نظرِ بد کے 7طاقتور علاج 433

نظرِ بد کے 7طاقتور علاج

خواتین و حضرات آج ہم نظرِ بد کے 7علاج سیکھیں گے جو ہر لحاظ سے آزمائے ہوئے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے جس کا مفہوم ہے کہ نظر لگنا حقیقت ہے۔ ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ اگر تقدیر پر کوئی چیز غالب آ سکتی تو وہ نظر ہوتی۔ ایک اور حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ قیامت والے روزنوجوان جن کی زیادہ تر اموات ہوں گی وہ بد نظر کی وجہ سے ہی ہوگی۔ ایک بات خاص طور پر یاد رکھیں کہ وہ یہ ہے کہ جب کوئی چیز آپ کو پسند آجاتی ہے تو فوراً
مَاشَاءَ اللہ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھیں۔ نظرِ بد سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔اس لیے کہ انبیاء علیہ السلام نے اپنی اولاد کو اس سے بچنے کا حکم دیا۔ ایک اور حدیث کا مفہوم ہے کہ کیوں تم اپنے مسلمان بھائی کو بد نظر سے تم قتل کرتے ہو۔

(1) نظرِ بد کاپہلا علاج:
یہ وہ دعا ہے جس کے ذریعہ حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے بچوں حضرت اسماعیل ؑ اور حضرت اسحاقؑ پر دم فرمایا۔اور ہمارے پیارے آقا ﷺ نے جس دعا سے حسنین کریمین ؓ پر دم فرمایا۔ وہ دعا یہ ہے:
اَعُوْذُ بِکَلِمَتِ اللہِ التَّامَّہِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّہٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَّ مَّتٍہ
یہ دعا حضرت جبرائیل ؑ کے ذریعے ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ تک پہنچی۔اس دعا سے اپنے بچوں کو ضرور دم کیا کریں۔

(2) نظرِ بد کادوسراعلاج:
انسا ن پر جب بھی کوئی پریشانی آئے تو اس کو چائیے کہ وہ سب سے پہلے استغفار کرے۔ ایک لفظ جو بہت طاقتور ہے وہ ہے استغفر اللہ۔ یہ پڑھنے سے اللہ پاک کی رحمت جوش میں آتی ہے۔ جس شخص پر نظر بد لگی ہو اس کی کچھ علامات نظر آنے لگتی ہیں وہ شخص قبلہ رُخ بیٹھ جائے اور ایک گلاس پانی کا رکھ لے۔ اور پھر وہ شخص 313بار استغفراللہ پڑھے گا۔ وہ آدھا پانی اندرونی صفائی کی غرض سے پی لے اور آدھے پانی کو غسل والے پانی میں ملا کے اس سے غسل کرے گا۔اس سے اندرونی پاکی بھی ملے گی اور بیرونی پاکی بھی ملے گی اور بد نظر کا جو بھی اثر ہو وہ انشاء اللہ ختم ہوجائے گا۔

(3) نظرِ بد کاتیسرا علاج:
اگر کسی کو شک ہو کہ اس کو یا دوسرے شخص یا بچے کو نظر بد لگ گئی ہے یا کسی نے کوئی جادو ٹونا کردیا ہے تواس کا سادہ سا طریقہ ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے 7عدد ثابت لال مرچ لینی ہیں۔ دوسرا شخص وہ اپنی مٹھی میں بند کر کے پکڑ لے۔اور اس شخص پر گھڑی کی سوئی کے مطابق دائیں سے بائیں 7بار گھمانا ہے۔اس کے بعد ان کو توے پر یا چولہے پر جلا دینا ہے۔ اگر نظر بد موجود ہوگی تو ان مرچوں کی دھانس نہیں نکلے گی۔ ورنہ شدید دھانس نکلے گی۔اس عمل کے بعد ذہن اور دل پرسکون ہوجائے گا۔ اور وہ انسان راحت محسوس کرے گا۔اب ان مرچوں کو گھر کے کوڑا دان میں یا محلے کے کوڑا دان میں نہ پھینکں بلکہ کہیں دور جا کے پھینکیں تاکہ اس سے کسی مسلما ن کو تکلیف نہ پہنچے۔

(4) نظرِ بد کاچوتھا علاج:
نظرِ بد ہو یا نہ ہو۔ دونوں صورتوں میں اس سے فائدہ ہوگا۔ دوسری صورت میں فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو برکت ملے گی۔ برکت کس کو کہتے ہیں۔ برکت کا مطلب ہے جتنی آپ کی ضرورت ہے وہ پوری ہوجائے اور اس کے بعد بھی اللہ تعالیٰ آپ کے پاس نعمتیں باقی رکھیں تاکہ آپ دوسروں کا بھلا کر سکیں۔ آپ نے ہر نماز کے بعد سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھنی ہے۔ یہ حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے آقا کریم ﷺ سے سنا کہ جو شخص ہر نما ز کے بعد سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے گااس کو رحمتیں اور برکتیں تو بے شمار ملیں گی لیکن تمام شیطانی بد اثر سے وہ تاعمر بچا رہے گا۔

(5) نظرِ بد کاپانچواں علاج:
یہ دعا بد نظر کے لیے حضرت جبرائیل ؑ نے ہمارے پیارے آقا ﷺ کو پہنچائی۔ وہ دعا یہ ہے:
بِسْمِ للہِِ اَرقِیکَ، مِنْ کُلّ ِ شَیْءٍ یُوْ ذِیْکَ، مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَا سِدٍ،
اَللہُ یَشْفِیکَ، بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ O

(6) نظرِ بد کاچھٹا علاج:
آپ نے 11بار سورۃ الفلق، 11بار سورۃ الناس اور 11بار آیت الکرسی پڑھ کے تھوڑے سے پانی پر دم کرنا ہے۔اس کو پینا نہیں ہے۔کیونکہ شیطانی طاقتیں سب سے پہلے قلب کو پکڑتی ہیں ذہن کو ماؤف کرتی ہیں اور ناف کے ذریعے سے یہ شیطانی بیماریاں اثر کرتی ہیں۔تھوڑی دیر لیٹنے کے بعد یہ پانی ماتھے پر لگائیں، دل پر لگائیں تاکہ آپ کا دماغ اور قلب کھلے اور ناف پر لگائیں گے جیسا کہ پہلے کہا کہ شیطانی چیزیں ناف کے ذریعے سے اثر کرتی ہیں۔ایسا کرنے سے بہت جلد بد نظر ختم ہوجائے گی اور اس کا اثر بھی ختم ہوجائے گا جو پانی بچ جائے وہ پلا بھی سکتے ہیں۔یا کسی پودے میں ڈال دیں۔

(7) نظرِ بد کاساتواں علاج:
جان کے بدلے جان کا صدقہ۔ صدقے میں آپ انڈا دیں، مرغی دیں،بکرا دیں بکری دیں کالا بکرا ہو تو بہتر ورنہ کسی بھی رنگ میں دے سکتے ہیں، اونٹ دیں۔ جان کے بدلے جان کا صدقہ دیں کیونکہ یہ جان لیوا بیماری ہے جلد از جلد دے کر جان چھڑائیں۔ صدقہ چیل کووں نہ دیں انسان حقدار ہے اس کو دیں۔ اپنے مال سے زیادہ سے زیادہ صدقہ دیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں