کمر درد کا علاج گھریلو علاج اس نسخے کے استعمال سے زندگی بھر کمر درد نہیں ہوگا۔ 1,041

کمر درد کا علاج گھریلو علاج اس نسخے کے استعمال سے زندگی بھر کمر درد نہیں ہوگا۔

.کمر درد ایک عام طور پر سننے میں آنے والی جسمانی شکائت ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے شکار ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی کمر کے درد کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں میں یہ ایک مستقل شکل اختیار کر لیتی ہے۔ کمر.درد بہت معمولی علاجی تدابیر سے خود بخود ٹھیک بھی ہو جایا کرتا ہے اور بعض کیسوں میں اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر کے پاس بھی جانا پڑ سکتا ہے جو اس کے

علاج کے لیے کھانے کی دوائیں یا ٹیکے تجویز فرماتے ہیں جن سے مریض شفایاب ہو جاتے ہیں۔ اس کے بہت کم مریض ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں اس کے علاج کے لیے جراحی کے عمل سے گزرنا پڑے۔ آج ہم آپ کو کمر درد کے بارے میں ایک مفید اور مجرب گھریلو نسخہ بتائیں گے جس کے استعمال سے فوراً آرام آجائیگا ۔ اس کے لگاتار استعمال سے کبھی کمر درد ہوگا ہی نہیں۔ آج ہم آپکو کمردرد کی وجوہات اور اس کا علاج بتائیں گے کمردرد مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے کیونکہ مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ کمزوری دیکھنے میں آئی ہے خواتین اپنے کھان پان کا صحیح طریقے سے خیال

نہیں رکھتیں اور گھر کے کام کاج میں لگی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ کمر درد کی اہم وجہ خواتین میں لیکوریا کا بہت.زیادہ رہنا جس کیوجہ سے کمزوری ہوتی رہتی ہے اور کمر درد عام ہوجاتا ہے اس کے علاوہ مردوں میں بھی بہت زیادہ احتلام اور جریان کمزوری کی بڑی وجہ ہے اس کے علاوہ کمر درد کی بہت سی وجوہات ہیں مثلاً بہت زیادہ جھک کر کام کرنے سے یا زیادہ بہت زیادہ کھڑے رہنے سے کمر درد ہوجاتا ہے ۔ اس کے جسمانی کمزوری ہڈیوں کی کمزوری خون کی کمی کے باعث بھی کمر درد ہوجاتا ہے ۔ بعض اوقات بہت زیادہ وزن اُٹھانے سے یا اونچی ایڑھی والی جوتیوں کے استعمال سے کمر درد

ہوجاتا ہے ۔ یہ نسخہ مردوخواتین دونوں کیلئے مفید ہے اس کے استعمال سے انشاء اللہ خواتین کا لیکوریا اور سیلان رحم جیسے مسائل حل ہوجائیں گے اور مردوں کیلئے احتلام اور جریان کا مسئلہ ختم ہوجائیگا ۔ نسخہ کے اجزاء نوٹ فرمالیں ۔ 20گرام اخروٹ، 20گرام چھوہارے ، 20گرام بادام گری ،20گرام سونف ، 20گرام چار مغز تمام اجزاء کو اچھی طرح سے باریک پیس لیں اور مکس کرکے رکھ لیں آپ اس مکسچر کو صبح وشام نیم گرم دودھ کے ہمراہ ایک ایک چمچ استعمال کریں اس کے چند دن کے استعمال سے ہی کمر درد کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سارے مسائل حل ہوجائینگے ۔

جسمانی کمزوری بھی دور ہوجائیگی اور قوت اور طاقت آئیگی۔.

Spread the love
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں