ناخونوں کے خفیہ نشانات 1,034

ناخونوں کے خفیہ نشانات

خواتین و حضرات آج جو آپ کو بتانے جا رہا ہوں وہ ہے آپ کے ناخونوں پر بنے خفیہ نشانات جنہیں ہم توجہ کے قابل نہیں سمجھتے۔ لیکن یہ نشان ہمیں بہت کچھ بتاتے ہیں۔یہ قسمت کا حال بھی بتاتے ہیں اور ہوسکنے والی بیماریوں کا بھی بتاتے ہیں۔ تو آئیے چلتے یہ سب معلوم کرنے کے لیے اور بیماریوں کا حال اور ان کا روحانی اور دیسی علاج بھی ساتھ ساتھ۔

(1) انگلی یا انگوٹھے کے ناخن پر چاند کا نشان:
جن لوگوں کی انگلی یا انگوٹھے پر چاند کا نشان ہوتا ہے۔ وہ لوگ عام طور پر بہت زیادہ خوش نصیب ہوتے ہیں۔ان کے ہاتھ میں بہت برکت ہوتی ہے اگر یہ کسی بھی کاروبار میں آجائیں تو مٹی کو بھی یہ سونے کے بھاؤ بیچ دیتے ہیں۔اور اگر ایسے لوگ آپ کے ساتھ ہاتھ ملا کر کچھ دیر کھڑے رہ جائیں تو پھر وہ زندگی بھر آپ کے دوست بن جاتے ہیں۔ایسے لوگ بہت زیادہ خوش گفتار اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔چاند کا نشان ہونے کی وجہ سے ان کا نصیب تو چمکتا ہے لیکن تھوڑا غور سے ملاحظہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ چاند کا نشان آدھا ہے۔اپنے صحیح مقام کو پانے کے لیے ایسے لوگ تمام زندگی کوشش کرتے ہوئے ہی نظر آتے ہیں۔پیسے خوب کماتے ہیں لیکن تمام خرچ ہوجاتے ہیں جمع نہیں ہوتے۔ دنیا ان کی تعریف ہی کرتی نظر آئے گی لیکن یہ لوگوں کے ساتھ الجھتے ہوئے ہی نظر آئیں گے۔ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد یا اللہ ُ، یا حقُ، یا بصیرُ 100مرتبہ اول آخر درود شریف 3-3بار پڑھے۔ایسے شخص کو اوپری دھڑ کی بیماریاں عام طور پر ہوسکتی ہیں۔اس لیے ان کو گرم پانی میں شہد، الائچی اور دار چینی کا پاؤڈر ملا کر پینا فائدہ دیتا ہے۔

(2) ناخن پردونوں اطراف کا رنگ گہرا ہو درمیان میں ہلکا ہو:
یہ نشان جگر کی گرمی کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور گردے کی پتھری کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔ یہ علامت معدے میں زخم یا آنتوں میں ورم یا خون میں کسی بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ ایسی غذا استعمال کرے جو سیدھا خون میں جاکر شامل ہوجائے مثلاً سیب، چقندر یا لوبیا استعمال کرے۔ایسی غذا جگر کو بھی سپورٹ کرے گی۔پھر آنتوں اور معدے میں جا کر اپنی توانائی خون میں منتقل کردے گی۔ ایسی غذا پر سورۃ فاتحہ سات مرتبہ دم کرکے استعمال کریں یا ایک مٹی کا پیالہ لیں اور اس پر سورۃ فاتحہ دم کر کے پی لیں۔

(3) انگلی یا انگوٹھے پر ایسے نشان جیسے ان کے راستے پر چھوٹے چھوٹے پتھر پڑے ہوں:
اس قسم کے لوگ ہر کام کی پلاننگ بہت اچھی کرتے ہیں۔لیکن اتنی محنت کرنے کے باوجود کوئی معقول انکم جنریٹ نہیں کرپاتے اور پریشان رہتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ان کے راستے میں کہیں پتھر پڑے ہوئے ہوں۔آپ بھی غور کریں کہ کیا آپ بھی اپنی زندگی میں ناکام ہیں تو کیا آپ کے ناخونوں پر ایسے نشانات تو نہیں۔ایسے لوگ پیروں، گھٹنوں اور ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔کیونکہ ڈاکٹر حضرات کیلثیم کی کمی کو ایسے نشانات بننے کی وجہ بتاتے ہیں۔ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک گلاس دودھ لے کر اس پر یا اللہ ُ، یاقوی ُ، کا کبیر 313مرتبہ پڑھ کر پی لیں۔ یہ عمل مغرب کی نماز کے بعد کرنا ہے اور دودھ کو آہستہ آہستہ چسکیاں لے کر پینا ہے۔

(4) انگلی یا انگوٹھے پرشکنوں یا جھریوں کے نشانات:
یہ نشانات ایسے لگتے ہیں جیسے ماتھے پر شکنوں کے نشان ہوتے ہیں یا چہرہ جھریوں سے بھرا ہوا ہو۔ ایسا شخص اپنی بات کو درست ثابت کرنے میں ہی اپنی ساری توانائیاں ضائع کرتے رہ جاتے ہیں۔ایسے لوگ اپنی ساری زندگی معافیاں مانگتے اور معذرت کرنے میں ہی گزار دیتے ہیں۔روحانی علوم کے ماہرین کے مطابق ایسے لوگ زیادہ تر حاسدوں کے حسد میں ہی پھنسے رہتے ہیں َ۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس اور سورۃ التوبہ کی آخری دو آیات پڑھ کے ناخونوں پر دم کریں۔اور دونوں ہاتھوں پر دم کریں اور پھر دونوں ہاتھ پھیلا کر اللہ تعالیٰ سے اپنی تمام پریشانیوں ختم کرنے کے لیے بھکاری بن کر دعا کریں۔ انشاء اللہ آپ کی ہر دعا قبول ہوگی۔

ناخونوں پر ناخن پالش لگانے سے وضو کرتے وقت ان کی تہہ تک پانی نہیں پنچ پاتا جس وجہ سے وضو نہیں ہوتا اور جب وضو نہیں ہوگا تو نماز بھی نہیں ہوگی۔ اور جن بچوں کو ناخونوں کو چبانے کی عادت ہوتی ہے وہ بہت زیادہ شرمیلے ہوتے ہیں اور ان میں خود اعتمادی بھی کم ہوتی ہے۔ایسے بچوں کی یادداشت بھی کمزور ہوتی ہے۔ ایسے بچوں کو تین باداموں پر 11بار یا اللہ ُ، یا علیم ُ، یا بصیر پڑھ کر صبح نہار منہ کھلائیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں