Pakistani non-Muslim Celebrities 481

پاکستان کی شو بز کی وہ مشہور شخصیات جو غیر مسلم ہیں

پاکستان کی شو بز کی وہ مشہور شخصیات جو غیر مسلم ہیں

آج ہم آپ کو پاکستان کی شوبز کی ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو مسلم نہیں غیر مسلم ہیں۔ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں اور ان پر کوئی بھی کام کرنے یا نہ کرنے کی پابندی نہیں ہے۔بلکہ انھیں مکمل آزادی حاصل ہے۔ اسی طرح شوبز میں بھی مختلف مذاہب کے لوگ اپنی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ آئیے ہم ان کے بارے میں جانتے ہیں:

(1) سنیتا مارشل:
سُنیتا مارشل پاکستان کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جوشو بز اور ماڈلنگ کی ٹاپ کی اداکارہ ہیں۔ اور وہ ساتھ ہی ساتھ پاکستان ٹیلیویژن کی بھی بہت اچھی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ انھوں نے ماڈل کے طور پر شوبز کیریر کا آغاز کیا تھا۔ماڈلنگ میں کامیابی کے بعد وہ اداکاری کی طرف آئیں۔سُنیتا مارشل کو ٹی وی پر پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سُنیتا مارشل مذہب کی طرف سے عیسائی ہیں لیکن ان کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں اور وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

(2) جیا علی:
اداکارہ جیا علی 40سال کی ہو چکی ہیں لیکن ان کا ابھی تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جیا علی بھی کافی جانی مانی اداکارہ ہیں اور یہ بھی اپنے مذہب کے لحاظ سے عیسائی ہیں۔ یہ بھی پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔ وہ پاکستان کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز صرف 19سال کی عمر سے کیا۔ اور ماڈلنگ سے اپنے پیشے کا آغاز کیا۔ اور کم عمری میں ہی شہرت حاصل کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

(3) دانش کنیریا:
دانش کنیریا کا پورا نام دانش پربھاشن کنیریا ہے۔ اور وہ پاکستان کے ایک سابق کرکٹر ہیں۔ انھوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی 2000سے 2010تک کی۔ دانش کنیریا مذہب کے لحاظ سے ہندو اور نسل کے لحاظ سے گجراتی ہیں۔ وہ رائٹ ہینڈ سپنر اور اپنی گگلی کا کمال دکھانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ پاکستان کی بہتریں باؤلرز میں سے ایک ہیں۔

(4) نادیہ ملک:
نادیہ ملک شوبز کی ٹاپ کی ماڈل ہیں۔ انھوں نے بہت سارے فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کام کیا۔ اور ماڈلنگ کے میدان میں بھی بہت کامیابی حاصل کی۔ ان کا والد کا نام ڈاکٹر الیگزنڈرجان پارسی تھے۔ لیکن نادیہ ملک اپنے مذہب کے لحاظ سے عیسائی ہیں۔ اور نادیہ ملک نے ایک مسلمان ڈاکٹر دانیال سے شادی کی۔ اور شو بز کو خیر باد کہہ دیا۔ اور اس کے بعد انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ سکاٹ لینڈ میں جا کر رہائش اختیار کر لی۔

(5) بنیتا ڈیوڈ:
بنیتا ڈیوڈ پاکستان کی ایک مشہور ماڈل ہیں۔ ان کو اپنی قابلیت اور خوبصورتی کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ یہ بھی غیر مسلم ہیں۔ مشہور ماڈل اور اداکارہ سُنیتا مارشل ان کی فرسٹ کزن ہیں۔ یہ دونوں آپس میں بہت پیار کرتی ہیں۔ بنیتا ڈیوڈ بطور اکٹریس اور ماڈل شوبز میں کام کر رہی ہیں۔

(6) ریچل گل:
ریچل گل بھی پاکستان کی ایک مشہور ماڈل کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ مذہب کے لحاظ سے عیسائی ہیں۔ ریچل گل پاکستان کے فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ شوز ٹاپر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

(7) شبنم:
شبنم سٹیج اور فلم کی مشہور اداکارہ تھیں۔ ان کا اصل نام جھرنا ہے اور وہ مذہب کے لحاظ سے ہندو ہیں۔ انھوں نے تین دھائیوں تک پاکستان کی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ وہ اپنے دور کی سب سے ٹاپ کی اداکارہ تھیں۔ انھوں نے تقریباً 180فلموں میں کام کیا۔ اور بہترین اداکارہ کے طور پر بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

(8) دیپک پروانی:
پاکستان کی وہ مشہور شخصیات جو غیر مسلم ہیں تو ان میں ایک نام دیپک پروانی کاہے۔ جو ایک بے حد مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ اور یہ بین الاقوامی طور پر بھی مشہور ہیں۔ وہ شو بز میں بطور ماڈل اور اداکار بھی کام کر چکے ہیں۔ دیپک پروانی ایک ہندو ہیں اور ان کا تعلق ہندو سندھی برادری سے ہے۔ وہ سب سے بڑا کرتا ڈیزائن کر کے گینز بک میں بھی اپنا نام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بہترین ڈیزائنر کے لیے کئی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

(9) زوئی وِکاجی:
زوئی وِکاجی پاکستانی کی موسیقی انڈسٹری کی مشہور سنگر ہیں۔ انھوں نے اپنے میوزک کیرئر کا آغاز انگلش گانا لکھ کر کیا۔اس کے علاوہ وہ شوبز میں رائٹر اور ماڈل کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ وہ ایک غیر مسلم ہیں اور ان کا تعلق عیسائی برادری سے ہے۔

(10) عاشر عظیم:
عاشر عظیم ایک اداکار ہیں جو ڈرامہ سیریل دھواں میں اپنی اچھی اداکاری کے باعث کافی مشہور ہوئے۔یہ بھی عیسائی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ایک ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سرکاری ملازم بھی ہیں۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(11) عا زیکا دانیال:
عازیکا دانیال نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2014میں کیا جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اور اب وہ کامیاب اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں۔ یہ بھی عیسائی ہیں۔ یہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب ماڈل بھی ہیں۔

(12) بنجومن سسٹرز:
1980کی مشہورسنگر بنجومن سسٹرز ہیں۔ جو اپنے گانوں کی وجہ سے بے حد مشہور تھیں۔وہ بنجومن گفٹر کی بیٹیاں ہیں۔ انھوں نے 1980سے لے کر 1990تک ٹی وی سکرین پر بہت کام کیا۔ اور یہ بھی عیسائی ہیں۔

(13) عارین پروین:
عارین پروین اپنی آواز کی وجہ سے 1960میں بہت مشہور تھیں۔ اور انھوں نے بہت سے یادگار گانے گائے۔ اپنی ایک خاص جگہ بنائی۔ ان کی وجہہ شہرت بننے والا گانا ہے تم ہی ہو محبوب میرے۔ یہ بھی عیسائی ہیں اور اس وقت وہ اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں رہتی ہیں۔

(14) سلیم رضا:
سلیم رضانے اپنے گانوں اے دل کسی کی یاد میں کیوں روتا ہے، جانِ بہاراں رشکِ کنول، یہ ناز یہ انداز جیسے مشہور گانے گا کر اپنی ایک خاص جگہ بنائی۔مذہب کے لحاظ سے سلیم رضا بھی عیسائی ہیں۔ 1950سے1960تک مشہور پلے بیک سنگر تھے اور مشہور نعت شاہِ مدینہ ان کی ہی آواز میں ہے۔ وہ 1870میں کینیڈا میں شفٹ ہوگئے تھے جہاں 1983میں ان کا انتقال ہوگیا۔

(15) اے نیّر:
اے نیّر جن کا اصل نام آرتھر نیّر ہے وہ 1970 سے 1980تک مشہور سنگر تھے۔ مذہب کے لحاظ سے وہ بھی عیسائی ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں