مایا علی کا اداکار شہریار منور کے ساتھ کام کرنے سے انکار، وجہ سامنے آگئی۔ 413

مایا علی کا اداکار شہریار منور کے ساتھ کام کرنے سے انکار، وجہ سامنے آگئی۔

مایا علی کا اداکار شہریار منور کے ساتھ کام کرنے سے انکار
مایا علی پاکستان کی جانی مانی اداکارہ ہیں جن کا اصل نام مریم تنویر علی ہے۔ مایا علی نے حال ہی میں لکس سٹائل ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ انھوں نے 2 فلمیں بھی کی ہیں اور لوگوں نے انھیں کافی پسند بھی کیا ہے۔ مایا علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 سے کیا اور کئی مشہور ڈراموں میں آپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں دیارِ دل، میرا نام یوسف ہے، مون مائل شامل ہیں۔ ایکٹنگ کے علاوہ انھوں نے کئی سٹیج شوز میں کام کیا اور شوکت خانم کیمپین کا بھی حصہ ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ جب انھیں اپنے مشہور سیریل پہلی سی محبت کی پیشکش آئی تو انھوں نے فوراً انکار کردیا۔ جب ان سے انکار کی وجہ پوچھی تو انھوں نے ساتھی اداکا ر شہریار منور صدیقی کا نام لیا۔

مایا علی نے بتایا کہ جب انھیں پہلی سی محبت کی پیشکش ہوئی تو ڈراما کے پروڈیوسر اور ڈاریکٹر نے ان سے رابطہ کیا تو انھوں نے ڈاریکٹر کوبولا کہ مجھے ڈرامہ کا سکرپٹ بھیج دو کیونکہ اس دوران انھوں نے جب سکرپٹ کو پڑھا تو انھیں اس ڈرامہ کی کہانی نے کافی متاثر کیا۔

ان کے خیال میں اس ڈرامہ میں جس طرح محبت کو بیان کیا ہوا ہے وہ کافی دلچسپ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ دیکھتے وقت لوگ کافی بیچین اور جذباتی ہیں۔ لوگوں کی کو شش ہوتی ہے کہ دوسری تیسری قسط میں ہی کہانی کھل جائے۔ وہ کہتی ہے کہ اس ڈرامہ میں جو کہانی ہے وہ آہستہ آہستہ کھلے گی۔

ٹی وی شو کے اینکر نے جب ان سے ان کا تجربہ پوچھا کہ 2بلاک بسٹر فلمیں کرنے کے بعد ڈراما کرنا کیسا رہا تو اس کے جواب میں بولی کے جب میں کراچی آئی ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے تو مجھے خوشی سے پوری رات نیند نہیں آئی اور یہ سوچ کے کہ صبح میں ریگولر کام پر جاؤنگی۔ کیونکہ کووڈ کی وجہ سے کافی ٹائم گھر پر گزار لیا تھا۔ مایا علی کہتی ہے کہ مجھے اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔ سب نے ہی بہت اچھا کام کیا اور دل سے محنت کی ہے۔ کہتی ہے کہ شبیر جان جو کہ میرے ابا کا کردار ادا کر رہے ہیں ان سے میں نے کافی سیکھا۔ وہ کافی اچھے اداکار ہیں۔

مزید کہتی ہیں کہ میں نے جب اس سکرپٹ کے بارے میں شہریار سے بات کی تو انھوں نے انکار کردیا کہ ہم دونوں نے ابھی ابھی فلم ساتھ کی ہے ہمیں الگ الگ کام کرنا چاہیے تاکہ ہمیں مزید سیکھنے کو ملے۔ مایا علی نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ شہریار نے ہاں کردی ہے ڈرامے کے لیے نہ ہی شہریار کو معلوم تھا کہ میں کام کر رہی ہوں۔ اُدھر سے شہریار نے ہاں کردی اور ادھر سے میں نے۔ اس طرح ہم دونوں نے ہاں کردی اور ہم نے یہ دونوں کر لئے جس کو لوگوں نے کافی پسند کئے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں