مکھیوں سے بچنے کا طریقہ 190

مکھیوں سے بچنے کا طریقہ

بھارت کی دیکھا دیکھی اب پاکستان میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ فی کلو ٹماٹر 200 سے زائد کا مل رہا ہے۔ ایسے میں غریب اور متوسط طبقے کا آدمی سالن میں ٹماٹر ڈالنے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے لیکن پھیکا، بدمزہ کھانا کھانا بھی آسان نہیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو ٹماٹر کے چند سستے متبادل بتانے جارہے ہیں۔

آم

آج کل آموں کا موسم بھی ہے۔ اگرچہ آم سستے ہر گز نہیں لیکن ان کی تھوڑی سی مقدار سالن یا چٹنی کو کھٹا میٹھا ذائقہ دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ آم کچے یا پکے دونوں ہی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

املی کا پیسٹ

املی کا پیسٹ نہ صرف سالن کو ذائقہ دیتا ہے بلکہ رنگ بھی دیتا ہے۔

سرخ رنگ کے لئے

کھانوں میں کھٹاس کے لئے سرکا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ دہی بھی اس کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ البتہ اگر سرخ رنگ چاہیے ہو تو سرخ شملہ مرچیں سالن میں شامل کی جاسکتی ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں