Pakistani Actresses marriages that ended too soon 423

پاکستان کی وہ اداکارائیں جن کی شادیاں بہت جلد ٹوٹ گئیں

پاکستان کی وہ اداکارائیں جن کی شادیاں بہت جلد ٹوٹ گئیں:

خواتین و حضرات آج ہم بات کریں گے پاکستان کی ان اداکاراؤں کی جن کی شادیاں شادی کے کچھ ہی دن بعد طلاق میں بدل گئیں۔ شادی کا مطلب ہوتا ہے ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا ایگریمنٹ۔ہر کوئی اس معاہدے پر بہت سوچ سمجھ کر دستخط کرتا ہے۔ایسی کیا وجہ بنی کہ پاکستان کے شوبز کے مشہور فنکاروں نے اتنی جلدی اور اتنی آسانی سے طلاق دے کر فارغ کردیا۔ تو آئیے کچھ تفصیل سے بات ہوجائے۔

(1) عریج فاطمہ:
عریج فاطمہ پاکستانی اور امریکن اداکارہ ہیں۔یہ نارتھ کیلورینا میں 1989کو پیدا ہوئیں۔انھوں نے اپنے کیریر کا آغاز جیو ٹی وی کی ڈرامہ سیریل جس دن میرا ویاہ ہوے گا ٹوسے کیا۔ اس کے بعد ڈرامہ سیریل مر جائیں بھی تو کیا، ہم نشیں، ہوپ، کسے اپنا کہیں، وہ اک پل، عشق پرست،یارِ بے وفا اور 2019کا ڈرامہ حسدکیے۔ عریج فاطمہ کی فیملی 2005میں کراچی منتقل ہوگئی۔ عریج نے میٹرک کراچی سے کیا۔اور بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ عریج نے 2014میں فراز خان نامی ایک بزنس مین سے شادی کی۔لیکن صرف دس دنوں بعد ہی دونوں اختلافات شروع ہوگئے اور پھر طلاق ہوگئی۔طلاق کی وجہ یہ بتائی گئی کہ دونوں کی فیملیز میں زمین و آسمان کا فرق تھا۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بات شادی سے پہلے کیوں معلوم نہ ہوئی۔ عریج نے دوسری شادی عزیر نامی نوجوان ڈاکٹر سے کی۔اور وہ دونوں اب ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

(2) ثرمد سلطان کھوسٹ:
ثرمد سلطان کھوسٹ لاہور میں 1979کو پیدا ہوئے۔ مشہور فنکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے جو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ثرمد سلطان کھوسٹ نے اپنی زندگی کے بارے میں کبھی کسی کو نہیں بتایا۔ ان کو 2017میں پرئڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ کو بتایا کہ ان کی شادی 27سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔لیکن کچھ ہی مہینوں بعد ان کے درمیان اختلافات ہوگئی تھے۔تب اس نے اپنی وائف کو بتایا کہ اب ہمارا یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہ سکتا۔تو اس طرح چند مہینوں بعد ہی ثرمد سلطان کھوسٹ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

(3) نمرہ خان:
نمرہ خان بہت بیوٹی فل، سٹائلش اور ورسٹائل فنکارہ ہیں۔ نمرہ خان 1989میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011میں جیو ٹی وی ڈرامہ سیریل کس دن میرا ویاہ ہوے گا سے کیا۔ وہ اب تک ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔جن میں بلائنڈ لوّ اور سایہِ خدا ذوالجلال شامل ہیں۔نمرہ خان نے اپریل 2020میں برطانیہ کے ایک پولیس آفیسر سے پسند کی شادی کی۔جو کہ پاکستانی نزاد برٹش تھا۔پھر وہ اپنے شوہر کے ساتھ برطانیہ چلی گئیں۔ اور کچھ عرصہ بعد نمرہ خان نے شوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں۔جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ نمرہ خان زخمی ہے۔اور ساتھ ہی اپنے اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کے ساتھ جتنی بھی تصاویر تھیں وہ ڈلیٹ کر دی تھیں۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر مختلف خبریں پھیلائی گئیں۔لیکن نمرہ خان خاموش رہیں۔پھر نمرہ خان کے شوہر نے انسٹاگرام کے لائیو چیٹ کے پروگرام میں بتادیا کہ اس نے نمرہ خان کو طلاق دے دی ہے۔اس پر اداکارہ نوشین خان نے بتایا کہ نمرہ خان نے اپنی ازدواجی زندگی بچانے کی بہت کوشش کی اور ایسے انسان سے نباہ کرنے کی کوشش کی جس نے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔لیکن پھر بھی یہ شادی کامیاب نہ ہوسکی اور چار مہینوں بعد ہی طلاق ہوگئی۔

(4) فریال محمود:
فریال محمود امریکہ نیویارک میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2015ڈرامہ سیریل خدا دیکھ رہا ہے سے کیا۔بہت سے ڈراموں کے ساتھ ساتھ انھوں نے فلموں میں بھی کام کیا۔انھوں نے 2020میں دانیال رحیم نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی۔شوشل میڈیا پر جب ان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے پر ان کی شادی کا پتا چلا۔ فیملی کے علاوہ کوئی بھی اس شادی میں شریک نہیں تھا۔ یہ سلسلہ سات مہینے ہی چل سکا۔اچانک دونوں نے تمام تصاویر شوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیں۔جب فریال محمود کو شوشل میڈیا پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ لڑکے کو چاہیے کہ وہ اپنے لائف پارٹر کے متعلق بہت احتیاط سے کام لے۔ تو دوستوں کی جانب سے پوچھا جانے لگا کہ کیا آپ کی علیحدگی ہو گئی ہے۔لیکن فریال انکار کرتی رہی۔ایک شو کے دوران بتایا کہ اب وہ سنگل ہے یعنی وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہے۔
(5) صنم سعید:
صنم سعید بہت ہی ٹیلنٹڈ اداکارہ جنہوں نے بہت کم وقت میں عروج حاصل کیا۔صنم سعید 1985میں لندن میں پیدا ہوئیں۔ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے کی کشف مرتضیٰ کو اس ڈرامہ سے بے پناہ شہرت ملی۔90کی دہائی میں فیملی سمیت پاکستان آگئیں۔ کراچی کے ایک سکول سے او لیول کیا۔اپنے کیریئر کا آغاز 16سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا۔پھر 2015میں اپنے بیسٹ فرینڈ فرحان حسن سے شادی کی۔شادی کے بعد دوبئی چلی گئیں۔وہاں جا کر صنم سعید کو محسوس ہوا کہ ابھی اسے شادی کی ضرورت نہیں تھی۔ان کی شادی تقریباً دو سال چلی۔اس دوران صنم سعید نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اب مزید اس رشتے کو نہیں نباہ سکتیں۔اور تمام تر ذمہ داری اپنے اوپر لیتے ہوئے فرحان حسن سے طلاق لے لی۔اب سننے میں آیا ہے کہ معید عیسیٰ اور صنم سعید بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

(6) شمعون عباسی اور حمائمہ ملک:
شمعون عباسی اور حمائمہ ملک دونوں نے 2010 میں پسند کی شادی کی۔شادی کے دو سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ علیحدگی کی وجہ جو شمعون عباسی نے بتائی وہ یہ ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے زیادہ اپنے کیریئر پر فوکس کرتی ہے۔جب کہ حمائمہ ملک نے بتایا کہ جب اس کی شادی ہوئی تو وہ 19سال کی تھی۔جبکہ شمعون عمر میں بڑا تھا۔ چھوٹی عمر کی وجہ سے اس کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت اس میں اتنی ہمت بھی نہیں تھی کہ وہ کسی کو کچھ بتا سکتیں۔ انھوں نے دو سال بعد ہی ایک دوسرے کو چھوڑ دیا۔

تو دوستو یہ تھے پاکستان کے وہ فنکار جنہوں نے شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اور طلاق ایک ایسا کام ہے جس کو ہر کوئی ناپسند کرتا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں