میں نے اسلام قبول کیا مجھے اس پر فخر ہے 340

میں نے اسلام قبول کیا مجھے اس پر فخر ہے

یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے،فرانس کی معروف ماڈل نے اسلام قبول کر لیاپیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی معروف ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے انسٹا گرام پر کلمہ پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی عمرہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کیں، ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کررہی ہوں، یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔ خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

فرانس کی مشہور ماڈل گرل اور رئیلٹی شو کی اسٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔ ماڈل گرل نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جس میں وہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں۔ اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میرین نے لکھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کر رہی ہوں، یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔ اس کے بعد ماڈل گرل نے عمرہ ادائیگی کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے میرین نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں