والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینے کی جانب سے کی جاچکی ہے والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینے کی جانب سے کی جاچکی ہے بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ کا انتقال آج صبح ہوا، ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گے۔ وہ وقت جب شوٹنگ کے دوران مادھوری کے گھر ریڈ پڑی مادھوری کے نئے گھر کا کرایہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینےکی جانب سے کی جاچکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری کی والدہ کی عمر 91 برس تھی، فی الحال ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی
بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ مادھوری ڈکشٹ نے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے کے ساتھ شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شادی کے ابتدائی دنوں کو مشکل ترین قرار دے دیا۔مادھوری ڈکشٹ نے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے کے یوٹیوب چینل پر زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔مادھوری ڈکشٹ نے دوران گفتگو مداحوں کو اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بتایا جب انہیں ہر چیز کا سامنا اکیلے کرنا پڑا، ان کے مطابق وہ وقت بہت مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بعض اوقات مشکل رہی، انہیں ٹائم مینج کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکٹر شری رام نینے کام کی وجہ سے ہر وقت مصروف رہتے تھے،
کبھی کبھی تو دن اور رات کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا، ہر دوسرے دن ان کی کال ہوتی۔ایسے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنا، انہیں اسکول لے جانا، پھر واپس لانا اور گھر کے دیگر کام سب اکیلے ہی مینج کرنے پڑتے تھے، کبھی کوئی اہم موقع ہو لیکن یہ وہاں موجود نہیں ہوتے یا کبھی میں بیمار ہوجاؤں تو یہ نہیں ہوتے کیونکہ انہیں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے جانا ہوتا تھا‘۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ تمام تر مصروفیات کے باوجود ہم دونوں کی یہ ہی کوشش رہی ہے کہ ہم کسی نہ کسی طرح کم از کم اپنے بچوں آریان اور ریان کے لئے کچھ وقت ساتھ نکال سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود مجھے ڈاکٹر شری رام نینے پر فخر ہے کہ وہ ایک بہترین انسان ہیں جو اپنے مریضوں کا بہت خیال رکھتے اور ان کے حقوق کے لئے ہر وقت کھڑے رہتے ہیں۔مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ ہم دونوں کی کوشش ہوتی کہ بچے پیار اور دیکھ بھال کے حوالے سے کسی کمی کو محسوس نہ کریں، بعض اوقات یہ مشکل بھی ہوجاتا تھا لیکن ہمیں اس بات کا ہمیشہ اطمینان رہتا کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ ان کے بھلے کے لئے ہی کر رہے ہیں۔