محرم کے مہینے کے پہلے 10دن کی بہترین دعائیں 174

محرم کے مہینے کے پہلے 10دن کی بہترین دعائیں

محرم کے مہینے کے پہلے 10دن کی بہترین دعائیں:

آج ہم آپ کو اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کے پہلے 10دن میں پڑھی جانے والی دعاؤں کے بارے میں بتائیں گے۔ جن کا اجر و ثواب بہت زیادہ ہے۔ حرمت والے چار مہینے ہیں جن میں سے ایک محرم ہے۔ یہ بہت بڑی عظمت والا، فضیلت والا اوربرکت والا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں پڑھی جانے والی تین دعائیں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کی برکت سے اللہ رب العزت سارا سال اپنی رحمت کو آپ کے گھروں پر موسلا دار بارش کی طرح برساتا رہے گا۔ یہ دعائیں آپ اپنی پریشانیاں دور کرنے اور حاجتیں پوری کرنے کے لئے پڑھ سکتے ہیں جو اللہ پاک انشاء اللہ ضرور پوری فرمائے گا۔اور آپ سے محبت بھی فرمائے گا اور آپ کے تمام گناہ بھی معاف فرمادے گا۔ ان دعاؤں کو پہلے 10دن لازمی پڑھیں۔

(1) پہلی دعا استغفار ہے اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمْ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
یہ دعا کوئی عام دعا نہیں ہے یہ اللہ پاک کو بہت زیادہ محبوب ہے۔اللہ کے نبی ﷺ کا فرمان ہے جس کا مفہوم ہے کہ میں دن میں 100مرتبہ اللہ سے بخشش کی دعا مانگتا ہوں۔ اس سے آپ کواستغفار کی افادیت اور اہمیت واضح ہوتی ہے۔ اس کے فوائد میں گناہوں کی معافی، اللہ کی رضا، محبت ورحمت اور عذاب کا ٹل جانا ہے۔ کثرت کے ساتھ خیروبرکت اور دلوں کا روشن ہوجانا اور درجات کا بلند ہونا، تقویٰ پیدا ہونا، وقار اور برد باری میں اضافہ، روزی میں کشادگی، مال و دولت میں اضافہ، بلاؤں اور مصیبتوں سے دوری، جسمانی روحانی قوت میں اضافہ ہونا شامل ہے۔ اس دعا کے شروع اور آخر میں کم از کم ایک مرتبہ درود شریف لازمی پڑھنا ہے پھر 100مرتبہ یہ دعا پڑھنی ہے۔ اگر پوری دعا نہیں پڑھ سکے تو آپ استغفر اللہ ہی پڑھ سکتے ہیں۔

(2) دوسری دعا آیتِ کریمہ ہے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنّیِْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔
یہ دعا بھی بڑی عظمت والی، فضیلت والی اور برکت والی ہے، اس دعا کو آیتِ کریمہ کہتے ہیں اور اس دعاءِ یونسؑ بھی کہتے ہیں۔ حضرت یونس ؑ چالیس دنوں تک مچھلی کے پیٹ میں رہ کر یہ دعا پڑھتے رہے جس کی برکت سے میری مصیبت کو اللہ پاک نے ٹال دیا اور مچھلی کے پیٹ سے آزادی عطا فرمائی۔ اس دعا کے شروع اور آخر میں کم از کم ایک مرتبہ درود شریف لازمی پڑھنا ہے پھر 100مرتبہ یہ دعا پڑھنی ہے۔

(3) تیسری دعا ہے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہ۔
اس دعا کے بارے میں حضرت ابو موسیٰ عبداللہ بن قیس ؓ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا اے عبداللہ بن قیسؓ کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں آگاہ نہ کروں تو میں نے عرض کیا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ﷺ آپ ہمیں ضرور بتلائیے تو آپ ﷺ نے فرمایا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہکہویہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ اس مسلمان سے زیادہ کون خوش قسمت ہوگا جس کو جنت کا خزانہ مل جائے۔اس دعا کے شروع اور آخر میں بھی کم از کم ایک مرتبہ درود شریف لازمی پڑھنا ہے پھر 100مرتبہ یہ دعا پڑھنی ہے۔

یہ تمام تسبیحات پڑھ لینے کے بعد آپ نے رسولِ اکرم ﷺ پر درود شریف پڑھنا ہے اور اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں دونوں ہاتھ پھیلا دینے ہیں اور دل کی گہرائیوں اور عاجزی اور انکساری کے ساتھ دعا مانگنی ہے۔ یہ دعائیں دن اور رات میں جب مرضی پڑھ سکتے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں