر تک بڑھانے کی رکھتا ہے۔
قد بڑھانے کے آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے

تو آئیے آج ہم کچھ گھریلو آمودہ اور مفید ٹوٹکے آپکی خدمت میں حاضر کرتے ہیں جس کے استعمال سے آپ کا قد بڑھنا یقینی ثابت ہوگا۔
(1)سنگھاڑا اور مصری
100گرام سنگھاڑا
100گرام مصری
10گرام مصطگی کی لکڑی
ان تمام چیزوں کو ملا کے انکا پاؤڈر بنا لیں۔ صبح ناشتے کے بعد ایک چمچ گرم دودھ کے ساتھ لیں اور رات کو کھانے کے بعد ایک چمچ گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ یہ ٹوٹکہ 3مہینے لگاتار استعمال کریں۔ آپ 3مہینے بعد واضح فرق محسوس کریں گے۔

(2)بھنے ہوئے چنے اور اسگندھ ناگوری

بھنے ہوئے چنے لیں اور اسکا چھلکا اتار کر پاؤڈر بنا لیں۔
2سے 3چمچ بھنے ہوئے چنے کا پاؤڈر لیں
1چمچ اسگندھ ناگوری جوکہ ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے
1چمچ جنسنگ پاؤڈر
2سے3 چمچ خشک گلوکوز
ان تمام چیزوں کو لے کے مکس کریں۔ ایک کپ گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں دن میں 2بار۔
اس کے مسلسل استعمال سے کچھ ہی ہفتوں میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔

(3)ناشتے میں دہی کا منفرد استعمال

ہم جانتے ہیں کہ دہی میں موجود کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم اور میگنیشیم قد کو بڑہانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ روز صبح دہی میں کالی مرچ کا پاؤڈر ملائیں اور استعمال کریں۔
آپ دیکھیں گے کہ اس ناشتے سے آپکا قد دنوں میں بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

(4) بی پولن اور بادام کا تیل

بی پولن شہد کے ارد گرد ہوتا ہے جسے شہد کی مکھیوں نے اپنے جال سے بنایا ہوتا ہے۔ یہ ایک قدرتی افادیت کا حامی اجزا ہے اور اسکے کئی فائدے ہیں۔

1چمچ بی پولن
1چمچ شہد
10قطرے بادام کا تیل
10قطرے روغنِ بل لسان
ان چاروں چیزوں کو ملا کے دودھ میں حل کریں اور دن میں ایک بار صبح ناشتے کے بعد استعمال کریں۔
اسکے مسلسل استعمال سے آپ کے قد میں نمایاں تبدیلی محسوس ہوگی۔

(5) چیز اور ڈیری پروڈکٹس

چیز اور ڈیری پروڈکٹس میں کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہمارے قد کو بڑہاتا ہے۔

(6) دار چینی اور تلوں کا تیل

دار چینی آدھا چائے کا چمچ
کالے تلوں کا تیل آدھا چائے کا چمچ
سفید تلوں کا تیل آدھا چائے کا چمچ
موصلی سفید کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
اسگندھ ناگوری کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
تمام چیزیں آپس میں ملا لیں اور نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

(7) سفید تل اور اسگندھ ناگوری

100گرام سفید تل
100گرام مصری
10گرام اسگندھ ناگوری
ان تمام چیزوں کو مکس کر کے پیس لیں اور نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

(8) اونٹ کا خشک دودھ اور تخمِ کونج

100گرام اسگندھ پاؤڈر
100گرام مصطگی کی لکڑی
100گرام مصری
200گرام اونٹ کا خشک دودھ
100گرام تخم کونج
تمام چیزوں کو ملا لیں اور پاؤڈر بنا لیں اور ایک چمچ دن میں ایک بار گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ آپ ایک مہینے میں قد میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔

(9) اشواگھندا کا پاؤڈر

اشواگھندا ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جو نہایت ہی مفید ہے ہمارے جسمانی نظام کے لئے۔
ایک چمچ اشواگھندا کا پاؤڈر لیں اور نیم گرم دودھ میں ملائیں اور رات کہ سونے سے پہلے استعمال کریں۔

(10)مصطگی کی لکڑی

مصطگی کی لکڑی اپنے منفرد فائدوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے یہ نہ صرف ہمارے جسم میں کیلشیم کی مقدار بڑھاتی ہے بلکہ ہمارے جسم میں خون کی روانی کw بھی بڑھاتی ہے۔ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔

10گرام مصطگی کی لکڑی
100گرام سنگھاڑہ پاؤڈر
100گرام مصری پاؤڈر

ان تمام چیزوں کو پاؤڈر کی شکل میں پیس لیں اور آدھا چائے کا چمچ صبح ناشتہ میں دہی کے ساتھ لیں مسلسل 3 مہینے تک۔
آپ خود اپنے قد کہ بڑھتا ہوا محسوس کریں گے۔

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں