پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وہ شاندار ریکارڈ جنہیں آج تک کوئی نہیں توڑ سکا: جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے:
پاکستانی ٹیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی طاقتور سے طاقتور کرکٹ ٹیم سے جیت بھی سکتی ہے اور دنیا کی کمزور سے کمزور کرکٹ ٹیم سے ہار بھی سکتی ہے۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس کچھ ایسے ریکارڈز ہیں جنہیں آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ یا پھر و ہ ریکارڈز جو پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے پہلے بنائے اور انہیں توڑنا بہت ہی مشکل ہے۔
آج ہم آپ کے سامنے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایسے 14 ریکارڈز رکھیں گے جسے توڑنا ناممکن سا لگتا ہے:
(1) سب سے پہلے ہم دنیا کا سب سے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کی بات کرتے ہیں۔ ناظرین کرکٹ کے خیال میں اگر فاسٹ باؤلرز کا ذکر ہو تو راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ جو کرکٹ کی دنیا میں ایسا ستارہ بن کے اُبھرا جس نے اپنی رفتار سے پوری دنیا کی کرکٹ ٹیمز کو حیران و پریشان کردیا۔
شعیب اختر نے اپنے کرکٹ کی سب سے تیز گینڈ ICC 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 100.2mph/161.3 kph کی رفتار سے کرائی جسے 17سال گزرنے کے بعد بھی کوئی نہیں توڑ سکا۔ بہت سے کرکٹر نے شعیب اختر کا یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
(2) ناطرین جب بھی چوکوں اور چھکوں کی بات ہو تو شاہد آفریدی کا نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے۔ جنہیں باؤلرزکی دھلائی کی وجہ سے بوم بوم لالا اور کرکٹ کی دنیا کا ریئل انٹرٹینر بھی کہا جاتا ہے۔ شاہد آفریدی کے پاس بہت سے ریکارڈایسے ہیں کچھ تو ٹوٹ چکے ہیں لیکن کچھ کو توڑنا ناممکن سا ہے۔ آفریدی کا ایک ایسا چھکا ہے جس کی لمبائی 158mہے۔ حقیقت میں یہ ایک پاورفل ریکارڈ ہے جسے توڑنا ناممکن سا لگتا ہے۔ انھوں نے یہ ریکارڈ ساؤتھ ٓافریکا کے خلاف 17مارچ 2013 میں قائم کیا تھا۔
(3) ون ڈے میچ میں ہٹرک کرنے والے سب سے کم عمر باؤلر عاقب جاوید ہیں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹنڈلکر کو آؤٹ کرنے کے لیے ہمیشہ عاقب جاوید کو میدان میں اتارتے تھے۔ اس وقت انھوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے 1991میں انڈیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ہٹرک کی اُس وقت انکی عمر صرف 19سال تھی۔ ان کا یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔
(4) T20 میچ میں ہٹرک کرنے والا سب سے کم عمر باؤلر ہے جو اپنی تیز رفتار باؤلنگ کی وجہ سے بہت کم عرصے میں کرکٹ کی دنیا میں اپنی پہچان قائم کر چکا ہے۔ ان کا نام محمد حسنین ہے۔ یہ ریکارڈ انھوں نے صرف 19سال کی عمر میں 16اکتوبر 2019 کو انجام دیا۔
(5) حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نسیم شاہ جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اُبھرتا ستارہ ہے انھوں نے صرف 16سال کی عمر میں 2بڑے ریکارڈ اپنے نام کئے جو کسی دوسرے کے پاس نہیں ہیں۔ جب انھوں نے ٹیسٹ میچ میں وکٹ حاصل کی تو انکی عمر صرف 16سال تھی۔ انھوں نے بنگلادیش کے خلاف ہٹرک کی تو تب بھی انکی عمر صرف 16سال تھی۔
(6) پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 5جولائی 2019 ورلڈ کپ کے دوران بنگلادیش کے خلاف 5وکٹیں حاصل کیں۔ اور یہ سب سے کم عمر وکٹ لینے والے باؤلر بنے۔ اُس وقت انکی عمر 19سال تھی۔
(7) ایک سال میں سب سے زیادہ سنچریاں کرنے اور سکور بنانے کا ریکارڈ کوہلی یا ٹنڈلکر کے پاس نہیں بلکہ پاکستان کے کرکٹر محمد یوسف کے پاس ہے۔ انھوں نے 2006 میں 9سنچریاں بنا کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔
(8) ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ وقار یونس کے نام ہے۔ انھوں نے 1989 سے 2003 تک 262 ون ڈے میچ کھیلے۔ ان کے پاس ون ڈے میچ کے ریکارڈ کے علاوہ ایک اور ریکارڈ بھی ہے وہ یہ ہے کہ انھوں نے 13بار5وکٹیں حاصل کیں۔
(9) کرکٹ کی تاریخ کا تیز ترین سپنر کا اعجاز بوم بوم شاہد آفریدی کے پاس ہے۔
(10) مصبا الحق کے بارے میں کون نہیں جانتا جو ون ڈے کرکٹ میں 42مرتبہ 50’s کرچکے لیکن کئی بار 90 سے اوپر بنانے کے باوجود بھی سنچری نہیں کر سکے۔
(11) ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا ثقلین مشتاق جنہوں نے ایک سال میں 69 وکٹیں لیں۔
(12) وسیم اکرم کا 400 سے زیادہ وکٹیں اور ڈبل سنچری کرنے کا ریکارڈ ہے۔
(13) ٹیسٹ کرکٹ میں 16 گھنٹے بیٹنگ کرنے کا ریکارڈ حنیف محمد نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قائم کیا جو آج بھی قائم ہے۔
(14) شاہد آفریدی نے 16 سال کی عمر میں سنچری بنا کے ورلڈ ریکارد قائم کیا جو آج بھی ان کے پاس ہے۔