Somy Ali and Salman Khan love affair 297

پاکستانی ثومی علی اور انڈین ایکٹر سلمان خان کی لَوّ سٹوری: پوشیدہ اور سچی کہانی

پاکستانی ثومی علی اور انڈین ایکٹر سلمان خان کی لَوّ سٹوری: پوشیدہ اور سچی کہانی:

خواتین و حضرات آج ہم آپ کو شو بز کی پوشیدہ اور سچی لوّ سٹوری سنانے جارہے ہیں۔ یہ لوّسٹوری پاکستانی ایکٹریس ثومی علی اور انڈین ایکٹر سلمان خان کی ہے۔ شو بز کی دنیا میں سلمان خان کی عشق کی داستانیں بھری پڑی ہیں۔ سلمان خان ابھی تک کنوارا ہے۔عشق و محبت کی داستانوں سے گھرا یہ ایک ایسا انسان ہے جو حسن پرست ہے۔ سلمان خان ایک خوبرو اور دل پھینک فلمی اداکار ہے۔ اس عادت کی وجہ سے اس کو بار بار پیار ہوا۔لیکن ہر محبت کا انجام گالم گلوچ پر ہوا۔ اس کی ایک بری عادت ہے وہ یہ کہ وہ عام زندگی میں گالیاں بہت دیتا ہے۔ جس کو ہر کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔سلمان خان کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو تو چھوڑ سکتا ہے لیکن گالیاں دینے والی عادت نہیں چھوڑ سکتا۔ سنگیتا بنجرانی سے کترینا کیف تک ایک لمبا سلسلہ ہے ان سب نے سلمان خان سے جان چھڑانے میں ہی عافیت جانی۔ آج کی سٹوری پاکستانی اداکارہ، سٹوری رائٹر اور فلم میکر سے متعلق ہے۔یہ ایک کافی لمبا عرصہ سلمان خان کے ساتھ رہی اور یہ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں نے شادی بھی کی تھی۔یہ اداکارہ ہے ثومی علی جو پاکستان میں پیدا ہوئی۔ثومی علی پاکستانی امریکن اداکارہ جس نے بالی ووڈ میں درجن کے قریب فلموں میں کام کیا۔ یہ سب کچھ اس نے سلمان خان کو حاصل کرنے کے لیے کیا۔

ثومی علی کون ہے آئیے اس کے بارے میں آپ کو کچھ بتاتے ہیں۔ ثومی علی کراچی میں 1976میں پیدا ہوئی۔ اس کا والد پاکستانی تھا اور والدہ عراقی تھی۔ان کے والد کراچی میں بزنس مین تھے۔یہ ایک ویل سیٹلڈ فیملی تھی۔80کی دہائی میں جب کراچی کے حالات تبدیل ہونا شروع ہوئے تو ان کے والد اپنی فیملی کے ہمراہ امریکہ شفٹ ہوگئے۔ اس وقت ثومی علی صرف 14سال کی تھیں۔یہ فلوریڈا میں سیٹل ہوگئے۔ ثومی علی کی عمر جب 17سال کی ہوئی تو اس کو سلمان خان کی فلم جس کا نام تھا میں نے پیار کیا دیکھنے کا اتفاق ہوا۔اس فلم کو دیکھنا تھا کہ وہ سلمان خان کی پیار میں مبتلا ہوگئیں۔ ثومی علی نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ سلمان خان سے ملنا چاہتی ہیں بلکہ وہ شادی بھی اسی سے کرنا چاہتی ہیں۔والدہ نے اس کو سختی کے ساتھ منع کردیا بلکہ اس کا گھر سے نکلنا بند کر دیا۔کیونکہ وہ انڈیا جانا چاہتی تھی۔ ثومی علی نے اپنے والد سے بات کی اور انھیں راضی کرلیا۔اور وہ بمبئی انڈیا آگئیں۔ اب ان کی اگلی منزل تھی سلمان خان تک پہنچنا۔ ثومی علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈل کے طور پر کیا۔کچھ عرصہ ماڈلنگ کرنے کے بعد وہ سلمان خان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔اس دور میں سنگیتا بنجرانی اور سلمان خان کا لوّ افیئر وائرل ہوا تھا۔اور یہ دونوں شادی کرنے والے تھے۔ لیکن جب سلمان خان ثومی علی سے ملا تو وہ اس کی طرف مائل ہوگیا۔ اس دوران ثومی علی بالی ووڈ میں انٹر ہوچکی تھیں۔ ان کے پہلی فلم جو سلمان خان کے ساتھ بنی وہ بلند تھی۔لیکن یہ فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے اختلاف کی نذر ہوگئی اس لیے ریلیز نہ ہوسکی۔بعد ازاں اس کی سنیل سیٹھی کے ساتھ فلم ریلیز ہوئی جس کا نام تھا آنتھ۔یہ فلم 1994میں ریلیز ہوئی۔کرشنا اواتا ر 1993 میں ریلیز ہوئی۔اس میں ثومی کے ساتھ متھن ہیرو تھے۔پھر یار گتار 1994میں ریلیز ہوئی اس متھن اور سیف علی خان تھے۔

اس دوران ثومی علی اور سلمان خان کے لوّ افیئر کی خبریں بھی آنی شروع ہوگئیں۔ دونوں ایک ہی گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔اس دوران ثومی علی کے تعلقات سلمان خان کی فیملی سے بھی ہوگئے۔ ثومی علی کہتی ہیں کہ کاش سلمان خان اپنی والدہ سے کچھ سیکھ پاتے۔آٹھ سال تک ان دونوں کا ساتھ رہا۔ ثومی علی وہ واحد لڑکی ہے جس نے اتنا عرصہ سلمان خان کے ساتھ گزارہ۔ ثومی علی نے بالی ووڈ کی جو آخری فلم کی اس کا نام چپ تھا۔ اس فلم میں جتندرا اور اوم پوری سمیت ثومی علی مین کرداروں میں تھی جو1997میں ریلیز ہوئی تھی۔پھر ان دونوں کے ریلیشن شپ میں دراڑ سلمان خان کی گالیاں دینے والی عادت سے پڑی۔ اس دوران ایک اور نئی اداکارہ سلمان خان کی زندگی میں آئی جس کا نام تھا ایشوریارائے۔فلم ہم دل دے چکے صنم میں یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ ثومی علی یہ برداشت نہ کرسکی اور خاموشی سے الگ ہوگئی۔ اور بالی ووڈ کو بھی ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا۔ اور واپس امریکہ چلی گئیں۔ ثومی علی نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہا کہ اگر سلمان میرے ساتھ گزارہ نہیں کرسکا تو وہ کسی کے ساتھ بھی گزارہ نہیں کرسکتا۔ اور یہ بات سچ ثابت ہوئی اور سلمان خان ابھی تک اکیلا ہے۔ ویسے آج کل سلمان خان اور شوناخشی سینا کا لوّ افیئرخبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ آج کل ثومی علی امریکہ میں اکیلی زندگی گزار رہی ہیں اور یوں ثومی علی کی کہانی اختتام کو پہنچی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں