molana tariq jameel 259

مولانا طارق جمیل

امریکی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کے مرنے سے پہلے خدا کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات۔ مولانا طارق جمیل کا خصوصی بیان:

مولانا طارق جمیل پاکستان کے بہترین علماء کرام ہیں جنہوں نے اپنے علم کے ذریعے بہت ہی خوبصورت انداز سے لوگوں کی رہنمائی کے لیے اپنا حصہ ڈال رکھا ہے۔ آج ہم آپ سے ان کا وہ بیان شئیر کریں گے جس میں انھوں نے امریکی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کے وہ حیرت انگیز انکشافات سامنے لائے ہیں جو مسلم دنیا کے لئے بہت ہی اعزاز اور سکون کی بات ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں بیان کیا کہ ہمارا خدا اللہ ہے اور ہمیں بنانے والا اللہ ہے۔ اس دنیا کو اور اس دنیا میں موجود ہر چیز بنانے والا اللہ ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوٹن جو ایک سائنسدان تھا اس نے کہا تھا کہ چار طاقتیں اس کائنات کو چلا رہی ہیں۔ سٹیفن ہاکنگ نے اپنے مرنے سے پہلے یہ بات ثابت کی کہ صرف ایک طاقت اس دنیا کہ چلا رہی ہے۔ تو اس سے پوچھا گیا کہ یہ طاقت خدا ہے تو سٹیفن ہاکنگ نے جواب دیا کہ نہیں۔ کیوں کہ سائنسدان سٹیفن ہاکنگ بھی اپنی سوچ میں قید تھا لیکن وہ قرآن اور خدا کی ذات سے لاعلم نہ رہا۔ کہیں نہ کہیں اس نے یہ بات ثابت کر دی کہ اس دنیا کہ چلانے والی طاقت ایک ہے۔

پر اگر وہ خدا کی طاقت مان لیتا تو پھر سائنس کا وجود ختم ہو جانا تھا۔ انسانی عقل صرف اتنا ہی سوچ سکتی ہے اس کے آگے نہ انسانی عقل کی سوچ ہے نہ پرواز ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں فرمایا کہ میرے نبی حضرت محمد ﷺ کا علم وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں سے کائنات کا علم ختم ہوتا ہے۔ کیوں کہ علم آتا ہے دیکھنے سے، سننے سے، پڑھنے سے۔ ہم ایک کتاب کے ساتھ دوسری کتاب نہیں پڑھتے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کی شان بڑھاتے ہوئے بیان کیا کہ میرے نبی کی نظر کی کیا مثال دوں کہ ایک بار جب حضرت محمد ﷺ نے نماز پڑھائی تو انھوں نے جب نیت باندھی تو فرمایا کہ کیوں میرے سجدے سے پہلے سجدہ کرتے ہو میں جیسے آگے دیکھتا ہوں ویسے ہی پیچھے دیکھتا ہوں (ﷺ)،

مولانا طارق جمیل نے مزید بیان کیا کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا تو مجھے جنت نظر آئی۔ اور جنت کہاں ہے ساتویں آسمان پر۔ آپ ﷺآگے گئے تو انہیں جنت میں درخت جھکے ہوئے نظر آئے تو آپ ان کے قریب ہو گئے۔

مولانا طارق جمیل نے مزید اپنی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی نظر تو غیر معمولی ہے اسی لیے تو سٹیفن ہاکنگ نے خدا کی ذات کو ماننے سے انکار کیا لیکن یہ تو مان گیا کہ اس نظامِ کائنات کو چلانے والی ایک ہی طاقت ہے جس پر ہم مسلمانوں کا ایمان ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کی ذات۔

سٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ یہ قدرت کے قوانین ہیں جو اس کائنات کو چلا رہے ہیں۔ اگر آپ میری طرح سائنس پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن بحیثت ایک مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ قدرت کے قوانین خدا چلا رہا ہے تو یہ اپنے اندر خدا کی تعریف ہو سکتی ہے اور اس کی حقیقت سے باہر کیا ہے۔ سٹیفن ہاکنگ نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ سائنسدان اس صدی کے ختم ہونے تک خدا کے ذہن کو کافی حد تک عبور کر لیں گے۔

مولانا طارق جمیل نے بیان فرمایا کہ اس کائنات کا علم کچھ بھی نہیں ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے علم کے آگے۔ سٹیفن ہاکنگ نے یہ تو مان لیا کہ اس کائنات کو چلانے والے یہ قدرت کے قوانین مادے اور انرجی کی بات کرتے ہیں لیکن کچھ نہ ہونے سے یہ دنیا کیسے وجود میں آئی۔ آخر مادہ بنانے والی بھی تو کوئی ذات ہے۔

ہم مسلمانوں کے لئے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ آج سائنس بھی اُن باتوں کا دعویٰ کر رہی ہے جس کی پیشنگوئی ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے 1400 سال پہلے کردی تھی۔ جس کا ثبوت آج بھی قرآن مجید کی صورت میں ہمارے پاس محفوظ ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں