لیکوریا ہو تو نماز کیسے ادا کی جائے 676

لیکوریا ہو تو نماز کیسے ادا کی جائے

لیکوریا ہو تو نماز کیسے ادا کی جائے
بہت سی خواتین لیکوریا کے بارے میں بات کرتے وقت شرماتی ہیں۔ وہ کسی سے بھی اس بارے میں بات نہیں کرپاتیں جبکہ یہ مسئلہ ہر دوسری عورت میں پایا جاتا ہے۔ آج کل خواتین اور لڑکیوں میں لیکوریا عام ہو گیا ہے جس کو اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ زیادہ برا ہو جاتا ہے اور جسم میں مختلف کمزوریاں وجود میں آتی ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ عورت جب بالغ ہونے لگتی ہے تو اس کی شرم گاہ سے رطوبت خارج ہونا شروع ہوجاتی ہے یہ رطوبت سفید زرد نما کم گاڑھی اور زیادہ گاڑھی ہوتی ہیں۔ یہی رطوبت جب مستقل خارج ہونے لگ جائیں یا کثرت سے خارج ہوں تو اسے ہم لیکوریا کہتے ہیں۔

بہت سی خواتین بار بار اپنے زہن میں یہ سوال لاتی ہیں کہ کیا لیکوریا ہونے کی صورت میں نماز جائز ہے یا نہیں۔

شرم گاہ سے کسی بھی قسم کی رطوبت خارج ہونے سے یا شلوار پر رطوبت کا دھبہ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور نماز بھی نہیں ہوتی۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ حمل اور حیض کے بعد سفید رنگ کا گاڑھا مادہ عورت کی شرم گاہ سے خارج ہوتا ہے تو ایسے حال میں آیا نماز ہوتی ہے کہ نہیں۔ یہ سوال بہت ہی بار پوچھا جاتا ہے اور شریعت میں اس پر وضاحتیں بھی ہیں۔ شرم گاہ سے کسی بھی قسم کی رطوبت کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو دوبارہ وضو بھی کرنا پرتا ہے اور اگر اس رطوبت کا دھبہ کپڑے پر لگ گیا ہے تو کپڑا بھی پاک کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اس کی بھی ایک صورتِ حال ہے وہ ہے معزوری کی صورتِ حال مطلب رطوبت کا اخراج اتنا ہو کہ دوبارہ وضو کی مہلت ہی نہ ملے یعنی بغیر رکے رطوبت خارج ہو تو یہ پھر معزوری کی قسم میں آجاتی ہے اور ایسی صورت حال میں بار بار وضو کرنا ضروری نہی آپ ایک ہی وضو سے فرض، سنت اور نوافل ادا کر سکتی ہیں۔ لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک ہی وضو سے آپ ہر نماز پڑھ لیں آپ کو اگلی نماز کے لئے وضو دوبارہ کرنا پڑے گا۔ اور اگر کپڑے پر دھبہ لگ گیا ہے رطوبت کا خارج ہونے سے تو اس کپڑے کو پاک کر کے اگلی نماز ادا کی جائے۔

لیکوریا کا علاج

اب ہم بات کرتے ہیں لیکوریا کے علاج کی۔ تو سب سے پہلے جو ہمیں اسکے علاج کے لئے چیزیں ضروری ہیں وہ یہ ہیں:(1)

50گرام مصری
50گرام سفید موصلی
50گرام تال مکھانا
50گرام لال جوئے
50گرام تباثیر
50گرام سنگھاڑے
50گرام کھوکا کھیر
یہ تمام چیزیں ہم وزن لے کے پیس لیں اور نیم گرم دودھ میں ایک چمچ اسکا پاؤڈر ملا کے پئیں آپ محسوس کریں گے کہ ایک ہی ہفتے میں واضع فرق پڑنا شروع ہو گیا ہے۔

(2)گوند کتیرا

50گرام گوند کتیرا
50گرام مصری
ان دونوں چیزوں کو ہم وزن لے لیں اور پیس لیں۔ پیسنے کے بعد اس کے پاؤڈر کو نیم گرم دودھ میں ملائیں۔ ساتھ ہی ساتھ بھنے ہوئے چنے اور ناریل کا استعمال بھی کریں۔ اس سے آپکو کافی فرق محسوس ہوگا۔

(3)ارجن کی چھال

ایک کپ دودھ لے کے اسے ابال لیں۔ جب دودھ ابل جائے تو اس میں ایک چھوٹا ٹکڑا ارجن کی چھال کا ڈال لیں اور دودھ کو پکائیں جب دودھ آدھا کپ رہ جائے تو دودھ کو نیم گرم ہونے پر استعمال کریں۔ ایک ہفتہ روزانہ استعمال سے آپ کافی فرق محسوس کریں گے۔

(4)سیب کا سرکا

سیب کا سرکا بہت ہی مفید ہے لیکوریا کے لئے۔ نیم گرم پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکا لیں اور اس کو دن میں ایک سے دو بار پیئں۔ آپ ایک مہینے میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں